دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faisla karnay kay Madani Phool | فیصلہ کرنے کے مدنی پھول

book_icon
فیصلہ کرنے کے مدنی پھول

ہاں!اگر آپ کے پاس اسلامی بھائیوں کے آپس کے تنازعات واختلافات کے معاملات آئیں جن کا تعلق تنظیمی امور سے ہو تو حتی المقدور طرفین کی سن کر صلح کرو ادیں بشرطیکہ صلح میں کسی کی ایسی حق تلقی نہ ہو کہ جس کا ادا کرنا ضروری ہو ۔ ورنہ اہلیت ہو تو حق بات پر فیصلہ کی ترکیب بنا دیجئے ۔

’’امیرِ اہلسنّت‘‘ کے دس حروف کی نسبت سے فیصلہ کرنے کے دس مدنی پھول

{1} علمائے کرام کی خدمت میں حاضر ہوں ۔

{2} جو اہل ہو وہی فیصلہ کرے ۔

{3} حَکَم بننے کی خواہش نہیں کرنا چاہئے ۔

{4} فریقین میں صلح کرا دیجئے ۔

{5} فریقین سے برابری کا سلوک کیجئے ۔

{6} ہر فریق کی بات توجہ سے سنئے ۔

{7} فیصلہ میں جلدبازی نہ کیجئے ۔

{8} خوب تحقیق سے کام لیجئے ۔

{9} غصے میں فیصلہ نہ کیجئے ۔

{10} کسی فریق کا حق ضائع نہ ہو ۔

امیرِ اہلسنّت  دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے فیصلہ کرنے کا انداز

اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ہمارے شیخِ طریقت ، امیر اہلسنّتدَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اسلامی بھائیوں کے درمیان پیدا ہونے والی شکر رنجیوں میں کئی بار فیصلے کرائے ہیں ۔ اس سلسلے میں آپدَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا مبارک انداز یو ں دیکھا گیاہے :

صلح وفیصلہ سے پہلے آپ دعاکر کے اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے فریبِ نفس وشیطان کے خلاف استعانت کرتے ہیں ۔ پھر کمالِ ضبط سے فریقین کا موقف سماعت کرتے ہیں ۔ آپدَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی عادتِ مبارکہ ہے کہ ہرگزکسی ایک کی طرف جھکاؤ اختیار نہیں فرماتے ، سامنے کیسا ہی ذمہ دار یا قریبی اسلامی بھائی ہو انصاف کے دامن کو ہاتھ سے نہیں جانے دیتے اور جو حق ہو اسی پر فیصلہ صا در فرماتے ہیں ۔

آپ کی حتی الامکان یہی کوشش ہوتی ہے کہ معاملہ صلح وصفائی سے طے پاجائے چنانچہ بارہاایسا ہوا کہ دو فریق آپس میں غم وغصہ لئے بارگاہِ امیرِ اہلسنّتدَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ میں حاضر ہوئے اور اپنے اپنے موقف ومدعا پر ضد اور سختی کا مظاہرہ کیا مگر جب امیرِ اہلسنّتدَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے اپنے دلکش انداز، حکمت ِ عملی اور حسنِ تدبیر سے صلح کی برکتیں، غصے اور اس کے سبب پیدا ہونے والے بغض وکینہ وغیرہ کے نقصانات، قطع تعلقی کی نحوستیں، معاف کرنے اور مسلمانوں کے عیب چھپانے کے فضائل، غیبت وتہمت کی تباہ کاریاں اور ان سے بچنے کے طریقے ، ظلم پر صبر کے فوائد، آپس کی محبت اور حقوق العباد کی بجاآوری کی ترغیبات ارشاد فرمائیں تو انہیں سن کر فریقین اپنے موقف سے دستبردار ہو کر صلح پر آمادہ ہو گئے اور جذبات وتاثر سے رو رو کر ایک دوسرے سے معافی مانگتے ہوئے گلے مل گئے ۔ چنانچہ،

یورپین ممالک کے ایک شہر کے تنظیمی ذمہ دار اسلامی بھائیوں میں شکر رنجیاں چل رہی تھیں ۔ صلح کی کوئی مضبوط صورت نہیں بن پاتی تھی اور دعوت اسلامی کا مدنی کام بہت متأثر تھا ۔ امیر اہلسنت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی اس طرف توجہ دلائی گئی تو آپ نے ایک مکتوب دیا ۔ چنانچہ، مجلسِ بیرونِ ملک کے ایک ذمہ دار اسلامی بھائی وہ مکتوب لے کر باب المدینہ کراچی سے سفر کر کے رجب المرجب ۱۴۲۷؁ ھ میں مطلوبہ شہر پہنچے ۔ اسلامی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن