30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(پ۱۸، النور:۴۸ تا ۵۰)
ترجمۂ کنز الایمان: اور جب بلائے جائیں اللہ اور اسکے رسول کی طرف کہ رسول ان میں فیصلہ فرمائے تو جبھی ان کا ایک فریق منہ پھیر جاتا ہے ۔ اور اگر انکی ڈگری ہو (انکے حق میں فیصلہ ہو) تو اسکی طرف آئیں مانتے ہوئے ۔ کیا انکے دلوں میں بیماری ہے یا شک رکھتے ہیں یا یہ ڈرتے ہیں کہ اللہ و رسول ان پر ظلم کریں گے بلکہ وہ خود ہی ظالم ہیں ۔
پس کفر و نفاق کی تاریک وادیوں میں بھٹکنے والے لوگ کبھی پسند نہیں کرتے کہ ان کا فیصلہ قرآن وسنت کے مطابق کیا جائے ۔ کیونکہ انہیں یہ فکر دامن گیر ہوتی ہے کہ اگر قرآن و سنت کے مطابق فیصلہ ہوا تو یقینا سچ پر مبنی ہو گا اور حقیقت روزِ روشن کی طرح عیاں ہو جائے گی اور اس طرح جھوٹ کا پردہ فاش ہونے سے ان کی جگ ہنسائی ہو گی ۔ چنانچہ،
صدر الافاضل، حضرتِ علامہ مولانا سید محمد نعیم الدین مراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِی ’’خزائن العرفان‘‘ میں ان آیاتِ مبارکہ کی تفسیر کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ’’کُفّار و منافقین بارہا تجرِبہ کر چکے تھے اور انہیں کامل یقین تھا کہ سیدِ عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فیصلہ سرا سر حق و عدل ہوتا ہے ، اس لئے ان میں جو سچا ہوتا وہ تو خواہش کرتا تھا کہ حضور اس کا فیصلہ فرمائیں اور جو ناحق پر ہوتا وہ جانتا تھا کہ رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سچی عدالت سے وہ اپنی ناجائز مراد نہیں پا سکتا ۔ اس لئے وہ حضور کے فیصلہ سے ڈرتا اور گھبراتا تھا ۔
شانِ نُزول: بِشر نامی ایک منافق تھا ایک زمین کے معاملہ میں اس کا ایک یہودی سے جھگڑا تھا یہودی جانتا تھا کہ اس معاملہ میں وہ سچا ہے اور اس کو یقین تھا کہ سیدِ عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ حق و عدل کا فیصلہ فرماتے ہیں اس لئے اس نے خواہش کی کہ اس مقدمے کا حضور عَلَیْہِ السَّلَامسے فیصلہ کرایا جائے لیکن منافق بھی جانتا تھا کہ وہ باطل پر ہے اور سیدِ عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ عدل و انصاف میں کسی کی رُو رِعایت نہیں فرماتے اس لئے وہ حضور کے فیصلہ پر تو راضی نہ ہوا اور کعب بن اشرف یہودی سے فیصلہ کرانے پر مُصِر ہوا اور حضور کی نسبت کہنے لگا کہ وہ ہم پر ظلم کریں گے ۔ اس پر یہ آیت نازِل ہوئی ۔ (خزائن العرفان، پ۱۸، النور:۴۸ تا ۵۰)
سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فیصلہ نہ ماننے کا انجام:
امام حکیم ترمذی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِینے حضرت مکحولرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِسے ایک
قول نقل کیا ہے کہ دو بندوں کے درمیان ایک شے میں جھگڑا ہو گیا ان میں سے ایک منافق اور دوسرا مومن تھا ۔ منافق کا دعویٰ تھا کہ یہ شے اس کی ہے ۔ چنانچہ، دونوں بارگاہِ نبوت میں حاضر ہوئے اور سارا معاملہ عرض کیا ۔ جب سرکارِ ابد قرار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے حق بات کا فیصلہ فرماتے ہوئے مومن کے حق میں اور منافق کے خلاف فیصلہ فرمایا تو وہ فوراً بولا: ’’یا یَارَسُولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ! ہم دونوں کو اس بات کے فیصلے کے لئے سیِّدُنا ابو بکر صدیق کے پاس بھیج دیجئے ۔ ‘‘ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’ٹھیک ہے تم دونوں ابو بکر کے پاس چلے جاؤ ۔ ‘‘ جب انہوں نے حضرت سیِّدُنا ابو بکر صدیقرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی خدمت میں حاضر ہو کر ساری بات بتائی اور سرورِ کائنات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا تو آپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے ارشاد فرمایا: ’’میں ان لوگوں کے درمیان فیصلہ کرنے کا اہل نہیں جو اللہ اور اس کے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے فیصلے سے منہ پھیرتے ہیں ۔ ‘‘ بارگاہِ صدیق سے مایوس ہو کر جب وہ منافق اپنے مومن ساتھی کے ساتھ واپس بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوا تو پھر عرض کی کہ انہیں حضرت سیِّدُنا عمررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے پاس بھیج دیا جائے ۔ جب سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے یہ اجازت بھی دے دی تو مومن نے عرض کی: ’’ یَارَسُولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ! کیا ایسے شخص کے ساتھ سیِّدُنا عمر کے پاس جاؤں جو اللہ اور اس کے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے فیصلے سے انحراف کرنے والا ہے ۔ ‘‘ تو سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’تم اس کے ساتھ جاؤ ۔ ‘‘ جب دونوں امیر المومنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروق
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع