دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Electric Chhuri Aur Machine Se Zabah Kiye Hue Janwar Ka Sharai Hukum | الیکٹرک چھری اور مشین سے ذبح کیے ہوئے جانور کا شرعی حکم

book_icon
الیکٹرک چھری اور مشین سے ذبح کیے ہوئے جانور کا شرعی حکم
            
اور دیگر جانوروں کو اللہ تعالیٰ نے حلال قرار دیا اوراس بارے میں بھی احسان یہ فرمایا کہ حلال جانور کا گوشت بھی کسی قسم کا جسمانی اور روحانی ضَرر نہ پہنچائے،اس کے لیے یہ رہنمائی کر دی کہ فقط اسی حلال جانور کا گوشت کھاؤ ،جسے اللہ کا نام لے کر ذبح کیا گیا ہو، کیونکہ ذبح کرنے سے جانور کے جسم میں موجود فاسد و مضِر مواد یعنی خون نکل جائے گا اور جب اللہ کے نام پر ذبح کیا گیا ہوگا،تو ایسے جانور کا گوشت تقویٰ و پرہیزگاری میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کرےگا۔چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: فَكُلُوْا مِمَّا ذُكِرَ اسْمُ اللّٰهِ عَلَیْهِ اِنْ كُنْتُمْ بِاٰیٰتِهٖ مُؤْمِنِیْنَ(۱۱۸) وَ مَا لَكُمْ اَلَّا تَاْكُلُوْا مِمَّا ذُكِرَ اسْمُ اللّٰهِ عَلَیْهِ وَ قَدْ فَصَّلَ لَكُمْ مَّا حَرَّمَ عَلَیْكُمْ اِلَّا مَا اضْطُرِرْتُمْ اِلَیْهِؕ ترجمہ کنز الایمان :’’تو کھاؤ اس میں سے جس پر اللہ کا نام لیا گیا، اگر تم اس کی آیتیں مانتے ہو اور تمہیں کیا ہوا کہ اس میں سے نہ کھاؤ جس پر اللہ کا نام لیا گیا ،وہ تو تم سے مُفَصَّل بیان کرچکا ،جو کچھ تم پر حرام ہوا مگر جب تمہیں اس سے مجبوری ہو۔‘‘(1) اس آیت کی تفسیر میں حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ تعالی علیہ لکھتے ہیں : ” اس فرمانِ عالی میں ان لوگوں کو بھی تنبیہ ہے، جو گوشت وغیرہ چھوڑنے کو تقوی و پرہیز گاری سمجھتے ہیں۔ مقصود یہ ہے کہ تم کو اچھی غذائیں نقصان نہیں دیں گی ، کیو نکہ جس کھانے پینے کے اول آخر اللہ کا نام لیا جائے ،وہ نقصان نہیں کر سکتا۔ اس کا نام تریاق ہے۔ اس لیے مؤمن کھاتے پیتے، چلتے پھرتے، سوتے جاگتے، جیتے مرتے، اللہ کا نام لیتا ہے۔ لہذا تم اعلیٰ غذائیں، حلال گوشت کھاؤ، اس سے تمہارا تقویٰ نہیں بگڑے گا۔ یہاں میرا نام اپنا اثر دکھائے گا ۔“ (2)
[1] …۔پارہ8 ، سورہ انعام،آیت: 118 ، 119 [2] …۔ تفسیر نعیمی ، جلد8، صفحہ 53 ،مطبوعہ مکتبہ اسلامیہ ، لاھور

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن