دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ehsaas e Zimmedari | احساس ذمہ داری

book_icon
احساس ذمہ داری

پیر ، میرا پیر(ہے ) …  ۔ ‘‘

            آپ مدظلہ العالی ارشاد فرماتے ہیں کہ ، ’’حادثہ اسی کار کو پیش آتا ہے جو سڑک پر چلے ، گیراج میں کھڑی کار کو حادثہ کیسے پیش آئے گا؟ اسی طرح ٹھوکر وہی گھوڑا کھاتا ہے جو دوڑ میں شامل ہو ، اصطبل میں کھڑا رہنے والاگھوڑا کیا گرے گا ؟ بالکل اسی طرح غلطی بھی اسی سے ہوتی ہے جو کام کرتا ہے ۔ ‘‘

            لہذا ! اپنے اسلامی بھائیوں کی تربیت پر بھرپور توجہ دیں کہ وہ حتی المقدور غلطی سے بچیں اور دورانِ تربیت نرمی اختیار کیجئے (سختی سے کام نہ لیں )کہ

ہے فلاح و کامرانی نرمی وآسانی میں

ہر بنا کام بگڑ جاتا ہے نادانی میں

دعائے مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم :ام المؤمنین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہافرماتی ہیں کہ رسولِ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے دعاء کی، ’’یاالہی عزوجل جومیری امت کے کسی کام کا والی ہو پھر وہ ان پر مشقت بن جائے تو اس پر مشقت ڈال اور جو میری امت کی کسی چیز کا والی ہو پھر ان پر نرمی کرے تو اس پر نرمی کر ۔ ‘‘ (مسلم، کتاب الامارۃ ، ص۱۰۱۶، رقم :۱۸۲۸)

            اے مجالس اور مشاورتوں کے نگران اسلامی بھائیو! اے جامعۃ المدینہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیو! اے مدرسۃ المدینہ کے ذمہ دارو! اے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے ذمہ دار اسلامی بھائیو! ذیل میں دی گئی روایات کو غور سے پڑھئے اور اپنا محاسبہ کر نے کی کو شش کیجئے  ۔ چنانچہ…

            حضرت سیدناعبداللہ بن مغفّل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے نبی ٔاکرم صَلَّی اللہ تَعَالی علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا ، ’’ بے شک اللہ تعالیٰ نرمی فرمانے والاہے اورنرمی کو پسند فرماتا ہے اورنرمی کرنے پر وہ کچھ دیتاہے کہ سختی پر نہیں دیتا ۔ ‘‘(ابن ماجہ ، کتاب الادب ، باب الرفق ، ج۴، رقم ۳۶۸۸، ص۱۹۸ )

             حضرت سیدتناعائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی ٔاکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے فرمایا، ’’اللہ ہر معاملے میں نرمی کو ہی پسند فرماتاہے ۔ ‘‘ (ابن ماجہ ، کتاب الادب ، باب الرفق ، ج۴، رقم۳۶۸۹، ص۱۹۸ )

            حضرت عمر فاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو خبر ملی کہ ان کی رعایا کی ایک جماعت اپنے حاکموں کی شکایت کرتی ہے تو آپ نے ان سب کو اپنے پاس بلایا ۔ جب وہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ کھڑے ہوئے اور حمد وثناء کے بعد فرمایا ، ’’ اے لوگو! بے شک ہمارا تم پر حق ہے کہ تم پیٹھ پیچھے ہماری خیر خواہی کرو اور اچھے کاموں میں معاونت کرو ۔ ‘‘ پھر فرمایا، ’’ اے حاکمو!تم پر رعایا کا حق ہے اور یادرکھو کہ حکمران کی بُردباری اور نرمی سے بڑھ کر کوئی چیز اللہ تعالیٰ کو پسند نہیں اوراللہ تعالیٰ کو حاکم کی جہالت سے زیادہ کسی کی جہالت سے نفرت نہیں ، یاد رکھو کہ جو شخص اپنے سامنے والوں کو عافیت سے رکھتا ہے ، اسے دوسرے لوگوں سے عافیت پہنچتی ہے  ۔ ‘‘(احیاء العلوم ، ج۳، ص ۴۱۷)

            حضرت علی بن زید رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  فرماتے ہیں کہ ’’ایک مرتبہ ایک قریشی نے حضرت عبدالعزیز رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  سے سخت کلامی کی تو انہوں نے کافی دیر تک سر نیچے کئے رکھا، پھر فرمایا ، ’’تمہارا ارادہ یہ تھا کہ شیطان کے ہاتھوں خفیف ہوکر سلطانی غلبہ کے تحت تمہارے ساتھ وہ بات کروں جو کل تم مجھ سے کرو گے ۔ ‘‘(احیاء العلوم ، ج۳، ص ۳۷۱)

            ایک بزرگ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  نے اپنے بیٹے سے فرمایا ، ’’اے بیٹے ! غصے کے وقت عقل اسی طرح ٹھکانے نہیں رہتی جس طرح جلتے تنور میں زندہ آدمی کی روح قائم نہیں رہتی  ۔ ‘‘(احیاء العلوم ، ج۳، ص ۳۷۱)

            حضرت عبداللہ بن مبارک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کی خدمت میں عرض کی گئی ، ’’ایک جملے میں اچھے اخلاق کی وضاحت فرما دیں  ۔ ‘‘ تو ارشاد فرمایا ، ’’غصے کو چھوڑ دینا ۔ ‘‘(احیاء العلوم ، ج۳، ص ۴۱۷)

(۳) سب سے یکساں تعلقات رکھیں :

                        نگران اسلامی بھائی کو چاہئے کہ کسی مخصوص اسلامی بھائی سے دوستی نبھانے کی بجائے تمام اسلامی بھائیوں سے یکساں تعلقات رکھے اور ہر ایک سے حسن ِ اخلاق سے پیش آئے ۔ کوشش کرے کہ ہر ماتحت اسلامی بھائی اس سے راضی رہے لیکن ہر گز ہرگز!اسے راضی رکھنے کے لئے کوئی خلاف ِ شرع کام سرانجام نہ دے کیونکہ لوگوں کو خوش کر نے کے لئے خالق کی نافرمانی کر نابہت بڑی نادانی ہے  ۔

            امیر المؤمنین حضرت سیدنا امیرِ معاویہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  نے ام المؤ منین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ا کو مکتوب بھیجا کہ’’ مجھے کچھ نصیحت فرمائیں  ۔ ‘‘ آپ رضی اللہ عنہانے جواب میں لکھا کہ میں نے رسول ِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم سے سنا ہے کہ ’’جس نے مخلوق کو خوش کر کے اللہ عزوجل کی رضا مندی تلاش کی تو اللہ عزوجل اس سے راضی ہو گا اور مخلوق کو بھی اس سے راضی رکھے گا اور جس نے اللہ تعالٰی عزوجل کو ناراض کر کے مخلوق کی خوشی چاہی تو اللہ تعالیٰ اس سے ناخوش ہو گا اور لوگوں کو بھی اس سے ناخوش رکھے گا ۔ ‘‘          (کیمیائے سعادت صفحہ ۴۴۵)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن