30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تشریف لانے کے بعد مِعراج کی کئی باتیں اِرشاد فرمائیں۔ آئیے! اُن میں سے کچھ سنتے ہیں:
حضرت اَبُو بُرَیْدَہ رضی اللہ عنہ سے رِوایت ہے کہ رسول ُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشاد فرمایا:(شَبِ مِعراج) جب میں جنَّت میں داخل ہوا تو سونے سے سجے ہوئے ایک محل کے پاس سے میرا گزر ہوا۔ میں نے پوچھا:” لِمَنْ هٰذَا الْقَصْرُ یہ محل کس کا ہے؟‘‘فِرِشتوں نے عَرْض کی:” لِرَجُلٍ مِّنَ الْعَرَبِ یہ ایک عَرَبی نوجوان کا ہے۔“میں نے کہا:”اَنَا عَرَبِیٌّ میں عَرَبی ہوں۔“فِرِشتوں نے عرض کی:” لِرَجُلٍ مِنْ قُرَيْشٍ یہ ایک قُرَشِی نوجوان کا ہے۔“ میں نے کہا:” اَنَاقُرَشِیٌّ میں قُرَشِی ہوں “،فِرِشتوں نے عَرْض کی:” لِرَجُلٍ مِّنْ اُمَّۃِ مُحَمَّدٍ یہ اُمَّتِ محمدیہ کے ایک شخص کا ہے۔“میں نے کہا:” اَنَا مُحَمَّد محمد( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ) تو میں ہوں۔فِرِشتوں نے عرض کی:” لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ یہ محل عُمَر بن خطّاب کا ہے۔“رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشاد فرمایا:” فَاَرَدْتُ اَنْ اَدْخُلَهُ فَاَنْظُرَ اِلَيْهِ، فَذَكَرْتُ غَيْرَتَكَ تو میں نے چاہا کہ میں اُس محل میں داخل ہو جاؤں تاکہ اُسے دیکھ سکوں مگر مجھے تمہاری غیرت یاد آ گئی۔“یہ سُن کر حضرت عُمَر فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ عرض کرنے لگے: بِاُمِّیْ وَاَبِیْ يَارَسُولَ اللہ ،اَعَلَیْکَ اَغَارُ یارسولَ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ! میرے ماں باپ آپ پر قربان! کیا میں آپ پر بھی غیرت کروں گا! (1)
اے عاشقانِ رسول!اِس واقعے سے اَمِیْرُ المؤمنین حضرتِ عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ کا مقام و مَرتبہ معلوم ہوتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم بھی صحابہ ٔکرام رضی اللہ عنہم کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اپنے اندر نیک خصلتیں پیدا کریں۔ آئیے! جنَّت کی سیر فرمانے والے مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے جنّتی مُشاہدات کے ضمن میں مزید دو رِوایات ملاحظہ کیجئے :
1…… بخاری،2/525، حدیث:3679 بتغیر قلیل ،ترمذی،5/385،حدیث:3709 بتغیر قلیل ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع