30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضرتِ نَضْر
حضرت نَضْر کا نام قیس تھا مگر اپنے چہرے کی تروتازگی اور خوبصورتی کی وجہ سے نضر کے لقب سے مشہور ہوئے۔ (1)آپ لوگوں کی مدد و خیر خواہی کے جذبے سے مالا مال تھے۔ حضرت نضر لوگوں سے ان کی حاجات پوچھا کرتے تھے،حاجیوں کی ضَروریات سے آگاہی حاصل کرتے، انہیں پورا کرنے کی جستجو اور ان کی خدمت میں کمر بستہ رہتے تھے۔(2)
حضرتِ مالِک
حضرت مالِک کا شمار اہلِ عرب کے بڑے سرداروں میں ہوتا تھا۔آپ کی کنیت اَبُوالحارِث تھی۔ (3)
حضرتِ فِہر
آپ اہلِ مکہ اور اِردگرد کے قبائل کے سردار و رَئیس اور بڑے جاہ و جلال کے مالِک تھے۔ ان کے زمانے میں ایک یمنی نے لشکر کے ساتھ مکہ شریف پر حملہ کیا تاکہ وہ پتھر جن سے حضرت اِبراہیم اور حضرت اِسماعیل علیہما الصلوٰۃ السّلام نے کعبہ شریف تعمیر کیا تھا انہیں اُکھاڑ کر یمن لے جائے اور وہاں کعبہ بنائے تاکہ لوگ وہاں حج کرنے آئیں۔ حضرت فِہر کی قیادت میں اہلِ قریش اور دِیگر قبائل نے اس کا ڈَٹ کر مقابلہ کیا اور اسے شِکستِ فاش یعنی واضح شکست دی۔ (4)
1…… سبل الہدیٰ والرشاد، 1/284 ۔
2…… تاریخ طبری،6/ 532 دار ابن کثیر بیروت ۔
3…… سبل الہدیٰ والرشاد، 1/283، 284 ۔
4…… تاریخ طبری،6/ 531۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع