دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Electric Chhuri Aur Machine Se Zabah Kiye Hue Janwar Ka Sharai Hukum | الیکٹرک چھری اور مشین سے ذبح کیے ہوئے جانور کا شرعی حکم

book_icon
الیکٹرک چھری اور مشین سے ذبح کیے ہوئے جانور کا شرعی حکم
            
چنانچہ مبسوط سرخسی میں ہے:” وإن عرض للسهم ريح فرده إلى ما وراءه فأصاب صيدا لم يؤكل،لأن الإصابة لم تكن بقوة الرامي بل بقوة الريح۔۔۔إذا رده الريح يمنة أو يسرة فقد انقطع حكم هذه الإضافة؛ لأن الرامي لا يحب مضي السهم يمنة أو يسرة فيصير مضافا إلى الريح لا إلى الرامي “یعنی اگر ہوا نے تیر کا رخ موڑ کر اسے پیچھے کی طرف کر دیا اور وہ کسی شکار کو جا لگا،تو وہ شکار حلال نہ ہوگا،کیونکہ نشانہ تیر انداز کی قوت سے نہیں،بلکہ ہوا کی قوت سے لگا۔جب ہوا تیر کو دائیں یا بائیں موڑ دے، تو تیر انداز کے فعل کی نسبت ختم ہو جاتی ہے،کیونکہ تیر چلانے والا یہ پسند نہیں کرتا کہ اس کا تیر دائیں یا بائیں جانب جائے،اس لیے تیر کا نشانہ لگنا ،تیر انداز کے بجائے،ہوا کی طرف منسوب ہوگا۔(1) بدائع میں ہے:” فإن أمالت الريح السهم إلى ناحية أخرى يمينا أو شمالا فأصاب صيدا آخر لم يؤكل؛ لأن السهم إذا تحول عن سننه فقد انقطع حكم الرمي فصارت الإصابة بغير فعل الرامي فلا يحل “یعنی اگر ہوا نے تیر کا رخ کسی اور جانب، دائیں یا بائیں موڑ دیا اور وہ کسی دوسرے شکار کو جا لگا، تو وہ شکار حلال نہ ہوگا،کیونکہ جب تیر اپنی اصل سمت سے ہٹ جائے ، تو تیر اندازی کا اثر ختم ہو جاتا ہے اور نشانہ تیر انداز کے فعل سے نہیں،بلکہ کسی اور سبب سے لگتا ہے، لہٰذا وہ شکار جائز نہیں ہوگا۔(2) معلوم ہوا کہ فقہائے کرام نے شعور و اختیار نہ رکھنے والی چیز” ہَوا “ کی قوت کے دخل کی صورت میں اسے بھی ذابح مانا ہے،لیکن غیرِ انسان ہونے کے وجہ سے شرعا ًذبح درست تسلیم نہیں کیا۔ اسی طرح الیکٹرک چھری سے ذبح والی صورت میں الیکٹرک پاور اگرچہ شعور و اختیار نہ رکھنے
[1] …۔ المبسوط للسرخسی، جلد11، صفحہ 252، مطبوعہ دار المعرفہ، بیروت [2] …۔ بدائع الصنائع، جلد5، صفحہ 55، مطبوعہ دار الکتب العلمیہ، بیروت

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن