دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Electric Chhuri Aur Machine Se Zabah Kiye Hue Janwar Ka Sharai Hukum | الیکٹرک چھری اور مشین سے ذبح کیے ہوئے جانور کا شرعی حکم

الیکٹرک چھری سے ذبح کا شرعی حکم:

book_icon
الیکٹرک چھری اور مشین سے ذبح کیے ہوئے جانور کا شرعی حکم
            

الیکٹرک چھری سے ذبح کا شرعی حکم

کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ الیکٹریکل چاقو/ چھری کے ذریعے ذبح کرنا کیسا ہے؟ اس چھری میں بیٹری لگی ہوتی ہے یا تار کے ذریعے الیکٹرک سپلائی کے ساتھ مربوط ہوتی ہے ،جس کی وجہ سے اس میں زبردست پاور ہوتی ہے اور جب نارمل چاقو کی طرح آدمی اس کو ہاتھ میں پکڑ کر بٹن دباتا ہے،تو بلیڈ الیکٹرک پاور کی وجہ سے آگے پیچھے ہوتا ہے۔ اس کے ذریعے سے جانور کو تیزی کے ساتھ ذبح کیا جاسکتا ہے اور گوشت وغیرہ بھی کاٹا جاتا ہے۔ اور بہت آسانی کے ساتھ یہ کام ہوجاتا ہے، یہ چھری اس طرح نہیں کہ خودبخود جانور ذبح کر دے بلکہ انسان کو خود اسے پکڑنا پڑتا ہے اور ذبح کرنا پڑتا ہے،بس اس کی وجہ سے زیادہ قوت نہیں لگانی پڑتی، بآسانی جانور ذبح بھی ہوجاتا ہے۔تو سوال یہ ہے کہ اگر مسلمان اس چھری کے ساتھ تکبیر پڑھ کے ذبح کرے،تو کیا جانور حلال ہو گا؟ بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق وا لصواب سوال میں بیان کیے گئے الیکٹرک چاقو/چھری سے اگر جانور ذبح کیا گیا،تو ذبح درست نہ ہوگا اور وہ جانور بھی حلال نہیں ہوگا،اگرچہ مسلمان نے تکبیر پڑھ کے ذبح کیا ہو۔ اس کی تفصیل یہ ہے کہ الیکٹرک چھری اگرچہ انسان ہی جانور کی گردن پر رکھتا ہے، لیکن جانور کے ذبح کا عمل فقط انسان کی قوت سے نہیں ہوتا،بلکہ انسان کی قوت کے ساتھ ساتھ الیکٹرک قوت بھی شامل ہو جاتی ہے،کیونکہ فعلِ ذبح چھری کے بلیڈ کے آگے پیچھے ہونے سے ہی وجود میں آتا ہے اور بلیڈ کی یہ حرکت الیکٹرک پاور/ قوت کی بدولت ہوتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن