30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فرمایا ۔ گھر گھر جا کر دِینِ اِسلام کی اِس دَعوت کا سِلسلہ ایک ماہ تک جاری رہا اور بعض عُلَما کے نزدیک حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے 10دِن قیام فرمایا۔ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی یہ توقع تھی کہ اہلِ مکہ نے تعصب کی وجہ سے سچی دَعوت کو قبول نہیں کیا لیکن اہلِ طائِف کا رَویہ ایسا مُخالفت والا نہیں ہو گا، وہ اِسلام قبول کرنے میں دیر نہیں کریں گے۔ لیکن یہاں تو کسی نے شائستگی سے جواب دینے کی زَحمت تک گوارا نہ کی اور نہ کسی فرد نے اِس داعیِ بَرحق کی دَعوت کو قبول کیا ۔
طائِف کے سرداروں کو دَعوتِ حق
آخر کار حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم طائِف کے تین چوٹی کے سرداروں کے پاس پہنچے جو کہ بھائی تھے،عَبْد یالِیْل،مسعود اور حبیب۔ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ان کے پاس تشریف لے گئے اور اِسلام کی دعوت دی لیکن اِن تینوں بھائیوں نے اِسلام قبول کرنے کے بجائے آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو بُرا بھلا کہنا شروع کر دیا ۔حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے رُخصت ہونے سے پہلے ان کو کہا:میرے ساتھ جو برتاؤ تم نے کیا وہ تو کیا اب یہ سارا مُعاملہ راز رہے، اِس کو اِفشا نہ کرنا۔ (1)
اے عاشقانِ رسول!حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو خَدشہ تھا کہ اہلِ مکہ کو اگر معلوم ہو گیا کہ میں طائِف گیا ہوں، وہاں کے رُؤسا کو اِسلام کی دعوت دی ہے اور انہوں نے اسے ٹھکرا دیا ہے تو اہلِ مکہ خوشی کے شادیانے بجائیں گے اور اِسلام کے خلاف ان کے مُعاندانہ رَویہ میں مزید تیزی اورتلخی پیدا ہو جائے گی۔ اِس لئے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ان سے اِس خواہش کا اِظہار کیا لیکن ان میں مُرَوَّت نام کی کوئی چیز نہیں
1……سبل الہدیٰ والرشاد، 2 /438 ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع