Faizan e Aamad e Mustafa
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Aamad e Mustafa ﷺ | فیضانِ آمدِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم

book_icon
فیضانِ آمدِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
            
کے نیچے کوئی نہیں اُترا۔ پھر اُس نے پوچھا: کیا ان کی آنکھوں میں سُرخی رہتی ہے؟ میسرہ نے جواب دیا: ہاں ہے اور ہر وقت رہتی ہے۔ یہ سُن کر نسطورا کہنے لگا: یہی اللہ کے آخری نبی ہیں، مجھے اِن میں وہ تمام نشانیاں نظر آ رہی ہیں جو توریت و زَبور میں پڑھی ہیں۔ کاش! میں اُس وقت زندہ ہوں جب یہ اپنی نبوت کا اِعلان فرمائیں گے، اگر میں زندہ رہا تو ان کی بھرپور مدد کروں گا اور ان کی خدمت میں پوری زندگی گزاروں گا۔ اے میسرہ! میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ کبھی ان سے جُدا مَت ہونا، ان کی خدمت کرتے رہنا، کیونکہ اللہ پاک نے انہیں نبوت کا شرف عطا فرمایا ہے۔ (1)

اتنا نفع آج تک نہیں ہوا

آپ نے وہاں اپنا مال فروخت کیا اور اتنا نفع کمایا کہ اِس سے پہلے کبھی اتنا نفع نہیں ہوا تھا۔ یہ دیکھ کر میسرہ حیران رہ گیا اور بے اِختیار بول پڑا: میں بَرسوں سے اپنی مالکہ کے لئے تجارت کر رہا ہوں مگر اتنا نفع آج تک نہیں ہوا۔ تجارتی سفر سے آپ کامیاب و کامران واپس لوٹے۔ میسرہ نے اس سفر میں آپ کی یہ برکتیں اپنی آنکھوں سے دیکھیں: *دھوپ میں بدلیوں کا آپ پر سایہ کئے رہنا۔ *بیمار و سُست پڑ جانے والے اونٹوں کا آپ کے ہاتھوں سے شِفا پاجانا۔ *نسطورا راہب کا آپ پر فِدا ہو جانا۔ *بازارِ شام میں ایک اجنبی شخص کا آپ کے نبی ہونے کی پیشین گوئی کرنا۔ *توقع اور اَندازوں کے بَرخلاف اب تک کا سب سے زیادہ نفع حاصل ہونا ۔ اِن وُجوہات کی بِنا پر اللہ پاک نے میسرہ کے دِل میں آپ کی ایسی محبت ڈال دی کہ ایسے لگتا تھا جیسے میسرہ خود آپ کا غلام ہو۔ (2)
1
…… سیرتِ حلبیہ، 1/193 ۔ 2 …… سیرتِ حلبیہ ، 1/196۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن