دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Electric Chhuri Aur Machine Se Zabah Kiye Hue Janwar Ka Sharai Hukum | الیکٹرک چھری اور مشین سے ذبح کیے ہوئے جانور کا شرعی حکم

book_icon
الیکٹرک چھری اور مشین سے ذبح کیے ہوئے جانور کا شرعی حکم
            
ہو،اس حالت میں دونوں پر تکبیر لازم ہے۔ایک بھی قصدا چھوڑے گا،ذبیحہ مردار ہوجائے گا ’’ لانہ اذا اجتمع المبیح والمحرم غلب المحرم ‘‘(کیونکہ مباح کرنے والی اورحرام کرنی والی دلیلیں جمع ہوں،تو حرام کی دلیل کو غالب کیا جاتاہے۔ ت)(1) علمائےکرام نے یہاں تک ارشاد فرمایا ہے کہ اگر غیر اہل کی قوت شامل ہونے کا احتمال پیدا ہو جائے،تب بھی وہ جانور حلال نہیں ہوگا،چنانچہ تحفۃ الفقہاء میں ہے:” ولو أصاب السهم حائطا أو صخرة فرجع السهم وأصاب الصيد فإنه لا يؤكل وهذا لأن الإرسال انقطع فاحتمل أنه حصل بقوة غيره ولا يحل مع الشك “ترجمہ:اگر تیر دیوار یا چٹان سے ٹکرا کر واپس آیا اور پھر شکار کو لگا، تو وہ شکار حلال نہیں ہوگا، کیونکہ اس صورت میں تیر کا ارسال ( بھیجنا/ پھینکنا) منقطع ہو گیا اور یہ احتمال پیدا ہو گیا کہ شکاراس تیر چلانے والے کے علاوہ کسی اور کی قوت سے تلف ہوا اور شک کی حالت میں حلت ثابت نہیں ہوتی۔(2) جانور اسی وقت حلال ہوتا ہے،جب ذکاۃ کا عمل کوئی انسان کرے،ورنہ حلال نہیں ہوتا، جیساکہ مبسوط سرخسی میں ہے:” التذكية إنما تكون موجبا للحل إذا حصل من الآدمي “یعنی تذکیہ (ذبح) اسی وقت حلال ہونے کا موجب ہوتا ہے،جب وہ انسان کے فعل سے واقع ہو۔(3) یونہی علامہ زیلعی رحمۃ اللہ تعالی علیہ لکھتے ہیں:” الشرط أن يذبحه إنسان أو يجرحه وبدون ذلك لا يحل “ترجمہ: شرط یہ ہے کہ انسان اس کو ذبح کرے یا اس کو زخم لگائے،اس کے بغیر وہ حلال نہیں ۔(4)
[1] …۔ فتاوی رضویہ، جلد20، صفحہ221، مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن ،لاہور [2] …۔ تحفۃ الفقہاء، جلد3، صفحہ 76،مطبوعہ دار الكتب العلمیہ، بیروت [3] …۔ المبسوط للسرخسی، جلد11، صفحہ 222، مطبوعہ دار المعرفہ، بیروت [4] …۔تبیین الحقائق، جلد6، صفحہ226، مطبوعہ المطبعۃ الكبری الامیریہ، قاہرہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن