دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faisla karnay kay Madani Phool | فیصلہ کرنے کے مدنی پھول

book_icon
فیصلہ کرنے کے مدنی پھول

مانتے ہوئے کہا مجھے منظور ہے : آپ کو حق حاصل ہو گا اگر فیصلہ میرے یا میری اولاد کے خلاف بھی ہوا تو کر دیجئے گا ۔ اس طرح آپ کو منصبِ قضا پر فائز کر دیا گیا ۔ ایک دن آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ مسندِ قضا پر تشریف فرما تھے کہ خلیفہ کا ایک خاص غلام حاضر ہوا جس کا کسی کے ساتھ جھگڑا ہو گیا تھا ۔ اس غلام نے اپنے مقابل سے آگے بڑھ کر ممتاز جگہ بیٹھنا چاہا تو حضرت سیِّدُنا شریکرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے اسے ڈانٹ دیا ۔ تو وہ برہم ہو کر بولا: لگتا ہے آپ احمق ہیں ۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے فرمایا: میں نے پہلے ہی تمہارے آقا سے کہا تھا مگر وہ نہیں مانا اور مجھے زبردستی قاضی بنا دیا ۔ چنانچہ اس کے بعد آپ کو اس منصب سے ہٹا دیا گیا ۔ (المناقب للکردری، ج۱، ص۲۰۴ تا ۲۰۵)

جان دیدی، منصبِ قضا قبول نہ کیا

دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ 36 صفحات پر مشتمل رسالے ، ’’اشکوں کی برسات‘‘ صَفْحَہ 27  پر شیخ طریقت، امیر اہلسنّت، بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں: عباسی خلیفہ منصور نے امام اعظمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے عرض کیا کہ آپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ میری مملکت کے قَاضِیُ القُضاۃ (یعنی چیف جج) بن جائیے ۔ فرمایا: میں اس عہدے کے قابل نہیں ۔ منصور بولا: آپ جھوٹ کہتے ہیں ۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے فرمایا: اگر میں جھوٹ بولتا ہوں تو آپ نے خود ہی فیصلہ کر دیا! جھوٹا شخص قاضی بننے کے لائق ہی نہیں ہوتا ۔ خلیفہ منصور نے اس بات کو اپنی توہین تصور کرتے ہوئے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو جیل بھجوا دیا ۔ روزانہ آپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے سرِ مبارک پر دس کوڑے مارے جاتے جس سے خون سرِ اقدس سے بہہ کر ٹَخنوں تک آجاتا، اس طرح مجبور کیا جاتا رہا کہ قاضی بننے کیلئے حامی بھر لیں مگر آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ حکومتی عہدہ قبول کرنے کیلئے راضی نہ ہوئے ۔ اسی طرح آپ کو یومیہ دس کے حساب سے ایک سو دس کوڑے مارے گئے ۔ لوگوں کی ہمدردیاں امامِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے ساتھ تھیں ۔ بالآخر دھوکے سے زہر کا پیالہ پیش کیا گیا مگر آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ مومنانہ فراست سے زَہر کو پہچان گئے اور پینے سے انکار فرما دیا، اس پر آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو لِٹا کر زبردستی حَلق میں زَہر اُنڈیل دیا گیا ۔ زَہر نے جب اپنا اثر دکھانا شروع کیا تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ بارگاہِ خداوندی میں سجدہ رَیز ہو گئے اور سجدے ہی کی حالت میں ۱۵۰ھ ؁ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے جامِ شہادت نوش کیا ۔ (الخیرات الحسان، ص۸۸ تا ۹۲) اس وقت آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی عمر شریف 80 برس تھی ۔ بغدادِ معلّٰی میں آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکا مزارِ فائض الانوار آج بھی مَرجَعِ خَلائق ہے ۔

دیارِ بغداد میں بلا کر، مزار اپنا دکھا، جہاں پر

                                   ہیں نور کی بارِشیں چھما چھم ، امامِ اعظم ابو حنیفہ(وسائل بخشش، ص۲۸۳)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                       صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

شَکر رَنْجِیاںاور اُن کے نقصانات

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بعض اوقات کچھ اسلامی بھائیوں کے مابین غلط فہمیوں وغیرہ کی بناپر شکر رنجیاںپیداہو جاتی ہیں اور بات بڑھتے بڑھتے شدید عداوت تک پہنچ کر قطع تعلقی پر ختم ہوتی ہے ۔ پھر عیب جوئی، غیبت، چغلی، غلط بیانی اور بہتان تراشی کی گرم بازاری کے سبب نامۂ اعمال کی سیاہی اور اَنا وضِد کی وجہ سے طرفین کی تباہی کا انتظام ہونے لگتا ہے ۔ یقینا یہ شیطان لعین کے کارنامے ہیں کہ یہ مسلمانوں بالخصوص نیکی کی دعوت دینے والوں کو آپس میں لڑوا کر اپنے  مقصدِ اصلی (مدنی کام) سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرتا ہے ۔ شیطان کے ان فتنوں سے شاید ہی کوئی گھر، ادارہ یا تنظیم محفوظ ہو ۔ چنانچہ،

شیطان آپس میں لڑواتا ہے

دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ 40 صَفحات پر مشتمل رسالے ، ’’ناچاقیوں کا علاج‘‘ صَفْحَہ 5تا 6  پر شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادریدَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہفرماتے ہیں: میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یاد رکھئے ! شیطان مردود

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن