Faizan e Aamad e Mustafa
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Aamad e Mustafa ﷺ | فیضانِ آمدِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم

book_icon
فیضانِ آمدِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
            

(3) عمار بن یاسر کا موت کے وقت خوش ہونا

حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نے جنگِ صِفِّین کے دَوران یہ شعر پڑھا : اَلْآنَ اَلْقَى الْاَحِبَّةْ مُحَمَّدًا ثُمَّ حِزْبَهْ یعنی عنقریب(مَرنے کے بعد) میں اپنے پیاروں یعنی محمدِ مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اور آپ کے صحابہ سے ملوں گا۔(1) ایک رِوایت کے مُطابق آپ رضی اللہ عنہ نے یہ بھی کہا: اَلْيَوْمَ نَلْقٰى حَبِیْبَنَا مُحَمَّدًا صلَّی اللہ علیہ وسلَّم یعنی آج ہم اپنے محبوب محمدِ مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے ملنے والے ہیں۔(2) روح نہ کیوں ہو مُضْطَرِب موت کے انتظار میں سنتا ہوں مجھ کو دیکھنے آئیں گے وہ مزار میں (3)

قبر میں سرکار کی زیارت کی تین توجیہات

شارحِ بخاری مفتی شریفُ الحق امجدی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: (قبر میں سرکارِ عالی وقار صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی زیارت کس طرح ہوتی ہے) شارحینِ حدیث نے اِس کی تین توجیہیں (یعنی وجوہات) کی ہیں: پہلی توجیہہ یہ کہ قبر سے گنبدِ خَضریٰ تک کے سارےحِجابات (یعنی پَردے) اُٹھا دیئے جائیں گے اور مُردہ جمالِ جہاں آرا سے مُشَرّف ہو گا، اب نَکِیْرَین (یعنی قبر میں سوالات کرنے والے دو فرشتے مُنْکَر نَکِیر)حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی طرف اِشارہ کر کے پوچھیں گے۔
1…… شرح الشفا ، 2 / 43، 44 دار الکتب العلمیۃ بیروت ۔ 2…… دلائل النبوۃ للبیہقی ، 2 / 552۔ 3…… دیوانِ سالک ، ص 42 مکتبۃ المدینہ کراچی ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن