دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Electric Chhuri Aur Machine Se Zabah Kiye Hue Janwar Ka Sharai Hukum | الیکٹرک چھری اور مشین سے ذبح کیے ہوئے جانور کا شرعی حکم

اشکال:

book_icon
الیکٹرک چھری اور مشین سے ذبح کیے ہوئے جانور کا شرعی حکم
            

اشکال

آپ نے جو جزئیات بیان کیے ہیں،اس میں تو دونوں ذابح انسان ہیں،اس لیے ایک اگر اہل نہیں یا اس نے تسمیہ جان بوجھ کر چھوڑی،تو ذبیحہ حرام ہو رہا ہے۔جبکہ الیکٹرک چھری میں دوسر ی چیز کوئی انسان نہیں ہے ،بلکہ وہ تو اختیار اورشعور نہ رکھنے والی چیز بجلی ہے اور ایسی چیز کو ذابح شمار نہیں کرنا چاہیے،بلکہ یہاں فقط اسی مسلمان کو ذابح شمار کرنا چاہیے،جس کے ہاتھ میں چھری ہے اور یوں ذبح درست ہونا چاہیے۔

جواب

اختیار و شعور نہ رکھنے والی چیز بھی ذابح شمار ہو سکتی ہے،جبکہ عملِ ذبح اس کے فعل سے ہوا ہو یا عملِ ذبح میں اس چیز کی قوت شامل ہوئی ہو۔جیسا کہ فقہاء کرام نے فرمایا کہ اگر کسی جگہ رکھے ہوئے تیر کو” ہَوا “ کی قوت نے اٹھا کر جانور کو لگا دیا،تو یہ جانور حلال نہیں ہوگا،کیونکہ یہ ”ہَوا“ کے فعل سے ہُوا ہے اور ” ہَوا “کا فعل شرعی تذکیہ نہیں ۔ چنانچہ امام سرخسی رحمۃ اللہ تعالی علیہ لکھتے ہیں:” سهم موضوع في موضع حمله الريح فضربه على صيد فمات، وفعل الريح لا يكون ذكاة الصيد “ یعنی اگر کوئی تیر کسی جگہ رکھا ہوا تھا اور ہوا نے اسے اٹھا کر شکار پر مارا، جس سے وہ مر گیا، تو یہ شکار حلال نہ ہوگا، کیونکہ ہوا کا فعل ذکاۃ شمار نہیں ہوتا۔(1) یونہی فقہائے کرام فرماتے ہیں کہ اگر مسلمان نے تیر چلایا اور” ہَوا“ نے اس تیر کا رخ بدل دیا اور وہ شکار کو لگا،تو یہ شکار حلال نہ ہوگا،کیونکہ اب یہ”ہَوا “کے فعل سے ہُوا ۔
[1] …۔ المبسوط للسرخسی، جلد11، صفحہ 252، مطبوعہ دار المعرفہ، بیروت

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن