دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Dawat e Islami (Special Edition Sep 2022) | فیضانِ دعوتِ اسلامی (اسپیشل ایڈیشن ستمبر-2022)

Dawat e Islami Ka Khawateen Mein Deeni Kaam

book_icon
فیضانِ دعوتِ اسلامی (اسپیشل ایڈیشن ستمبر-2022)

دعوتِ اسلامی کا خواتین میں دینی کام

اُمِّ میلاد عطّاریہ
یقیناً یہ اللہ پاک کا احسان ہی ہے کہ اس نے شیطانی چالوں سے اپنے بندوں کو بچانے کے لئے انبیائے کرام اور ان کے بعد اپنے اولیائے کرام کا سلسلہ جاری رکھا، جو اللہ کے بندوں کو اس کے دین کی طرف راغب کرنے اور شیطان کے راستے پر چلنے سے روکنے کا فریضہ انجام دیتے رہے۔ فی زمانہ اس کی زندہ مثال امیرِ اہلِ سنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری ضیائی دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ  ہیں، جو اصلاحِ معاشرہ کی خدمت انجام دینے میں اپنی مثال آپ ہیں۔ اللہ نے آپ کو بےشمار خوبیوں کے ساتھ ساتھ حسنِ اخلاق کی ایسی صفت سے نوازا ہے کہ زمانہ ان کا گرویدہ ہو گیا، لوگ آپ کے پیچھے چلنے کو نہ صرف تیار ہوگئے بلکہ اس کو اپنے لئے سعادت سمجھنے لگے اور اپنی خوش قسمتی پر ناز کرنے لگے، اور پھر  وقت نے دیکھا کہ جن کے سُدھار کے لئے ان کے اپنے والدین نے ہار مان لی اور اپنی اولاد سے بیزار ہوگئے نیز اساتذہ نے ہر طرح کی کوششیں کرلیں، آخر کار انہوں نے بھی ہاتھ اٹھا لیا ،ایسے بگڑے ہوئے افراد بھی آپ کی بارگاہ میں پہنچ کرآپ کے ہاتھ پر توبہ کر کے اپنے رب کو راضی کرنے والے بن گئے اور والدین کی فرمانبردار اولاد میں ان کا شمار ہونے لگا۔امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے معاشرے کے ہر فرد کی اصلاح کی طرف توجہ فرمائی، آپ نے جہاں بوڑھے جوان، استاد، طالبِ علم اور دیگر بہت سے شعبوں  میں  اسلام کی محبت، اس کی تعلیمات پر عمل اور عشقِ رسول کے تقاضوں کے مطابق زندگی گزارنے کا جذبہ عام کیا، وہیں خواتین کی اصلاح کا بھی بہترین نظام قائم فرمایا۔ خواتین نہ صرف خود معاشرے کی اہم فرد ہیں بلکہ افراد کی تربیت کا ذریعہ بھی ہیں، لہٰذا دعوتِ اسلامی جب معاشرے کی اصلاح کا بیڑا اٹھائے ہوئے ہے تو یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ خواتین کے لئے ان کا کوئی پلیٹ فارم نہ ہو۔ دعوتِ اسلامی نے انہیں بھی تنہا نہ چھوڑا، یہی وجہ ہے کہ دنیا کے جس کونے میں دعوتِ اسلامی کا پیغام پہنچا، وہاں کی خواتین نے بھی اس تحریک سے فیض حاصل کیا۔ اس وقت ملک و بیرونِ ملک میں لاکھوں  خواتین اس تحریک سے نہ صرف وابستہ ہیں بلکہ اپنی نسلوں کی اصلاح کا بیڑا اٹھانے کے ساتھ دیگر اسلامی بہنوں کی اصلاح کی کوششوں میں بھی مصروف ہیں۔
دعوتِ اسلامی کا خواتین کے لئے دینی کام اسلامی بہنوں کے چند اہم شعبہ جات کی جھلکیاں ملاحظہ ہوں:
  * بڑی عمر کی خواتین اور  چھوٹی عمر کی بچیوں  کے لئے الگ الگ مدرسۃُ المدینہ کا قیام۔
  * قراٰنِ پاک آن لائن سکھانے کی کلاسز کا اہتمام ۔
  * درسِ قراٰن کے ذریعے فیضانِ قراٰن کو عام کرنا ۔
 * جامعاتُ المدینہ گرلز کے ذریعے اسلامی بہنوں کو درسِ نظامی یعنی عالمہ کورس کروانا ۔
 * ہفتہ وار اجتماعات اور محافل میں اصلاحی بیانات کے ذریعے اسلامی بہنوں میں عمل کا جذبہ بڑھانا ۔
 * شعبہ رابطہ کے ذریعے لیڈی وکلاء، ججز، اسپورٹس وومین، آرٹسٹ اور ورکنگ وومین میں اصلاح کی کوششیں کرنا اور انہیں دین سے قریب کرنا۔
 * شعبہ تعلیم کے ذریعے اسکول و کالجز کی طالبات، ٹیچرز، وومین اسٹاف میں دینِ اسلام کی روشنی کو پھیلانا ۔
  * شعبہ اسپیشل اسلامی بہنوں( ) کے ذریعے معذور اسلامی بہنوں میں ملک و بیرونِ ملک دینی کاموں کی دھومیں مچانا ۔
 * شعبہ دارُ السنہ  گرلز کے ذریعے کئی شہروں میں اسلامی بہنوں کو مختلف کورسز کروانا اور تنظیمی راہنمائی کرنا۔
  * غیر مسلم خواتین پر انفرادی کوشش کر کے انہیں اسلام قبول کرنے کی دعوت دینا اور  نَومسلم اسلامی بہنوں کواسلام کی بنیادی باتیں بتانا، عقائد  اور  فرض علوم کے حوالے سے تربیت کرنا اور تربیتی کورسز کروانا۔
اس  کے علاوہ  اَلحمدُ لِلّٰہ اسلامی بہنوں میں 8دینی کاموں کا مضبوط نیٹ ورک بھی قائم ہے جس کے ذریعے دنیا بھر میں نیکی کی دعوت اور برائی سے بچنے کی رغبت عام کی جاتی ہے۔ 
ذیل میں اسلامی بہنوں کے 8مدنی کاموں کی کارکردگی ملاحظہ کیجئے: 

دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا سسٹم مع 12دینی کام

The methodology of Dawat-e-Islami Including 12 Religious Activities
عبد اللہ  نعیم صدیقی عطاری مدنی
انسان روح و بدن کے مجموعہ کا نام ہے، جس طرح جسم کو توانا رکھنے کے لئے اس کی خوراک کا لحاظ رکھا جاتاہے، اس کی صفائی ستھرائی کا خیال کیا جاتا ہے اور اسے عیب دار ہونے سے محفوظ بنایا جاتا ہے اسی طرح روح کو قوی کرنے کے لئے اس کی غذاکا اہتمام، پاکیزگی کا انتظام اور داغداری سے بچاؤ کا التزام کرنا پڑتا ہے۔
روح کی ضروریات اور دینِ اسلام: روح کی ان تمام ضروریات کو پورا کرنے کے لئے دینِ اسلام نے ایمان اور اچھےعمل کو ضروری قرار دیا ہے اور یہ تلقین فرمائی ہے کہ ”تمام تر اچھائیوں کی بنیاد ایمان ہے اور روح کی خوبصورتی ایمان کے بعد نیک اعمال سے ہی ممکن ہے۔“
اسلام اور دعوتِ اسلامی:اسلام کے اس خوبصورت پیغام کو ساری دنیا کے لوگوں تک پہنچانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی معرضِ وجود میں آئی جو بہترین تاریخی خدمات کے لئے سرگرمِ عمل ہے، فرد کی اصلاح سے لے کر معاشرے کی اصلاح بلکہ ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کا ایجنڈا اپنانے والی یہ تحریک اپنے زبردست سسٹم کی وجہ سے مقبول بھی ہے اور کامیاب بھی!
دعوتِ اسلامی کے ذیلی حلقے کے 12دینی کام
دعوتِ اسلامی نے اپنے عظیم مدنی مقصد کو حاصل کرنے کے لئے یومیہ، ہفتہ وار اور ماہانہ 12 دینی کاموں کا ایسا منشور پیش کیا ہے کہ ہر مسلمان اپنی معاشی، عائلی اور معاشرتی مصروفیات کے ساتھ ساتھ اس منشور کو زندگی کا حصہ بناکر عمل کے ذریعے اپنی روح کو خوبصورت کرسکتا ہے! ذیل میں ان 12 دینی کاموں کا جائزہ پیش کیا جارہا ہے، ملاحظہ کیجیے: 
یومیہ دینی کام: (1)دن کا آغاز ہوتے ہی دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا آغاز ہوجاتا ہے اور سُنَّتِ نبوی پر عمل کرتے ہوئے مسلمانوں کو نماز فجرکے لئے جگانے کا سلسلہ ہوتاہے، جسے ”فجر کے لئے جگانا“ کہا جاتا ہے۔ اَلحمدُ لِلّٰہ مشاہدہ ہے جہاں یہ دینی کام پابندی سے ہورہا ہو وہاں فجر کے نمازیوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے (2)قراٰنِ کریم سے فیضیاب ہونے کے لئے نمازِ فجر کے بعد درسِ قراٰن کا سلسلہ ہوتا ہے جسے ”تفسیر سننے سنانے کا حلقہ“ کہا جاتا ہے۔ جن مساجد میں یہ دینی کام رائج ہوتا ہے وہاں عجب روحانیت کا سماں ہوتا ہے اور مسلمان بڑے ذوق و شوق کے ساتھ اس حلقے میں شریک ہوتے ہیں (3)فروغِ علمِ دین کیلئے روزانہ مساجد اور مساجد کے باہر کسی بارونق مقام پر سنتوں بھرا درس دیا جاتا ہے جسے ” درس“ کا نام دیا گیا ہے۔ اَلحمدُ لِلّٰہ اس دینی کام کی بہت سی مدنی بہاریں ہیں اسی درس کی وجہ سے کئی اسلامی بھائیوں کی زندگیوں میں انقلاب آیا ہے، گناہوں بھری زندگیوں سے تائب ہوکر نیکیوں کی راہ پر گامزن ہونے والوں کی ایک بڑی تعداد اسی دینی کام کا ثمر ہے (4)ہر ذیلی حلقہ میں مدرسہ لگایا جاتا ہے جس میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو قواعدِ تجوید کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنا سکھایا جاتا ہے نیز اسی مدرسے میں سنّتوں اور آداب کے حوالے سے زبردست تربیت کی جاتی ہے اسے ”مدسۃُ المدینہ بالغان“ کا نام دیا گیا ہے۔ اس دینی کام کی بدولت ان گنت اسلامی بھائی نہ صرف قراٰنِ پاک کی تعلیم حاصل کرچکے ہیں بلکہ اسی مدرسے میں تربیت پاکر بہت سے خوش نصیب مبلغ بن کر خدمتِ دین میں مشغول ہیں۔
 ہفتہ وار دینی کام:(5)عاشقانِ رسول کی قلبی و روحانی تسکین کے لئے ہر چھوٹے بڑے شہر میں نمازِ مغرب تا اشراق و چاشت سنّتوں بھرا اجتماع ہوتا ہے جس میں خوش بیان مبلغ کا اصلاحی بیان، یادِ الٰہی کرتے ہوئے ذکر اور رِقّت انگیز دعا ہوتی ہے، اس کو ”ہفتہ وار اجتماع“ کہتے ہیں۔اس دینی کام کے ایسے ثمرات ظاہر ہوتے ہیں کہ بندہ اش اش کر اٹھے؛ خوفِ خدا کی نعمت، دیدارِ مصطفےٰ، دعاؤں کی قبولیت، گناہوں سے توبہ جیسے انمول تحفے اسی دینی کام کی بدولت مقدر بنتے ہیں (6)ہر ہفتے کو بعد نمازِ عشا مسلمانوں کی شرعی، اخلاقی، معاشرتی نظریاتی اور گھریلو معاملات کے حوالے سے امیر اہل سُنَّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ سے سوالات کئے جاتے ہیں آپ ان کے حکمت بھرے جوابات عطا فرماتے ہیں، اس مدنی کام کو ” ہفتہ وار مدنی مذاکرہ“ کہا جاتا ہے۔ مدنی مذاکرے کی برکت سے بہت سوں کی بگڑی بن جاتی ہے، گھریلو جھگڑے ختم ہوتے، دلوں  کے اَوہامات و وساوس دور اور بہت سی الجھنیں سُلجھ جاتی ہیں (7)ہر مسجد کے اطراف میں گھر گھر، دکان دکان جاکر گھروں اور دکانوں میں موجود اور حتّی المقدور راہ میں کھڑے ہوئے اور آنے جانے والے تمام افراد کو نیکی کی دعوت پیش کی جاتی ہے، اسے ”علاقائی دورہ “ کہا جاتا ہے۔ اس دینی کام کی برکت سے سنّتوں بھری زندگی سے دور بے چین زندگیاں گزارنے والے اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجاتے ہیں اور نیکیوں کی برکت سے ان کی زندگیوں میں سکون کے لمحات آنے لگتے ہیں (8)دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے دور مسلمانوں کو اس ماحول سے وابستہ کرنے کے لئے اطراف شہر اور گاؤں کی مختلف مساجد میں چھٹی والے دن اعتکاف ہوتا ہے جسے  ”یومِ تعطیل اعتکاف“ کہتے ہیں۔ اس کی وجہ سے کئی مسلمان پنج وقتہ نمازی بن جاتے اور کئی لوگ اپنا وقت فضولیات میں گزارنےکے بجائے خدمتِ دین میں صرف کرنے لگتےہیں (9)دینی شعور و آگاہی کے لئے ہر ہفتہ ایک مختصر رسالہ پڑھنے کی مُہم چلائی جاتی ہے جسے ” ہفتہ وار رسالہ مطالعہ“ کہتے ہیں۔ اس کی برکت سے مسلمانوں کے اندر دینی شعور بیدار ہوتا اور علمِ دین کی صورت میں میراثِ نبوی کا خزانہ حاصل ہوتا ہے (10)لوگوں کی روحانی تربیت اور ذاتی اصلاح کے لئے سوالات کی صورت میں ایک رسالہ مرتب کیا گیا ہے جس کو روزانہ پر کرکے اپنے اعمال کا جائزہ لیا جاتا ہے اور ہر ماہ باقاعدہ ذیلی نگران کو جمع کروایا جاتاہے، اسے ”نیک اعمال “ کہا جاتا ہے۔ اس کی برکت سے نیک اعمال اور اپنی اصلاح کی کوشش کرنے پر استقامت نصیب ہوتی ہے (11)ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے لئے ہر ماہ تین دن راہ خدا میں سفر کیا اور کروایا جاتا ہے جسے ”مدنی قافلہ“ کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔ اس دینی کام کے ذریعے دنیا بھر میں اسلام کی درست تعلیمات کاپرچار ہورہا ہے اورلاتعداد غیر مسلموں کو ایمان کی نعمت میسّر آرہی ہے (12)مسلمانوں کی عبادات اور اعمال کی مزید بہتری کیلئے مختلف کورسز کروائے جاتے ہیں جسے ”مدنی کورسز“ کا نام دیا گیا ہے۔ان کورسز کے ذریعے کئی افرادکی اخلاقی، معاشرتی اور شرعی آداب و مسائل سکھانے کی تربیت کی جاتی ہے جو اب معاشرے میں ایک با وقار زندگی بسر کرتے ہیں۔ 
دعوتِ اسلامی کا تنظیمی سسٹم
دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں پر مشتمل اس منشور کو کامیاب بنانے اور پوری دنیا میں اس کے نفاذ کے لئےایک مضبوط تنظیمی سسٹم بنایا گیا ہے جس کی مدد سے اس پورے منشور کو چلایا جاتا ہے، یہ سسٹم ذیلی حلقہ سے شروع ہوکر مرکزی مجلسِ شوریٰ تک ہے؛ ذیلی حلقہ اس کی بنیاد اور مرکزی مجلسِ شوریٰ چھت کی حیثیت رکھتی ہے۔ مرکزی مجلسِ شوریٰ اَلحمدُ لِلّٰہ شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت کے تربیت یافتہ، مخلص، باہمت، قابل، زیرک اور مدبرانہ صلاحیتوں کے حامل 26 مبلغین پر مشتمل ہے جو کہ دنیا بھر میں دعوتِ اسلامی کے نظام کو انتہائی منظم انداز میں چلارہی ہے۔
دعوتِ اسلامی کے اس پورے منشور اور تنظیمی سیٹ اپ کا صرف ایک ہی مقصد ہے: ”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے! اِن شاءَ اللہ ُالکریم
مقبول جہاں بھر میں ہو دعوتِ اسلامی
صدقہ تجھے اے ربِّ غفّار مدینے کا

12دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ جون2022ء،پاکستان

دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ جون2022ء،ملک و بیرونِ ملک

(1)شریعہ ایڈوائیزری بورڈ (افتاءمکتب) (2)دارُالافتاءاہل سنّت (3)جامعۃُالمدینہ (4)مدرسۃُ المدینہ(5)فیضان آن لائن اکیڈمی (6)خدام المساجد والمدارس (7)شعبہ مدنی کورسز (8)شعبہ اصلاح برائے قیدیان (9)شعبہ ائمہ مساجد (10)فیضان وِیک اینڈ اسلامک سکول (Faizan Weekend Islamic School) (11)المدینۃ العلمیہ(اسلامک ریسرچ سینٹر) (12)شعبہ اوقات ُالصلوٰۃ (Prayer Timings Department) (13)المدینہ لائبریری (14)شعبہ فیضانِ مدینہ (مدنی مراکز) (15)دارُالسنہ (16)شعبہ فیضانِ اسلام (17)شعبہ بین الاقوامی امور (International Affaires Department) (18)مدرسۃُالمدینہ (بالغان) (19)شعبہ عطیات بکس (Donation Boxes) (20)شعبہ اطراف علاقے (21)شعبہ کفن دفن (22)شعبہ چرم قربانی (23)شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ (24)شعبہ مدنی بستہ (Donation Cell) (25)شعبہ اورادِ عطّاریہ(26)شعبہ رمضان اعتکاف (27)شعبہ حج وعمرہ (28)شعبہ ہفتہ وار اجتماع (29)شعبہ مدنی مذاکرہ (30)شعبہ عُشر (31)شعبہ تقسیم ِ رسائل (32)شعبہ محفلِ نعت (33)شعبہ اجتماعی قربانی (34)نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ (35)شعبہ برائے تحفظ ِرزق (36)شعبہ لنگرِ رضویہ (37)ایچ-آر ڈیپارٹمنٹ (اجارہ) (38)مدنی چینل (39)فنانس ڈیپارٹمنٹ (40)مکتبۃُالمدینہ (41)ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ (42)آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ (43)شعبہ اثاثہ جات (44)شعبہ تعمیرات (45)دارُالمدینہ اسلامک سکول/کالج (46)دارُالمدینہ یونیورسٹی (47)مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ (48)فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک (49)فیضان ادارہ بحالی معذوراں (Faizan Rehabilitation Center) (50)سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ (51)ریسرچ ٹریننگ& ڈویلپمنٹ (R&D) (52) لیگل ایڈ ڈیپارٹمنٹ (53)ویلفئیر (Welfare) ڈیپارٹمنٹ (54)شعبہ شجر کاری (Plantation) (55) لینگوئج ڈیپارٹمنٹ (56)پبلک ریلیشن شپ مینجمنٹ ( PRM) (57)ڈیٹا اینا لائٹکس ڈیپارٹمنٹ (Data Analytics Department) (58)صحرائے مدینہ ڈیپارٹمنٹ (59)سیکورٹی (Security) ڈیپارٹمنٹ (60)شعبہ مدنی قافلہ (61)شعبہ اصلاحِ اعمال (62)شعبہ ٔ تعلیم (63)اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ (64)شعبہ رابطہ برائے شخصیات (65)شعبہ رابطہ برائے وکلاء (66)رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ (67)رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ (68)رابطہ برائے ہومیو پیتھک ڈیپارٹمنٹ (69)رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ (70)شعبہ رابطہ برائے حکیم (71)رابطہ برائےشوبز (showbiz) ڈیپارٹمنٹ(72)شعبہ رابطہ برائے تاجران (73)شعبہ رابطہ برائے اوقاف (74)شعبہ رابطہ بالعلماء (75)شعبہ مزاراتِ اولیاء (76)میڈیا ڈیپارٹمنٹ (نشرواشاعت،میڈیاسیل) (77)فیضانِ مرشد ڈیپارٹمنٹ (78)رابطہ برائے اسپورٹس (Sports) ڈیپارٹمنٹ (79)شعبہ اِزدیادِحُب (80) پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ(81)شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں۔

دعوتِ اسلامی کے خدمتِ دین کے شعبہ جات اسلامی بہنیں

(1)شعبہ جامعۃُالمدینہ گرلز (2)شعبہ مدرسۃُالمدینہ گرلز (3)شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز (4)شعبہ دارُالسنہ گرلز (5)شعبہ فیضانِ اسلام (6)شعبہ شارٹ کورسز (7)شعبہ بین الاقوامی امور (International Affaires Department) (8)مدرسۃُالمدینہ بالغات (ذیلی شعبے:شعبہ کورسز،شعبہ مفتشات) (9)شعبہ عطیات بکس (Donation Boxes) (10)شعبہ کفن دفن (11)شعبہ روحانی علاج (12)شعبہ تقسیم رسائل (13)شعبہ حج وعمرہ (14)شعبہ ہفتہ وار اجتماع (15)شعبہ مدنی مذاکرہ (16)شعبہ محفلِ نعت (17)شعبہ ماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ (18)ایچ-آر ڈیپارٹمنٹ (اجارہ)  (ذیلی شعبے: طبی علاج،ٹیسٹ مجلس) (19)فنانس ڈیپارٹمنٹ (20)دارُلمدینہ گرلز (21)شعبہ مکتبۃُ المدینہ (اسلامی بہنیں) (ذیلی شعبے ماہنامہ فیضانِ مدینہ، شب و روز) (22)شعبہ مدنی دورہ ومحارم مدنی قافلے (23)شعبہ ٔتعلیم (24)اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ (25)شعبہ اِزدیادِ حُب (26)شعبہ اصلاحِ اعمال(27)شعبہ رابطہ(28)فیضانِ مرشد ڈیپارٹمنٹ۔
۔۔۔۔

دعوتِ اسلامی کی مختلف اداروں کی جانب سے تحسین

مولانا  حفیظ الرحمٰن عطّاری مدنی
دعوتِ اسلامی ایک عالمگیر تحریک ہے جس کا مقصد دُرست اسلامی تعلیمات کو دنیا بھر میں پہنچانا  ہے۔ اپنے اس مقصد کے لئے دعوتِ اسلامی نے پُرامن، اصلاحی، مصلحتی اور باہمی ہم آہنگی کا راستہ اپنایا ہے۔ اللہ کریم کے فضل سے دعوتِ اسلامی اپنے اِخلاص، دَردِ اُمت اور  جذبہ اشاعتِ دینِ مصطفےٰ کے سبب دنیا بھر میں پہنچ چکی ہے۔
دعوتِ اسلامی دینی  تعلیمات کی اشاعت کے ساتھ ساتھ فلاحی خدمات میں بھی پیش پیش ہے۔ اَلحمدُ لِلّٰہ کثیر ممالک میں سرکاری سطح پر بھی دعوتِ اسلامی  کو مختلف ممالک کی طرف سے بالخصوص حکومتِ پاکستان کی طرف سے پذیرائی ملی ہے، اس سلسلے میں ستائشی خطوط، سرٹیفکیٹس،ایوارڈز اور شیلڈز کے ذریعے دعوتِ اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات کو سراہا گیا۔
 * 3 جون 2021ء کو سابقہ اپوزیشن لیڈر  برائے سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد سے دعوتِ اسلامی کے شعبے FGRF کی فلاحی سرگرمیوں (راشن، نقد رقم تقسیم کرنے اور تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لئے 53000 بلڈ بیگز جمع کرنے) پر ایک خط جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بات کا اظہار کرنا چاہتا ہوں کہ دعوتِ اسلامی ایک عالمی غیر سیاسی اسلامی تنظیم ہے جو پوری دنیا میں قراٰن و سنّت کی تبلیغ کے لئے کام کر رہی ہے اور مسلمانوں میں قراٰنِ کریم سے محبت اور اس کے احکام پر عمل کرنے کا جذبہ بھی پیدا کر رہی ہے۔
دوسری طرفFGRF  دعوتِ اسلامی کا ایک ذیلی شعبہ ہے جو دنیا بھر میں امدادی سرگرمیاں انجام دیتے ہوئے کمزور خاندانوں میں کھانے کی اشیاء کی تقسیم کاری، نقد امداد اور خاص طور پر تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے خون کی بوتلوں کا بندوبست کرنے کے حوالے سے غیر معمولی کام بھی کر رہا ہے۔ اللہ پاک  دعوتِ اسلامی کی قرآنِ کریم کی خدمات کو قبول فرمائے، اٰمین۔
 * 17 اگست 2020ء کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے دعوتِ اسلامی کے نام ایک تعریفی خط جاری کیا گیا جس میں کہا گیا: ”دعوتِ  اسلامی ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جو قدرتی آفات کے دوران نمایاں کردار ادا کرتی رہی ہے۔ وبا کے دوران خدمات قابل ستائش ہیں۔ ضرورت کے وقت غریب لوگوں کے لئے راشن پیکجز/ نقد عطیہ اور تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لئے خون کا عطیہ ایک بہت بڑا تعاون تھا۔ لوگوں کی بہتری کے لئے دعوتِ اسلامی کا ایسا کردار وبائی امراض کے دوران وقت کی اہم ضرورت تھی اور حکومت اس کا اعتراف کرتی ہے۔“
 * کرونا وائرس سے متأثرین، تھیلیسیمیا و دیگر امراض کے مریضوں کو خون کی فراہمی اور بارش زدہ علاقوں میں فلاحی خدمات انجام دینے پر اکتوبر 2020ء میں  صدرِ پاکستان، وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب کی جانب سے گورنر ہاؤس میں دعوتِ اسلامی کو ”شانِ پاکستان“ ایوارڈ پیش کیا گیا۔
 * 25فروری2013ء کو وفاقی وزارتِ تعلیم پاکستان کی جانب سے ایک تصدیقی خط (Confirmation letter) جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ وزارتِ تعلیم و تربیت اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ دعوتِ اسلامی قرآن و سنّت کی سب سے بڑی مذہبی، غیر سیاسی تبلیغی اور پُرامن تحریک ہے جو پوری دنیا میں کام کر رہی ہے۔ دعوتِ اسلامی کردار سازی کے ذریعے اسلام کی تبلیغ پر پختہ یقین رکھتی ہے۔
زندگی کے دیگر کئی شعبوں کی طرح دعوتِ اسلامی بھی اپنے تعلیمی پلیٹ فارمز جیسے دارُ المدینہ (اسکولنگ سسٹم) ذریعے معیاری تعلیم فراہم کرنے میں بہت بڑا کردار ادا کر رہی ہے۔
اس لئے وزارتِ تعلیم و تربیت نہ صرف معاشرے کیلئے دعوتِ اسلامی کی صحت مند اور مثبت شراکت کو سراہتی ہے بلکہ مکمل حمایت کا اظہار کرتی ہےاور دعوتِ اسلامی کی کامیابی کے لئے دعا گو ہے۔
 * ان کے علاوہ 12 اپریل 2018ء کو وزارتِ اُمورِ کشمیر و گلگت بلتستان کی جانب سے،11جنوری 2016ء کو وزارتِ مذہبی اُمور پاکستان کی جانب سے،11ستمبر 2006ء کو وزارتِ مذہبی اُمور زکاۃ و عُشر پاکستان کی جانب سے اور 2جون 2021ء کو وزارتِ خارجہ کی جانب سے دعوتِ اسلامی کے لئے تعریفی کلمات پر مشتمل خطوط میں کہا گیا ہے کہ دعوتِ اسلامی کبھی بھی کسی قسم کی ریاست مخالف یا دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث نہیں پائی گئی۔
۔۔۔

یومِ دعوتِ اسلامی 2ستمبر 2022ء

شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علامہ محمد الیاس عطّار قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ
نحمدہ و نُصلی و نُسلّمُ علٰی خاتم النّبیّن
اللہ پاک اور اس کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے فضل و کرم سے 2ستمبر2022ء ’’دعوتِ اسلامی‘‘ کوبنے ہوئے 41سال ہو جائیں گے،اِنْ شَاۤءاللہُ الْکریم۔دعوتِ اسلامی کا آغاز ستمبر 1981ء میں کراچی کے اندر ہوا۔اللہ کریم کے فضل و کرم سے دعوتِ اسلامی نے کم و بیش 41سال کے سفر میں سیاست ، احتجاجی ریلیوں، دھرنوں اور ہڑتال وغیرہ سے دُور رہ کر مُثبت(Positive) انداز میں  دِین کا وہ کام کیا ہے کہ جس کی مثال ملنی مشکل ہے۔ کراچی سے شروع ہونے والی دعوتِ اسلامی دیکھتے ہی دیکھتے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں جاپہنچی اور  آج(یعنی 2022ء میں)   * دعوتِ اسلامی کا دِینی کام 80سے زائد شعبوں میں پھیل چُکا ہے۔ * دعوتِ اسلامی اب تک ہزاروں مساجد، سینکڑوں فیضانِ مدینہ(مدنی مراکز)بنا چکی ہے۔   * بچّوں اور بچیوں(Boys & Girls) کو الگ الگ تعلیمِ قراٰن دینے کے لئےاب تک  تقریباً 5946 (5ہزار946) مدرسۃ المدینہ قائم ہو چکے ہیں،جن میں تقریباً، 2،62،112(2لاکھ 62ہزار112)  بچوں اور بچیوں کو قرآن کریم حفظ وناظرہ کی مفت تعلیم دی جا رہی ہے۔  * نابینا بچوں کے لیے بھی الگ سے مدرسۃ المدینہ قائم ہیںآغاز سے اب تک  تقریباً4،39،940 (4لاکھ 39 ہزار 940)  نے ناظرہ  اورحفظِ قرآن مکمل کیا  * فروغِ علمِ دین(عالم و عالمہ کورس کروانے) کے لئے الگ الگ جامعۃ المدینہ قائم  ہیں۔اب تک تقریباً 1247 (1ہزار247)  جامعۃ المدینہ(بوائز،گرلز)قائم ہو چکے ہیں،جن میں تقریباً 96،921(96ہزار921)  طلبہ و طالبات کودرسِ نظامی(عالم و عالمہ کورس، فیضانِ شریعت کورس)مفت  کروایا جا رہاہے۔ اب تک تقریباً16،117(16ہزار117)عالم و عالمہ کورس، شریعت کورس مکمل کر چکے ہیں لاکھوں حافظ ، قاری ، امام ، مبلغ و معلّم ، عالم و مفتی تیار کرنے کے ساتھ ساتھ اصلاحِ امّت اور  کردار سازی کا کام جاری ہے۔  * لاکھوں لاکھ عاشقانِ رسول(اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں) اس مدنی مقصد’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے  لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے‘‘ کے حصول کی کوشش میں  لگے ہوئے ہیں۔ * متعدد دارُالافتاء اہلِ سنّت  قائم ہو چکے ہیں، جہاں  مفتیانِ کرام امت کی شرعی رہنمائی کرنے میں مصروفِ عمل ہیں۔المدینۃُ العلمیہ (Islamic Research Center) میں مختلف موضوعات پر بے شمار دینی کتابیں چھاپی جا چکیں ہیں۔   * فیضان آن لائن اکیڈمی (بوائز ، گرلز) قائم ہے جس کے ذریعے آن لائن عالم کورس ، قراٰنِ پاک (حفظ و ناظرہ)پڑھایا جاتا ہے ، 30  سے زائدآن لائن کورسزکے ذریعے 77ممالک(Countries) میں  لوگوں کو گھربیٹھے علمِ دِین کی روشنی پہنچائی جارہی ہے۔ انگلش میڈیم اسلامک اسکولنگ سسٹم بنام  ’’دارُالمدینہ “کے ذریعے ہزاروں بچے اور بچیاں دینی و دنیاوی علوم حاصل کر رہے ہیں۔   * ’’مدنی چینل‘‘ کے ذریعے 6بڑی سیٹلائٹس پر اُردو ، انگلش اور بنگلہ زبانوں میں دین کی خوب خدمت  کی جا رہی ہے۔ * شعبہ FGRF کے ذریعے فلاحی و سماجی خدمات کا سلسلہ بھی جاری ہے اور پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی دُکھیاری اُمّت کی مختلف مشکل اوقات میں نہ صرف 26لاکھ سے زائد گھرانوں کی مدد کی گئی بلکہ ان حالات میں بالخصوص تھیلیسیمیا (Thalassemia) اور بالعموم دیگر مریضوں کے لئے خون کی بوتلیں(Blood Bags) جمع کرنے کا ایسا کارنامہ انجام دیا گیا جس کی مثال نہیں ملتی ۔ تادمِ تحریر خون کی تقریباً53 ہزارسے زائد بوتلیں  دی جاچکی ہیں۔آئیے!ہم سب مل کر نیکی کی دعوت عام کرنے کے اس عظیم کام میں دعوت اسلامی کے ساتھ مل کر اللہ و رسول کو خوش کر کے جنت کے حقدار بنیں۔
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں    اے دعوتِ اسلامی تیری دُھوم مچی ہو

دعوتِ اسلامی کا کیا ہوگا

شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے سوال( ) ہوا کہ کچھ لوگ کہتےہىں : جب تک آپ (یعنی امیرِ اہلِ سنّت) موجود ہىں تب تک دعوتِ اسلامى چلتى رہے گی، اس کے بعد نگران صاحبان اور اراکىنِ شورىٰ وغىرہ سب بکھر جائىں گے اور پھرنہ جانے کىا ہوگا! اس کى کىا حقىقت ہے؟
آپ دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے جواب میں فرمایا:بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ میرے مرنے کے بعد دعوتِ اسلامی ختم ہوجائے گی، اِن شآءَ اللہ ایسا نہیں ہوگا۔ اَلحمدُ لِلّٰہ میں نے اپنی اولاد اور تمام دعوتِ اسلامی والوں کو مرکزی مجلسِ شوریٰ کی اطاعت کرنے کی تاکید کی ہے اور بارہا مدنی مذاکروں میں اور بڑی راتوں کے اجتماعات میں یہ اعلانات بھی کئے ہیں کہ ہم نے دعوتِ اسلامی میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے ماتحت رہ کر ہی دینی کام کرنا ہے، مرکزی مجلسِ شوریٰ کی مخالفت نہیں کرنی۔ دعوتِ اسلامی کوئی دُکان یا تَرکہ (یعنی وِراثت) نہیں ہے جو میرے مرنے کے بعد میری اولاد میں تقسیم ہوگا بلکہ دعوتِ اسلامی میں جو کام کرے گا اس کو سلام ہے۔ اللہ کے فضل و کرم سے مرکزی مجلسِ شوریٰ کام کر رہی ہے اور یہ کرتی رہے گی۔ مرنا سب کو ہے اگر کسی کے انتقال سے دین کا کام رُک جاتا تو وہ ہستی جن کی بدولت ہمیں اسلام ملِا یعنی ہمارے مکّی مَدَنی آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ظاہری پردہ فرمانے پر ضرور رک جاتا مگر اس کے باوجود دین کا کام نہیں رُکا تو الیاس قادری کس حساب میں ہے! اس کے مرنے سے کیا ہوتا ہے!جو میرے لئے دین کا کام کرتا ہے آج سے ہی اس کو خدا حافظ! اور جو اللہ کے لئے دین کا کام کرتا ہے وہ آج بھی کرے اور میرے مرنے کے بعد بھی کرے، یہ نہ سوچے کہ الیاس قادری چلا جائے گا تو یوں ہوجائے گا یا الیاس قادری کے بعد کیا ہوگا؟ یہ سب شیطانی وسوسے ہیں ان سے ہم سب کو بچنا چاہئے۔ جیتے جی بھی توکچھ ہوسکتا ہے، ایسی کئی تحریکیں ہوتی ہیں کہ جن کے قائدین زندہ اور صحت مند ہوتے ہیں مگر ان کی تحریکیں ختم ہوجاتی ہیں۔ بہرحال یہ میری وصیت ہے کہ میرے مرنے کے بعد بھی آپ نے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کو ہی فوقیت دینی ہے، یہ جس طرح چاہے اُسی طرح دعوتِ اسلامی کے ذریعے دین کی خدمت کرنی ہے، مرکزی مجلسِ شوریٰ سے کبھى بھى غدارى نہىں کرنی اور جو مرکزى مجلسِ شورىٰ کى مخالفت کرے اُس کا ساتھ بھی نہیں دىنا ہے۔ اللہ پاک خائنین کی نظرِبد سے میری دعوتِ اسلامی کو، میرے دعوتِ اسلامی والوں کو اور میری لاڈلی مرکزی مجلسِ شوریٰ کو محفوظ رکھے اور ان سب کو اخلاص کے ساتھ دین کی خوب خدمت کرنے کی سعادت بخشے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں    اے دعوتِ اسلامی تِری دُھوم مچی ہو

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن