دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ehsaas e Zimmedari | احساس ذمہ داری

book_icon
احساس ذمہ داری

دیگر مدنی کام‘‘ ، مسلمانوں کو باعمل بنانے کے لئے ’’مدنی انعامات کا تحفہ‘‘ اور دنیا بھر کے لوگوں کی اصلاح کی کو شش کے لئے دنیا کے کئی ممالک میں ’’مدنی قافلوں اور ہفتہ وار اجتماعات ‘‘کا مدنی جال بچھایا جاچکا ہے ، ’’گونگے بہرے ، نابینااسلامی بھائیوں اور جیلوں میں قیدیوں کی اصلاح‘‘ کے لئے مجالس قائم کر دیں ، ’’مختلف سطح کی مشاورتوں کا قیام‘‘ اور اس طرح سنتوں کی خدمت کے کم و بیش 30شعبوں کو قائم کر کے سارا نظام ’’مرکزی مجلسِ شوریٰ ‘‘کے سپرد کر کے ان کی کارکردگی پر بھی نظر رکھتے ہیں ، اس کے علاوہ اپنے بیانات و مدنی مذاکروں کی کیسٹیں اور تحریری رسائل وکتب عطا کر کے بھی مسلمانان ِ عالم کو اپنا فیض لٹاتے ہیں ، صرف یہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ امیرِاہل سنت مدظلہ العالی کا اپنی انفرادی عبادات کوقائم رکھنا جس میں عشقِ رسول ، حرمین طیبین کی محبت ، نوافل مثلاً تہجد، اشراق وچاشت کی ادائیگی میں استقامت، تلاوتِ قرآن، سنتوں اورمستحبات پر عمل دیکھنے والے کو مبتلائے حیرت کئے دیتا ہے  ۔

            آپ کی ذات سے متعلق مزید معلومات کے لئے ’’امیرِ اہل سنت کی احتیاطیں ‘‘، ’’عیسائی پادری‘ امیرِ اہل سنت کے قدموں میں ‘‘ ، ’’فکر ِ مدینہ مع ۴۱ حکایات ِ عطاریہ ‘‘اور ’’امیرِ اہل سنت مدظلہ العالی کے آپریشن کی جھلکیاں ‘‘نامی رسالوں کا مطالعہ فرمائیں ، آپ کا ذوق دوبالا ہو جائے گا، ان شاء اللہ عزوجل  ۔

احساسِ ذمہ داری پیدا کریں

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

             الحمد للہ عزوجل !اس وقت ہماری مدنی تحریک ’’دعوتِ اسلامی ‘‘ سنتوں کی خدمت کے 30شعبوں میں کام کر رہی ہے جس کی جھلک آپ نے سابقہ سطور میں ملاحظہ فرمائی ۔  دنیا بھر میں گناہوں کی یلغار ، ٹی وی اور وی سی آر اور کیبل کی بھر مار اور فیشن پرستی کی پھٹکار مسلمانوں کی اکثریت کو بے عمل بناچکی ہے ، نیز علمِ دین سے بے رغبتی اور ہر خاص و عام کا میلان دنیاوی تعلیم کی طرف ہونے کی وجہ سے دینی مسائل سے جہالت کے بادل ہر طرف منڈلا رہے ہیں ، یہود و نصاریٰ مسلمانوں کو مٹانے کے لئے اور اسلام کا پاکیزہ نقشہ بدلنے کے لئے مجتمع ہو رہے ہیں ، آج دنیا میں کتنے ہی ایسے مقامات ہیں جہاں نہ تو مسلمان مردوں کی جانیں محفوظ ہیں اور نہ ہی مسلمان عورتوں کی عزت، مساجد کا تقدس پامال کیا جارہا ہے ، لادینیت و بدمذہبیت اپنے پنجے گاڑتی چلی جارہی ہے  ۔

             اس طرح کے کئی عوامل ہماری غیرتِ ایمانی کو للکار رہے ہیں اور ہم میں احساسِ ذمہ داری پیدا کر نے کے لئے ہمیں جھنجھوڑ رہے ہیں جیسا کہ اعلیٰ حضرت امامِ اہل سنت مجدد دین وملت الشاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃالرحمن فرماتے ہیں ، …

سونا جنگل رات اندھیری چھائی بد لی کالی ہے

سونے والو جاگتے رہیو چوروں کی رکھوالی ہے

آنکھ سے کاجل صاف چرالیں یاں وہ چور بلا کے ہیں

تیری گٹھڑی تاکی ہے اور تو نے نیند نکالی ہے

یہ جو تجھ کو بلاتا ہے یہ ٹھگ ہے مار ہی رکھے گا

ہائے مسافر دم میں نہ آنا مَت کیسی متوالی ہے

سَونا پاس ہے سُونا بن ہے سونا زہر ہے اٹھ پیارے

 تو کہتا ہے نیند ہے میٹھی تیری مت ہی نرالی ہے

آنکھیں ملنا جھنجھلا پڑنا لاکھوں جماہی انگڑائی

نام پر اٹھنے کے لڑتا ہے اٹھنا بھی کچھ گالی ہے

جگنو چمکے پتا کھڑکے مجھ تنہا کا دل دھڑکے

ڈر سمجھائے کو ئی پون ہے یا اگیا بیتالی ہے

بادل گر جے بجلی تڑپے دھک سے کلیجہ ہو جائے

بن میں گھٹا کی بھیانک صورت کیسی کالی کالی ہے

 پائوں اٹھا اور ٹھوکر کھائی کچھ سنبھلا پھر اوندھے منہ

مینہ نے پھسلن کر دی ہے اور دھر تک کھائی نالی ہے

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن