30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بھی دِکھاؤ۔اتنے میں حضرت آدم علیہ الصّلوٰۃ ُوالسّلام تشریف لائے اور انہوں نے حضور ( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ) کو اُٹھا کر بوسہ دیا اور فرمایا: اے میرے محبوب! بشارت ہو۔ آپ اَوّلین و آخرین کے سردار ہیں۔(1)
دُنیا کی عزت اور آخرت کا شرف
اِس کے بعد حضرت آدم علیہ الصّلوٰۃ ُوالسّلام نے حضور( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ) کو مجھے دیا اور تشریف لے گئے۔ پھر ایک اور شخص آپ کی طرف متوجہ ہوئے اور کہنے لگے: اے دُنیا کی عزت! اے آخرت کا شرف! آپ کو بشارت ہو۔ آپ نے اللہ پاک کی مضبوط رَسی کو تھام رکھا ہے، جو آپ کی بات مانے گا اور آپ کی رِسالت کی گواہی دے گا وہ بروزِ محشر آپ کے جھنڈے تلے اور آپ کے گروہ میں ہو گا۔ اس کے بعد اس شخص نے آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو میرے سپرد کر دیا اور خود چلا گیا۔ پھر میں نے اسے کبھی نہیں دیکھا۔ (2)
پیدا ہوتے ہی شہادت کی انگلی سے اِشارہ
اے عاشقانِ رسول!رسولِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے پیدا ہونے کے بعد سب سے پہلے کیا کیا؟ اِس کے متعلق مختلف رِوایات ملتی ہیں۔شارِحِ بخاری حضرتِ اِمام اَحمد بن محمد قسطلانی رحمۃُ اللہ علیہ نے امام طبرانی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جب خاتم النبیین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پیدا ہوئے تو آپ کی مٹھی بند تھی اور آپ شہادت کی انگلی سے اِشارہ فرما رہے تھے کہ جس طرح کوئی شخص اس انگلی کے ذَریعے تسبیح بیان کر رہا ہو۔(3)
1…… شرف المصطفیٰ ، 1 / 361 ۔
2…… شرف المصطفیٰ ، 1 / 361 ۔
3…… مواھب اللدنیہ، 1 /67۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع