دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ehsaas e Zimmedari | احساس ذمہ داری

book_icon
احساس ذمہ داری

بغیر اپنے شب و روز غفلت میں گزار رہے ہیں  ۔

دونعمتیں :

            پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  کا فرمانِ عالیشان ہے ’’دو نعمتیں ہیں جن میں لوگ بہت گھاٹے میں ہیں تندرستی اور فراغت ۔  ‘‘( مشکوۃالمصابیح، کتاب الرقاق ، ج۳، ص۱۰۵، رقم:۵۱۵۵)

            پیارے اسلامی بھائیو! اکثر لوگ اپناوقت اور صلاحیتیں محض دنیا کمانے میں صرف کر تے ہیں حالانکہ دنیا کی حقیقت تو یہ ہے کہ محنت سے جوڑنا ، مشقت سے اس کی حفاظت کر نا ، حسرت سے چھوڑنا ۔ لہذا ! آئیے ہم اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے مدنی کاموں میں مصروفِ عمل ہو جائیں اور اپنے رب عزوجل اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  کی اطاعت و فرمانبرداری میں لگ جائیں ۔ دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبوں میں اپنا وقت صرف کر کے اسے قیمتی بنائیں مثلاً مدنی قافلوں میں سفر کریں اور مدنی انعامات پر بھی عمل کریں ، مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھیں یا پڑھائیں ، مسجد و چوک درس میں بھی مصروف رہیں ، تحصیل سطح کے اجتماعات میں بھی شرکت کریں ، علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت اور صدائے مدینہ کی دھومیں مچائیں ، اس کے ساتھ گونگے بہرے اور نابینا اسلامی بھائیوں ، جیل خانہ جات، مجلس رابطہ ، شعبۂ تعلیم، تعویذات، جامعات ، مساجد کی تعمیرات، I.T(انٹر نیٹ)، المدینۃ العلمیۃ ، تفتیش کتب و رسائل اوردارالافتاء وغیرہ کے شعبوں میں بھی اپنی خدمات پیش کر کے اپنے ذمہ دار ہو نے کا کامل ثبوت دیں  ۔

            جہاں (فیضان سنت کے ابواب سے )درس نہیں ہو رہے وہاں درس جاری کروائیں ، جہاں مدرسۃ المدینہ بالغان نہیں لگ رہے وہاں جاری کر وائیں ، اپنے حلقے سے ہر ماہ تین دن کا مدنی قافلہ تو ضرور بالضرور سفر کروائیں بلکہ احساسِ ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہو ئے ہر ماہ خود کو تین دن ، ہر ۱۲ماہ میں ۳۰ دن کے لئے اورعمر بھر میں ۱۲ ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کے لئے پیش کریں ۔

            اپنا یہ ذہن بنا لیجئے کہ ’’دعوتِ اسلامی ‘‘میری اپنی تحریک ہے اوریہ کہ  ’’میں ہر وقت ہر مدنی کام کر نے کے لئے تیار ہوں ، ان شاء اللہ عزوجل ۔  ‘‘ فکرِ مدینہ کو اپنا معمول بنالیجئے کہ بے عمل مبلغ کی زبان میں تا ثیر کیسے پیدا ہو گی ، دوسروں کو نیکی کی دعوت دینا اوراپنی اصلاح کی کو شش کے لئے فکرِ مدینہ بھی نہ کرنا کس قدر محرومی ہے ۔ اس کے علاوہ اُ متِ محبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی بہترین خیر خواہی کرتے ہوئے عطاری بنانا بھی ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے کہ اس کے ذریعے غوثِ پاک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی غلامی نصیب ہو جاتی ہے  ۔ حضور غوثِ اعظم رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں ، ’’میں اپنے مریدوں کاقیامت تک کے لئے توبہ پر مرنے کا (بفضلِ خدا عزوجل) ضامن ہوں  ۔ ‘‘(بہجۃ الاسرار، ص۱۹۱، مطبوعۃ دارالکتب العلمیۃ بیروت)

            امیرِ اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے رسائل اور کیسیٹوں کو فروخت اور تقسیم کر نا بھی ہماری ذمہ داری ہے  ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس مدنی مقصد میں کامیابی حاصل کرنے کی توفیق عطافرمائے کہ، ’’  مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ، ان شاء اللہ عزوجل  ۔ ‘‘

تمت بالخیر والحمدللہ رب العٰلمین

ماخذ ومراجع

   {1}    صحیح البخاری مطبوعۃ دارالکتب العلمیۃ بیروت

   {2}   صحیح مسلم دارابن حزم بیروت

   {3}    جامع ترمذی مطبوعۃ دارالفکر بیروت

   {4}   سنن ابی داؤد مطبوعۃ داراحیاء التراث العربی بیروت

   {5}    سنن ابن ماجہ مطبوعۃ دارالمعرفۃ بیروت

   {6}     سنن نسائی دارالجیل بیروت

   {7}     الترغیب والترھیب للمنذری مطبوعۃ دارالکتب العلمیۃ بیروت

   {8}       مسند ابویعلی الموصلی دارالکتب العلمیۃ بیروت 

   {9}     الطبقات الکبری مطبوعۃ دارالکتب العلمیۃ بیروت

   {10} حلیۃ الاولیاء مطبوعۃ دارالحدیث ملتان

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن