دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faisla karnay kay Madani Phool | فیصلہ کرنے کے مدنی پھول

book_icon
فیصلہ کرنے کے مدنی پھول

حضرت سیِّدُنا ابو درداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے کہ اِمامُ النَّبیِّینَ وَ الْمُرْسَلین، سیِّدُالْمُرشِدِینَ وَالصّٰلِحِین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے (صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانسے ) ارشاد فرمایا: ’’کیا تمہیں نماز، روزے اور صدقہ دینے سے افضل کام کی خبر نہ دوں؟‘‘ صحابہ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْننے عرض کی: ’’کیوں نہیں (اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ) ۔ ‘‘ فرمایا: ’’وہ کام صلح کروا دینا ہے اور فساد پھیلانا تو (دین کو) مونڈنے والا (کام) ہے ۔ ‘‘ (مسند احمد بن حنبل، الحدیث:۲۷۵۷۸، ج۱۰، ص۴۲۲)

اچھا اسلامی بھائی کون؟

دیکھا آپ نے ! اسلامی بھائیوں میںصلح کروا دینا کیسا فضیلت و عظمت والا کام ہے ۔ تو وہ کتنا اچھا اور بھلا اسلامی بھائی ہے جو اپنے چھوٹو ں پر شفقت اور اپنے بڑوںکی عزت ، ہم مَشرَب دوستوں کی مُرُوّت وحُرمت اور تمام اسلامی بھائیوں کی بھلائی اور خیر خواہی کے طرزِ عمل کو اختیار کرتے ہوئے اپنے پاکیزہ کردار اور نیک گُفتار سے مسلمانوں میں سے شر وفساد کو ختم کرنے کیلئے ہمیشہ کوشاں رہے ۔ چنانچہ،

صلح کی ایک عجیب حکایت

حضرت ابو ہریرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہاللہکے محبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ نصیحت نشان ہے کہ ایک شخص نے زمین خریدی تو اسے زمین میں سے سونے سے بھرا ہوا ایک گھڑا ملا ۔ وہ زمین بیچنے والے شخص کے پاس گیا اور بولا کہ یہ سونا اس کا ہے کیونکہ اس نے تو صرف زمین خریدی تھی سونا نہیں ۔ تو زمین بیچنے والے نے جواب دیا کہ یہ سونا اب میرا نہیں کیونکہ میں نے زمین اور جو کچھ اس میں تھا سب کچھ بیچ دیا تھا ۔ جب دونوں سونا رکھنے پر آمادہ نہ ہوئے تو انہوں نے ایک شخص کو اپنے اس عجیب جھگڑے کا فیصلہ کرنے کے لئے ثالث بنایا، اس نے ان دونوں سے پوچھا: کیا تمہاری کوئی اولاد ہے ؟ ایک بولا میرا ایک لڑکا ہے اور دوسرے نے کہا میری ایک بیٹی ہے ۔ تو ثالث نے کہا تمہارے جھگڑے کاحل یہ ہے کہ تم دونوں اپنے بچوں کی ایک دوسرے سے شادی کر دو اور یہ سارا سونا ان دونوں کو دے دو ۔ (صحیح مسلم، کتاب الاقضیۃ، باب استحباب اصلاح الحاکم بین الخصمین، الحدیث:۱۷۲۱، ص۹۴۷)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                       صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

{5} فریقین سے برابری کا سلوک کیجئے

جو اہلیت رکھتے ہو ئے فیصلہ کرے ، عدل وانصاف کے تقاضے ضرور پورے کرے جیساکہ قرآن پاک کا حکم ہے :

وَ اِذَا حَكَمْتُمْ بَیْنَ النَّاسِ اَنْ تَحْكُمُوْا بِالْعَدْلِؕ- (پ۵، النساء:۵۸)

ترجمۂ کنز الایمان: اور یہ کہ جب تم لوگوں میں فیصلہ کرو تو انصاف کے ساتھ کرو ۔

صدر الافاضل، حضرتِ علامہ مولانا سید محمد نعیم الدین مراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِی’’خزائن العرفان‘‘ میں اس آیتِ مبارکہ کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ حاکم (اور فیصلہ کرنے والے ) کو چاہئے کہ پانچ باتوں میںفریقین کے ساتھ برابر کا سلوک کرے :(۱)… اپنے پاس آنے کے لئے جیسے ایک کو موقع دے ویسے دوسرے کو بھی دے ۔ (۲)…نشست (یعنی بیٹھنے کی جگہ) دونوں کو ایک جیسی دے ۔ (۳)…دونوں کی طرف برابر متوجہ رہے ۔ (۴)…کلام سننے میں ہر ایک کے ساتھ ایک ہی طریقہ رکھے ۔ (۵)…فیصلہ دینے میں حق کی رعایت کرے ، جس کا دوسرے پر حق ہو پورا پورا دلائے ۔

فاروقِ اعظم کی ثالث کو ہدایت:

امام شعبی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِیفرماتے ہیں کہ امیر المومنین حضرت سیِّدُنا عمر اور حضرت سیِّدُنا ابی بن کعب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَادرمیان کسی معاملہ میں شکر رَنجی تھی ۔ امیر المومنین حضرت سیِّدُنا عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے مشورہ فرمایاکہ کسی کو ثالث مقرر کر لیتے ہیں ۔ چنانچہ، دونوں حضرت سیِّدُنا زید بن ثابترَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو ثالث مقرر کرنے پر رضامند ہو کر ان کے پاس ان کے گھر تشریف لائے ۔ جب امیر المومنین سیِّدُنا عمررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے ان سے فرمایا کہ ہم آپ کے پاس اس لئے آئے ہیں کہ آپ ہم میں فیصلہ کر دیں ۔ سیِّدُنا زید بن ثابترَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن