دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ehsaas e Zimmedari | احساس ذمہ داری

book_icon
احساس ذمہ داری

’’میری آرزو یہ ہے کہ میرے پاس سعید بن عامر (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ) جیسا کو ئی نگراں ہو جسے میں مسلمانوں کے امور کا والی بنادوں  ۔ ‘‘ یہ کہنے کے بعد آپ اتنا روئے کہ بات کر نا مشکل ہو گئی ۔ آپ کی زبان سے بار بار یہی دعانکل رہی تھی ، رَحِمَہُ اللّٰہُ…رَحِمَہُ اللّٰہُ…رَحِمَہُ اللّٰہُ  یعنی اللہ تعالیٰ ان پر رحم فرمائے … اللہ تعالیٰ ان پر رحم فرمائے … اللہ تعالیٰ ان پر رحم فرمائے ۔  (من نفحات الخلود ، ص۱۹۵مترجم)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

            الحمدللہ ( عزوجل)! آپ نے ملاحظہ فرمایا کہ ہمارے بزرگوں کا کردار کتنا  عظیم اور لائق ِ تقلید ہوا کرتا تھا ، بالخصوص اہل ِ حمص کے دوسرے اعتراض کے جواب میں حضرت سیدنا سعید بن عامر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے جو کچھ ارشاد فرمایا، اس میں ہمارے لئے کس قدر سبق پوشیدہ ہے اور آپ اپنے بعد میں آنے والے نگرانوں کے لئے رعایا کی خدمت کے ساتھ ساتھ انفرادی عبادت کی کیسی مدنی سوچ پیدا کر رہے ہیں ، اور اس عبادت میں اخلاص ایسا کہ کسی کو کانوں کان خبر نہ ہونے دی  ۔

            پیارے اسلامی بھائیو! اگر ہم اپنے گریبان میں جھانکنے کی زحمت گوارہ کریں تو انفرادی عبادت کا جذبہ شاید سویا ہوا نظر آئے اور بالفرض اگر انفرادی عبادت کی ترکیب بنی ہوئی ہو تو بھی اخلاص تلاشِ بسیار کے باوجود نہ ملے  ۔ آہ صد کروڑ آہ ! رونے کا مقام ہے کہ آج ہماری عبادتیں دکھاوے کی نذر ہو تی جارہی ہیں ، لوگوں کے درمیان توخوب عاجزی کے پیکر، حسن ِاخلاق کے مظہر اور سنتوں کے عامل بن کر رہتے ہیں لیکن جوں ہی تنہائی میسر آتی ہے تو یہ عاجزی کا پیکر، حسن ِاخلاق کا مظہر اور سنتوں کا عامل ہونے کی صفت نہ جانے کون سی اندھیری غار میں چھپ جاتی ہے کہ ڈھونڈے نہیں ملتی ۔ غور کیجئے !کہیں ایسا تو نہیں کہ عاجزی ، حسن ِ اخلاق اورسنت پر عمل کے دل کش مناظر صرف اور صرف لوگوں کے لئے تھے ؟ کہیں ہم بھی تو اُن میں شامل نہیں جو لوگوں کودکھانے کے لئے تو نیکی کی دعوت کی خوب دُھومیں مچائیں ، مدنی انعامات پر خوب عمل کریں ، اسلامی بھائیوں کے درمیان کھانا کھاتے وقت خوب خوب سنتوں پر عمل کریں ، پردے میں پردہ کریں لیکن جب گھر پر تنہا کھانا کھائیں تو نہ سنتوں پر عمل یاد رہے اورنہ ہی پردے میں پردہ کر کے بیٹھنا نصیب ہو ، جب لوگوں کے درمیان ہوں تو مغرب کے بعد نوافل کی خوب کثرت کریں مگر تنہائی میں فرض کے بعد والی دو سنتیں بھی مشکل سے ادا ہوں ، لوگوں کے درمیان تو سنجیدگی کا خوب مظاہرہ کریں لیکن جب گھر والوں کے ساتھ بیٹھیں تو مسخرے پن کے عادی نظر آئیں ، لوگوں کے درمیان تو خوب مسکرامسکر اکر باتیں کریں اور ذمہ داران کی خوب اطاعت کریں لیکن جب ماں باپ کوئی کام کہیں تو صاف انکا رکردیں اور ان کا دل دُکھا بیٹھیں وغیرہ  ۔

            آہ! آہ! آہ! ہمارا یہ طرزِ عمل کہیں ہمیں آخرت میں ذلیل و رسوا نہ کروادے ۔  جیساکہ…

اللہ عزوجل کی خفیہ تد بیر:    

            حضرت سیدنا عدی بن حاتمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  بیان کر تے ہیں کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا ، ’’قیامت کے دن لوگوں میں سے کچھ لوگوں کو جنت کی طرف جانے کا حکم دیا جائیگا جب وہ لوگ جنت کے قریب پہنچ جائیں گے اور اس کی خوشبوئوں کو سونگھ لیں گے اور ا س کے محلات اور جنتیوں کے لئے تیارہ کردہ نعمتوں کو دیکھ لیں گے تو ندا آئے گی ، ’’ ان کو جنت سے ہٹادو، انکا جنت میں کوئی حصہ نہیں ہے ۔  ‘‘ وہ  وہاں سے اتنی حسرت سے لوٹیں گے کہ پہلے ایسی حسرت سے کو ئی نہیں لوٹا تھا  ۔ وہ کہیں گے ، ’’ اے ہمارے رب عزوجل ! اگر تو ہمیں جنت دکھانے اور اپنے ثواب دکھانے ، اور اپنے دوستوں کے لئے تیار کردہ نعمتیں دکھانے سے پہلے ہی دوزخ میں داخل کر دیتا تو یہ ہمارے لئے بہت آسان ہو تا ۔ ‘‘

            اللہ تعالیٰ ارشاد فرمائے گا ، ’’میں نے تمہارے ساتھ یہی ارادہ کیا تھا ، جب تم خلوت میں ہو تے تھے تو میرے سامنے بڑے بڑے گناہ کر تے تھے اور جب تم لوگوں سے ملتے تو انتہائی تقویٰ اور پرہیز گاری کے ساتھ ملتے تھے ، تم لوگوں کو اس کے خلاف دکھاتے جو تمہارے دلوں میں میرے لئے خیال تھا ، تم لوگوں سے ڈرتے تھے اور مجھ سے نہیں ڈرتے تھے ، تم نے لوگوں کی خاطر (برے کام ) ترک کئے اور میری خاطر نہیں کئے ، آج میں تم کو ثواب سے محروم کر نے کے ساتھ ساتھ درد ناک  عذاب چکھائوں گا  ۔ ‘‘

         (مجمع الزوائد ، کتاب الزھد، ج ۱۰ص۳۷۷، رقم۱۷۶۴۹)

 ریا کار کا انجام :          

                        حضرت سیدنا ابو سعد بن ابی فضالہ انصاریرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  بیان کر تے ہیں کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  نے ارشاد فرمایا، ’’ جب اللہ تعالیٰ اولین و آخرین کو قیامت کے اس دن میں جمع فرمائیگا جس میں کوئی شک نہیں ہے تو ایک مُنادی یہ ندا کرے گا، ’’ جس شخص نے اللہ عزوجل کے لئے کسی عمل میں دوسرے کو شریک کیا تھا تو وہ اس کا ثواب بھی غیر اللہ سے طلب کرے کیونکہ اللہ تعالیٰ شریک سے بے نیاز ہے ۔ ‘‘(ابن ماجہ ، کتاب الزھد، ص۴۷۰، رقم۴۲۰۳)

چہرہ تاریک کرد یا جا ئے گا:

                        حضرت سیدنا جارودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  بیان کر تے ہیں کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  نے ارشاد فرمایا ’’جس شخص نے عمل ِآخرت کے بدلے دنیا کو طلب کیا اس کا چہرہ تاریک کردیا جائیگا ، اس کا ذکر مٹادیا جائیگا اور دوزخ میں اس کا نام ثبت کردیا جائیگا ۔  ‘‘(مجمع الزوائد ، کتاب الزھد، ج ۱۰ص۳۷۶، رقم :۱۷۶۴۷)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن