دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Electric Chhuri Aur Machine Se Zabah Kiye Hue Janwar Ka Sharai Hukum | الیکٹرک چھری اور مشین سے ذبح کیے ہوئے جانور کا شرعی حکم

book_icon
الیکٹرک چھری اور مشین سے ذبح کیے ہوئے جانور کا شرعی حکم
            
جانور کے حلال ہونے کی شرائط کا ذکر تنویر الابصار و در المختار میں یوں ہے: ”( وشرط كون الذابح مسلما۔۔۔أو كتابيا ) ۔۔۔يعقل التسمية والذبح ) ويقدر۔۔۔وفيها ( وتشترط ) التسمية من الذابح ( حال الذبح )“ یعنی ذابح کا مسلمان یا کتابی ہونا شرط ہے اور یہ کہ وہ ایسا ہو ،جو نام الہی لینے اور ذبح کرنے کا شعور بھی رکھتا ہو، نیز وہ ذبح پر قادر بھی ہو اور فتاوی بزازیہ میں ہے کہ ذابح کا وقتِ ذبح تسمیہ پڑھنا شرط ہے۔ ملخصا۔ (1) جانور اسی وقت حلال ہوتا ہے،جب ذکاۃ کا عمل کوئی انسان کرے ورنہ حلال نہیں ہوتا ، جیساکہ مبسوط سرخسی میں ہے:” التذكية إنما تكون موجبا للحل إذا حصل من الآدمي “یعنی تذکیہ (ذبح) اسی وقت حلال ہونے کا موجب ہوتا ہے ،جب وہ انسان کے فعل سے واقع ہو۔(2) یونہی علامہ زیلعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ لکھتے ہیں:” الشرط أن يذبحه إنسان أو يجرحه وبدون ذلك لا يحل “ترجمہ: شرط یہ ہے کہ انسان اس کو ذبح کرے یا اس کو زخم لگائے ،اس کے بغیر وہ حلال نہیں ۔(3) اسی وجہ سے علماء لکھتے ہیں کہ اگر کسی جگہ رکھے ہوئے تیر کو زور دار ” ہَوا “ کی قوت نے اٹھا کر جانور کو لگا دیا ،تو یہ جانور حلال نہیں ہوگا، کیونکہ یہ” ہَوا“ کے فعل سے ہواہے اور ”ہَوا“ کا فعل شرعی تذکیہ نہیں ۔ یونہی فقہائے کرام فرماتے ہیں کہ اگر مسلمان نے تیر چلایا اور” ہَوا“ نے اس تیر کا رخ بدل دیا اور وہ شکار کو لگا ،تو یہ شکار حلال نہ ہوگا ،کیونکہ یہ”ہَوا “کے فعل سے ہوا ۔ چنانچہ امام سرخسی رحمۃ اللہ تعالی علیہ لکھتے ہیں :” سهم موضوع في موضع حمله الريح
[1] … ۔ در المختار شرح تنویر الابصار، صفحہ640- 641، مطبوعہ دار الکتب العلمیہ، بیروت [2] …۔ المبسوط للسرخسی، جلد11، صفحہ 222، مطبوعہ دار المعرفہ، بیروت [3] …۔تبیین الحقائق، جلد6، صفحہ226، مطبوعہ المطبعۃ الكبرى الامیریہ، قاھرہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن