30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ساتھی ساتھی کہہ کر پکاروں ساتھی ہو تو جواب آئے
پھر جھنجھلا کر سر دے پٹکوں چل رے مولیٰ والی ہے
پھر پھر کر ہر جانب دیکھو ں کو ئی آس نہ پاس کہیں
ہاں اک ٹوٹی آس نے ہارے جی سے رفاقت پالی ہے
تم تو چاند عرب کے ہو پیارے تم تو عجم کے سورج ہو
دیکھو مجھ بے کس پر شب نے کیسی آفت ڈالی ہے
شہد دکھائے زہر پلائے ، قاتل، ڈائن، شوہر کُش
اس مردار پہ کیا للچایا دنیا دیکھی بھالی ہے
وہ تونہایت سستا سودا بیچ رہے ہیں جنت کا
ہم مفلس کیا مول چکائیں اپنا ہاتھ ہی خالی ہے
مولیٰ تیرے عفو و کرم ہوں میرے گواہ صفائی کے
ورنہ رضاؔ سے چور پہ تیری ڈگری تو اقبالی ہے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
آج کہیں فٹ بال اور شراب و کولڈڈرنک کے ڈھکن پر کلمہ لکھ کر، تو کہیں مسلمان مردوں کو داڑھی شریف اور اسلامی بہنوں کو پردے سے جبراً دورکر کے ہمارے دلوں کو چھلنی کیا جارہا ہے ، اور نہ جانے کتنے مسلمانوں کو دولت و شہرت کی لالچ دیکر اسلام سے دور کیا جارہا ہو گا ۔
آہ صد آہ! آج مسلمان اِنہی اسلام دشمن یہود و نصاریٰ کے طریقے پر چلنے میں فخر محسوس کر تا ہے ۔ آج مسلمانوں میں نیکی کی دعوت کا جذبہ ختم ہو تا جارہا ہے ، اسلام کی خاطر قربانی دینے کا جذبہ ماند پڑتا جارہا ہے ، ہر گھر سنیما گھر بنتا جارہا ہے ، مسلمان موسیقی ، شراب اور جوے کا عادی ہو تا جارہا ہے ، آج مسلمان تیزی کے ساتھ بد اخلاقی کے عمیق گڑھے میں گرتا جا رہا ہے ، ہر طرف اداسی ہی اداسی نظر آرہی ہے ، آج پھر آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی امت پر انتہائی کڑا وقت آپڑا ہے آج پھر گلشن ِاسلامی پر خزاں کے بادل منڈلا رہے ہیں ، …
اے خاصۂ خاصانِ رسل وقتِ دعاء ہے امت پے تیری آکے عجب وقت پڑا ہے
جو دین بڑی شان سے نکلا تھا وطن سے پردیس میں وہ آج غریبُ الغرباء ہے
جس دین کے مدعو تھے کبھی قیصر و کسریٰ خود آج وہ مہمان سرائے فقراء ہے
وہ دین ہوئی بزمِ جہاں جس سے فروزاں اب اس کی مجالس میں نہ بتی نہ دیا ہے
جس دین کی حجت سے سب ادیان تھے مغلوب اب معترض اس دین پہ ہَر ہَر زَہ سرا ہے
چھوٹوں میں اطاعت ہے نہ شفقت ہے بڑوں میں پیاروں میں محبت ہے نہ یاروں میں وفا ہے
گو قوم میں تیری نہیں اب کو ئی بڑائی پر نام تیری قوم کا یاں اب بھی بڑا ہے
ڈر ہے کہیں یہ نام بھی مٹ جائے نہ آخر مدت سے اسے دورِ زماں میٹ رہا ہے
وہ قوم کہ آفاق میں جو سر بفلک تھی وہ یاد میں اسلاف کی اب روبقضا ہے
جو قوم کہ مالک تھی علوم اور حِکم کی اب علم کا واں نام نہ حکمت کا پتا ہے
کھوج ان کے کمالات کا لگتا ہے اب اتنا گم دشت میں اک قافلہ بے طبل و درا ہے
جو کچھ ہیں وہ سب اپنے ہی ہاتھوں کے ہیں کر توت شکوہ ہے زمانے کا نہ قسمت کا گلہ ہے
دیکھے ہیں یہ دن اپنی ہی غفلت کی بدولت سچ ہے کہ برے کام کا انجام برا ہے
فریاد ہے اے کشتیٔ امت کے نگہباں بیڑا یہ تباہی کے قریب آن لگا ہے ہے
اے چشمۂ رحمت بِاَ بِی اَنْتَ وَ اُمّی دنیا پہ تِرا لطف سدا عام رہا ہے
جس قوم نے گھر اور وطن تجھ سے چھڑایا جب تونے کیا نیک سلوک اُن سے کیا ہے
سوبار تیرا دیکھ کے عفو اور ترحُم ہر باغی و سرکش کا سر آخر کو جھکا ہے
برتائو ترے جبکہ یہ اعداء سے ہیں اپنے اعداء سے غلاموں کو کچھ امید سوا ہے
کر حق عزوجل سے دعاء امت ِ مرحوم کے حق میں خطروں میں بہت جسکا جہاز آگے گھرا ہے
امت میں تیری نیک بھی ہیں بد بھی ہیں لیکن دلدادہ تیرا ایک سے ایک ان میں سوا ہے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع