Faizan e Aamad e Mustafa
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Aamad e Mustafa ﷺ | فیضانِ آمدِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم

book_icon
فیضانِ آمدِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
            
حضرت الیاس علیہ الصّلوٰۃ ُوالسّلام کا وقار، حضرت یحییٰ علیہ الصّلوٰۃ ُوالسّلام کی عصمت اور حضرت عیسیٰ علیہ الصّلوٰۃ ُوالسّلام کے زُہد کا پیکر بلکہ تمام اَنبیائے کرام علیہمُ الصّلوٰۃ ُوالسّلام کے دَریائے اَخلاق میں غوطہ دو۔ اِس کے بعد وہ بادل ہٹ گیا تو انہوں نے دیکھا کہ سبز ریشمی کپڑے میں خاتم النبیین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم خوب لپٹے ہوئے ہیں اور چشمے کی مانند اس ریشمی کپڑے سے پانی ٹپک رہا ہے اور کوئی کہنے والا کہتا ہے: ماشاء اللہ ، ماشاء اللہ ! حضور کو تمام دُنیا پر کس شان سے بھیجا گیا ہے! دُنیا کی کوئی مخلوق ایسی نہیں ہے جو آپ کے تابع و فرماں بردار نہ ہو۔ سبھی کو آپ کے قبضۂ قدرت میں دیا گیا ہے۔ اس کے بعد جب سیدہ آمنہ رضی اللہ عنہا نے حضور ( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ) کو دیکھا تو گویا آپ چودھویں رات کے چاند کی مانند چمک رہے تھے اور آپ( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم )کے جسمِ اطہر سے مشک و عنبر کی لپٹیں آ رہی تھیں۔ (1)

شانوں کے دَرمیان مہر لگائی گئی

تین شخص کھڑے تھے،ایک کے ہاتھ میں چاندی کا برتن، دوسرے کے ہاتھ میں سبز زُمُرُّد کا تھال اور تیسرے کے ہاتھ میں سفید ریشمی لباس تھا۔ اس کے بعد انہوں نے ایک اَنگشتری(یعنی انگوٹھی) نکالی جس سے دیکھنے والوں کی نظریں جھپک گئیں، پھر اسے سات بار دھویا اور اس سے آپ کے شانوں کے دَرمیان مہر لگائی اور حریر میں لپیٹ کر اُٹھا لیا اور کچھ دیر اپنی آغوش میں لے کر پھر میرے سپرد کر دیا۔(2)

وِلادت کی خوشی میں کعبہ جھومنے لگا

آپ ( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ) کی پیدائش کی خوشی میں کعبہ جھومنے لگا۔ وہ لگاتار تین دِن
1…… شرف المصطفیٰ ، 1 / 359 ، 360 ملتقطا ً۔ 2…… شرف المصطفیٰ ، 1 / 359 ، 360 ملتقطا ً۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن