30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بھائیوں کو جمع کر کے ’’مکتوب عطار‘‘ پڑھ کر سنایا گیا، سن کر سارے بیقرار و اشکبار ہو گئے ، رو رو کر ایک دوسرے سے معافیاں مانگ لیں اور سب نے صلح نامہ پر دستخط کر دیئے ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّوہاں اب امن ہے ، دعوت اسلامی کے مدنی کاموں اور مدنی قافلوں میں ترقی کی اطلاعات ہیں ۔ یہ مکتوب آخرت کی یاد دلانے والا، خوف خدا میں تڑپانے والا اور صلح صفائی پر ابھارنے والا ہے ۔ مدنی آقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دکھیاری امت کے عظیم تر مفاد کی خاطر مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کی جانب سے اس انقلابی مکتوب عطار کو ضرورتاً ترمیم کے ساتھ ’’ناچاقیوں کا علاج‘‘ کے نام سے ایک رسالہ مکتبۃ المدینہ سے پیش کیا گیا ہے ۔ جہاں بھی ذاتی ناراضیو ں کے باعث مسلمانوں میں دو فریق بن گئے ہوں یہ رسالہ پڑھ کر سنا دیا جائے ، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّخائفین کے جگر پاش پاش ہو جائیں گے اور وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے ڈر کر صلح کر لیں گے ۔
اس رسالے میں آیات وروایات اور حکایات کی روشنی میں چپقلشوں اور ذاتی رنجشوں کے نقصانات کا وہ عبرتناک بیان ہے جو کہ نرم دلوں کے لئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّمرہم جراحت اور سخت دلوں کے لئے تازیانۂ عبرت ثابت ہو گا ۔ جو عبرت حاصل کرے کرے اور جو نہ کرے نہ کرے ، نصیب اپنا اپنا!!!!!!
آئیے اس رسالہ سے چند ابتدائی اور آخری سطور پڑھتے ہیں:
سگِ مدینہ محمد الیاس عطّاؔر قادِری رضوی عُفِیَ عَنْہ کی طرف سے تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیا سی تحریک دعوت اسلامی … جگہ کا نام حذف کردیا ہے … کی مجلس مشاورت کے نگران، اراکین اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی خدمات میں نفرتیں مٹانے والے اور مَحَبَّتیں پھیلا نے والے پیارے پیارے آقا مکّی مدنی مصطفیٰصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکے عِمامۂ پُر انوار کے بو سے لیتا ہوا، گیسوئے خمدار کو چومتا ہوا، مدینے کی گلیوں میں گھومتا ہوا، جھومتا ہوا مشکبار سلام !!!
پھر درودِ پاک کی فضیلت بیان کرنے کے بعد فرماتے ہیں: ’’باہمی شکر رنجیوں، باربار صلح کر لینے کے باوجود ایک دوسرے پر کی جانے والی نکُتہ چینیوں کے باعث اٹھنے والے نِت نئے فتنوں اور اس کے سبب دین کے عظیم مدنی کاموں کو نقصانوں سے بچانے ، اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رضا پانے اور ثواب آخِرت کمانے کیلئے اچّھی اچّھی نیتوں کے ساتھ آپ حضرات کی خدمات میں تحریری حاضری کی سعادت پارہا ہوں ۔ اگر میر ی مَدَنی اِلِتجاؤں کو حِرز ِجان بنالیں گے اور کم از کم ۱۲ ماہ تک ہر مہینے فرداً فرداً یا ذمہ داران کو اکٹھا کر کے اجتماعی طور پر اسی’’مکتوب عطارؔ‘‘ کا مُطَالعہ فرمالیں گے تو آپ سب گلزارِ عطّار کے گلہائے مشکبار بن کر اسلامی مُعاشرے کو سدا مَہکاتے رہنے میں اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ کامیابی پاتے رہیں گے ۔ اگر میری معروضات کو خاطِر میں نہیں لائیں گے اور غلطی کرنے والے کی تنظیمی ترکیب کے مطابق اِصلاح کرنے کے بجائے بلا مَصلحتِ شرعی ایک دوسرے کو بتا تے پھریں گے اور آپس میں لڑتے لڑاتے رہیں گے تو عداوتوں، کینوں، غیبتوں، چغلیوں، دل آزاریوں، عیب دریوں
اور بدگمانیوں وغیرہ وغیرہ ہلاکت سامانیوں کے ذَرِیعے اپنے آپ کو مَعَاذَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ جہنَّم کا حقدار بناتے رہیں گے ۔ کاش! پیارے پیارے اللہ رحمٰن عَزَّ وَجَلَّ کے مقدّس قرآن اور سلطانِ دوجہان، رحمت عالمیانصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکے پاکیزہ فرمان کے فیضان سے کیا جانے والا مجھ سراپا گناہ وعصیان کا ملتجیانہ بیان آپ سب کے قلوب واذہان پر چوٹ لگنے کا باعث بن کر اِصلاح کا سامان ہو جائے ۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ میرا سمجھانا رائیگاں نہیں جائے گا ۔ پارہ27، سورۃُ الذّٰریٰت کی آیت نمبر 55 میں ارشادِ ربِّ ذُوالْمِنَن ہے :
وَ ذَكِّرْ فَاِنَّ الذِّكْرٰى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِیْنَ(۵۵) (پ۲۷، الذّٰریٰت :۵۵)
ترجمۂ کنزالایمان: اور سمجھاؤ کہ سمجھانا مسلمانوں کو فائدہ دیتا ہے ۔ (ناچاقیوں کا علاج، ص۳ تا ۵)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اب آئیے امیرِ اہلسنّتدَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے اس دلنشین اندازِ بیان کے اختتامی جملے پڑھتے ہیں اور یہ بھی دیکھتے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع