Faizan e Aamad e Mustafa
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Aamad e Mustafa ﷺ | فیضانِ آمدِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم

book_icon
فیضانِ آمدِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
            

جسم مبارک زَخموں سے چور چور

اے عاشقانِ رسول! سرورِ عالَم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم جب طائِف شہر کے باہر پہنچے تو دِل ان کے ظالمانہ سلوک سے بےحد مغموم تھا۔ سارا جسم زَخموں سے چور چور تھا۔ پاؤں مبارک سے خون بہ رہا تھا، قریب ہی ایک باغ تھا، رَحمتِ عالَم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اس میں تشریف لے گئے اور انگور کی ایک بیل کے نیچے بیٹھ گئے۔ (1)

باغ میں دو رَکعت نفل کی اَدائیگی

رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے یہاں پہنچ کر دو رَکعت نفل ادا کئے پھر بڑے دَرد و سوز سے اپنے مَعبودِ بَرحق، اپنے محبوبِ حقیقی کی بارگاہِ بےکس پناہ میں اپنے قلبِ حزیں کی حکایتِ دَرد و غم پیش کی،ان سنگین ترین لمحات میں زبانِ رِسالت سے نکلے ہوئے اِن دُعائیہ کلمات میں جو دَرد و سوز ہے،اپنی بندگی کا جس نرالے اَنداز میں اِظہار ہے اور ان حالات میں بھی جو تمنا لبوں پر دُعا بن کر رونما ہو رہی ہے اس سے آپ کی کمال عظمت کا بخوبی اَندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اس محبوب بندے کا اپنے کریم رب سے جو عبودیت کا رِشتہ ہے اس کی پختگی کا پتہ چلتا ہے۔ عِشقِ اِلٰہی کا جو جذبہ اس قَلبِ مبارک میں موجزن ہے اس سے بقدرِ فہم آگاہی نصیب ہوتی ہے۔

مَعبودِ بَرحق کی بارگاہ میں دُعائیہ کلمات

اِس پریشانی اور بے سروسامانی(یعنی مفلسی)کے عالَم میں آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی نگاہِ اِلتجا رَبِّ کائنات کی طرف متوجہ ہوتی ہے، جو ہر بے کس و بے بس کا سہارا ہے،عرض کرتے ہیں:اَللّٰهُمَّ اِلَيْكَ اَشْكُوْ ضُعْفَ قُوَّ تِيْ وَهَوَانِيْ عَلَى النَّاسِ، يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ، اَنْتَ رَبُّ الْمُسْتَضْعَفِيْنَ،
1……سبل الہدیٰ والرشاد، 2 /439 ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن