30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پہلے خوب تحقیق سے کام لے ، پھر جو حق ظاہر ہو اسی پر فیصلہ دے ۔ چنانچہ،
رسولِ اَکرم، شاہ ِبنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عالیشان ہے کہ جب قاضی فیصلہ کرے تو خوب تحقیق کر لیا کرے ، (اگر تحقیق کے بعد) اس نے درست فیصلہ کیا تو اس کے لئے دو اجر ہیں اور اگر اس سے (فیصلہ میں) کوئی خطا ہو جائے تو اس کے لئے ایک اجر ہے ۔ (صحیح مسلم، کتاب الاقضیہ، باب بیان اجر الحاکم اذا اجتہد فاصاب او اخطا، الحدیث: ۱۷۱۶، ص۹۴۴)
ایک شخص اپنے چند دوستوں کے ساتھ کسی سفر پر گیا، اس کے دوست تو واپس لوٹ آئے مگر وہ واپس نہ آیا تو اس کے گھر والوں نے اس کے دوستوں پر الزام لگایا کہ انہوں نے اسے قتل کر دیا ہے ۔ جب معاملہ قاضی شریح رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِکے پاس گیا تو آپ نے پوچھا کیا قتل کا کوئی گواہ ہے ؟ چونکہ، قتل کا کوئی گواہ نہ تھا لہٰذا وہ اس معاملہ کو امیر المومنین حضرت سیِّدُنا علی المرتضیٰکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمکی بارگاہ میں لے گئے اور ساری بات عرض کر دی کہ قاضی شریح رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے ان سے یہ یہ کہا ہے ۔ ان کی ساری باتیں سن کر امیر المومنین حضرت سیِّدُنا علی المرتضیٰکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمنے قاضی شریح رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِکے طرزِ عمل پر پہلے بطورِ کہاوت یہ شعر پڑھا:
اَوْرَدَھَا سَعْدٌ وَسَعْدٌ مُشْتَمِلٌ
یَا سَعْدُ لَا تُرْویٰ بِہَا ذَاکَ الْاِبِلُ
ترجمہ: سعد چادر میں اونٹوں کو کنویں پر لایا اور خود چادر تان کر سو گیا (اے کاش! کوئی سعد کو بتائے کہ) اے سعد! اونٹوں کو اس طرح پانی نہیں پلایا جاتا ۔
اس کے بعد آپ نے ایک اور عربی کہاوت کہی: اِنَّ اَھْوَنَ السَّقْیِ التَّشْرِیْعُ ۔ یعنی جانوروں کو پانی پلانا ہو تو سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ انہیں کسی گھاٹ وغیرہ سے پانی پلایا جائے ۔
پھر آپ نے اس شخص کے تمام دوستوں کو جدا جدا کر کے بلایا اور ان سے مختلف سوالات کئے تو ان کے جوابات میں پہلے تو اختلاف پایا گیا اور بالآخر انہوں نے تسلیم کر لیا کہ ہاں واقعی انہوں نے اس شخص کو قتل کر دیا ہے ۔ چنانچہ، امیر المومنین نے فیصلہ فرمایا کہ بطورِ قصاص ان سب کو بھی قتل کر دیا جائے ۔ (السنن الکبریٰ للبیھقی، کتاب آداب القاضی، باب التثبت فی الحکم، الحدیث:۲۰۲۷۴، ج۱۰، ص۱۷۹)
امامِ بیہقیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِیاس روایت کو نقل کرنے کے بعد امیر المومنین حضرت سیِّدُنا علی المرتضیٰکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمکی بیان کردہ دونوں کہاوتوں کی وضاحت کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں کہ آپ نے جو شعر پڑھا اس کی اصل یہ ہے کہ ایک شخص اپنے اونٹوں کو پانی پلانے کے لئے ایک ایسی جگہ لایا جہاں سے وہ خود پانی نہیں پی سکتے تھے جب تک کہ کوئی اس جگہ سے پانی نکال کر انہیں نہ پلاتا (مثلاً کنواں وغیرہ) اور پھر وہ شخص خود چادر تان کر سو گیا اور اونٹوں کو پانی پینے کے لئے ویسے ہی چھوڑ دیا ۔ تو ایسے شخص کو شاعر نے نصیحت کی ہے کہ اے فلاں! تمہارے سو جانے سے اونٹ سیراب نہ ہوں گے ۔ اور دوسری کہاوت میں ارشاد فرمایا کہ پانی پلانے کا آسان طریقہ یہی ہے کہ حوض وغیرہ جیسی جگہوں پر پانی پلایا جائے جہاں مشقت نہ اٹھانا پڑے اور جانور خود ہی پانی پی لیں ۔
یعنی آپ نے قاضی شریحرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ سے ارشاد فرمایا کہ اے شریح! معاملہ کی حقیقت جاننے کے لئے خوب تحقیق سے کام لیتے اور اس میں خوب غوروفکر کر کے اس شخص کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتے کہ اس کے ساتھ درحقیقت کیا معاملہ پیش آیا مگر انہوں نے آسان راستہ اپنایا اور تحقیق کو مشکل جانتے ہوئے صرف گواہی کو ہی کافی جانا ۔ (المرجع السابق)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع