30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیِّیْن
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّ جِیْمِ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ
مُباہلے میں آمدِ مصطفےٰ
دُرُود شریف کی فضیلت
اللہ پاک کے آخری نبی،مکی مدنی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشاد فرمایا: جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ پاک اس کے لیے 10 نیکیاں لکھ دیتا ہے،اس کے 10 گناہ معاف فرما دیتا ہے، اس کے 10دَرَجات بلند فرما دیتا ہے اور یہ 10 غلام آزاد کرنے کے برابر ہے ۔(1)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صلَّی اللہ علیٰ مُحمَّد
اے عاشقانِ رسول! ہمارے سلسلے”آمدِ مصطفےٰ مَرحبا مَرحبا “میں آج ہمارا عنوان ہے ” مُباہلے میں آمدِ مصطفےٰ۔“
نجران کے عیسائیوں کو دعوتِ اسلام
اللہ پاک کے پیارے نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے دِینِ اسلام کی دعوت کو عام کرنے کے لئے جہاں مختلف طریقے اِختیارفرمائے ہیں وہاں آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے بہت سے ملکوں کےسربراہان اور رُؤسا کو خطوط بھی لکھے تھے جن میں انہیں اِیمان لاکر دِینِ اسلام قبول کرنے کی دعوت دی جاتی تھی،اِسی سلسلے میں آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اہلِ نجران کی طرف بھی ایک خط روانہ فرمایا۔ نجران مکہ مشرفہ سے جانبِ یمن سات منزل کے فاصلہ پر ایک بڑا شہر ہے،یہ شہر ملکِ عرب میں عیسائی مذہب کا مَرکز تھا اور 73گاؤں اِس سے
1…… الترغیب والترھیب،2/322،حدیث:2574 دار الفکر بیروت ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع