30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سجدے میں گرجاؤں گا پھر جتنا اللہ پاک چاہے گا میں سجدے میں رہوں گا۔ پھر اللہ پاک فرمائے گا:اے محمد! اپنا سر اُٹھاؤ، کہو تمہاری سنی جائے گی،شَفاعت کرو قبول کی جائے گی، مانگو تم کو دیا جائے گا۔
حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم فرماتے ہیں: پھر میں اپنا سر اُٹھاؤں گا تو اللہ پاک کی وہ حمد و ثنا کروں گا جو وہ مجھے سکھائے گا پھر شَفاعت کروں گا تومیرے لیے ایک حد مقرر کی جائے گی۔ میں وہاں سے چلوں گا انہیں آگ سے نکالوں گا اور جنَّت میں داخل کروں گا پھر دوسری بار لوٹوں گا اپنے رَب سے اس کے گھر میں اِجازت مانگوں گا مجھے وہاں کی اِجازت دی جائے گی ،جب میں رَب کو دیکھوں گا تو سجدے میں گر جاؤں گا جتنا سجدے میں رہنا رَب چاہے گا اتنا مجھے سجدے میں چھوڑے گا پھر فرمائے گا:اے محمد!اپنا سر اٹھاؤ اور کہو تمہاری سنی جائے گی، شَفاعت کرو قبول کی جائے گی، مانگو دیئے جاؤ گے۔فرمایا: تب میں سر اُٹھاؤں گا اپنے رَب کی ایسی حمد و ثنا کروں گا جو مجھے سکھائے گا پھر شَفاعت کروں گا تو میرے لیے ایک حد مقرر کی جائے گی میں روانہ ہوں گا انہیں آگ سے نکالوں گا اور جنَّت میں داخل کروں گا پھر میں تیسری بار لوٹوں گا اپنے رَب سے اس کی جگہ میں اِجازت مانگوں گا،مجھے اِجازت دی جائے گی تو جب میں رَب کو دیکھوں گا تو سجدہ میں گر جاؤں گا جب تک اللہ پاک مجھے چھوڑے رکھنا چاہے گا چھوڑے رکھے گا پھر فرمائے گا: اے محمد! سر اُٹھاؤ ،کہو تمہاری سنی جائے گی، شفاعت کرو قبول کی جائے گی، مانگو تمہیں دیا جائے گا۔ فرمایا تو میں اپنا سر اُٹھاؤں گا تو اپنے رَب کی وہ حمد و ثنا کروں گا جو وہ مجھے سکھائے گاپھر شَفاعت کروں گاتو میرے لیے ایک حد مقرر کی جائے گی پھر میں وہاں سے روانہ ہوں گا انہیں آگ سے نکالوں گا ،جنَّت میں داخل کروں گا حتّٰی کہ آگ میں صرف وہ ہی رہ جائیں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع