Faizan e Aamad e Mustafa
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Aamad e Mustafa ﷺ | فیضانِ آمدِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم

book_icon
فیضانِ آمدِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
            
چنانچہ؛نعمان نے فوراً عبدالمسیح نامی ایک شخص کو بھیج دیا جس سے شاہِ ایران نے جب یہ پوچھا کہ کیا تمہارے پاس میرے سُوالات کا جواب ہے؟ تو وہ بولا:اگر مجھے عِلم ہوا تو جواب دے دوں گا ورنہ کسی عِلم والے کا راستہ بتاؤں گا جو جواب دے سکے۔ اب بادشاہ نے اسے سارا ماجرا سنایا تو وہ بولا کہ اِس کا عِلم تو میرے ماموں سَطیح کے پاس ہے جو شام کے ایک پہاڑ میں رہتا ہے۔ بادشاہ نے اسے وہاں بھیج دیا۔ جب وہ سَطیح کے پاس پہنچا تو وہ آخری سانسیں لے رہا تھا۔ عبدالمسیح کی پکار پر سَطیح نے سر اُٹھایا اور یہ بتایا کہ ان ساسانیوں یعنی شاہانِ فارِس سے اتنے ہی اَفراد بادشاہ بنیں گے جتنے بُرج گرے ہیں اور جو کچھ ہونے والا ہے وہ ہو کر رہے گا۔ یہ کہہ کر سَطیح مر گیا۔عبدالمسیح نے واپس آکر کسریٰ کو سارا ماجرا سنایا تو وہ بولا:ہم میں سے 14 بادشاہوں کے گزرنے تک کچھ کا کچھ ہو چکا ہو گا،اِس لئے کوئی فکر والی بات نہیں ہے۔ مگر کہا جاتا ہے کہ صرف چار سالوں میں ان کے 10 بادشاہ گزر گئے اور بقیہ بھی یوں ہی جلد ختم ہوگئے۔ (1)

بوقتِ وِلادت سیدہ آمنہ کے مُشاہدات

آئیے اب خاتم النبیین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی پیدائش حضرت آمنہ رضی اللہ عنہا کی زبانی سنتے ہیں: آپ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں:جب آپ ( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ) کی وِلادت ہوئی تو اس وقت میں نے ایک عظیم آواز سنی جس سے میں خوفزدہ ہو گئی۔پھر میں نے دیکھا ایک سفید مُرغ کابازو میرے سینے کو مل رہا ہے تو میرا خوف وغیرہ جاتا رہا،پھر میں نے دیکھا کہ میرے پاس ایک سفید شربت کا پیالہ لایا گیا میں نے اسے پیا تو سکون حاصل ہوا، اس کے بعد میں نے نور کا ایک بلند مینار دیکھا اس کے بعد اپنے پاس بلند قد والی عورتیں دیکھیں
1…… شرف المصطفیٰ ، 1 / 122 تا 127 ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن