30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیِّیْن
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّ جِیْمِ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ
دُنیا میں آمدِ مصطفےٰ
دُرُود شریف کی فضیلت
اللہ پاک کے آخری نبی،مکی مدنی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشاد فرمایا:جو مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھے اللہ پاک اُس پر 10رَحمتیں نازِل فرمائے گا۔(1)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صلَّی اللہ علیٰ مُحمَّد
اے عاشقانِ رسول! رَبیع الاول شریف کی مُناسبت سے ہم آپ کے لئے ایک بڑا پیارا سِلسلہ”آمدِ مصطفےٰ“ لائے ہیں۔اِس سلسلے میں ہم پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی جہاں جہاں آمد ہوئی اور آپ جہاں جہاں تشریف لے گئے،اُن میں سے چند مقامات کا ذِکرِ خیر روزانہ کسی نہ کسی عنوان کے تحت اِس اُمّید کے ساتھ کرنے کی سعادت حاصل کریں گے کہ اِن شاءَ اللہ کسی نہ کسی دِن ہمارے خوابوں اور ہمارے گھروں میں بھی آمدِ مصطفےٰ کا نور پھیلے گا۔
سنا ہے آپ ہر عاشق کے گھر تشریف لاتے ہیں
میرے گھر میں بھی ہو جائے چَراغاں یارسولَ اللہ
آج ہمارے سلسلے کا عنوان ہے ”دُنیا میں آمدِ مصطفےٰ“ اِس میں ہم رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی دُنیا میں آمد اور وِلادت کے واقعات سنیں گے۔
1…… مسلم، ص172، حدیث:912 دارالکتاب العربی بیروت۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع