دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dunya se be Raghbati aur Umeedon ki Kami | دنیا سے بے رغبتی اور امیدوں کی کمی

book_icon
دنیا سے بے رغبتی اور امیدوں کی کمی

اسے حاصل کرے اور ٹھیک جگہ پر خرچ کرے تو  (ثواب حاصل کرنے میں )  بہت اچھامددگار ہے اور جو ناحق مال لے تو وہ اس کی طرح ہے جو کھاتاہے مگر پیٹ نہیں بھرتا۔ ‘‘  (المرجع السابق، الحدیث: ۶۴۲۷)

درسِ حدیث:

            یہاں حضور سیدعالم  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے سائل پر واضح فرمادیا کہ خیراگر شریعت کی حدود میں استعمال ہوتوخیرہی لاتی ہے ، اوراگر خیرکواس کے اہل تک پہنچانے میں بخل کیا جائے یا فضول خرچی میں ضائع کردیاجائے تو یہی شر بن جاتی ہے۔ ‘‘

            نیزیہاں پرحضورنبی ٔ پاک، صاحبِ لولاک صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے یہ مثال بیان فرمائی ہے کہ دنیا اپنے چاہنے والوں سے کیساسلوک کرتی ہے پس دنیا اور اس کے اسباب کے حصول میں منہمک انسان اس چوپائے جیسا ہے جو چارے سے لذّت اٹھاتے ہوئے اس کے کھانے میں منہمک ہے اور اپنی گنجائش سے بڑھ کر کھا رہا ہے،  اورایک ہی بارسارا نگل جانے کی عادت ترک نہیں کرتاحتی کہ اس کا پیٹ پھول جاتاہے اورہلاکت  (یعنی موت) اس کی طرف تیزی سے بڑھتی ہے۔ اور یوں ہی وہ شخص جوحلال وحرام  (ہرقسم کا) مال جمع کرتارہتا ہے ہلاکت سے نہیں بچ سکتا۔

             اورجب انسان غفلت سے آگاہ ہوجائے توہروہ چیزجواس کے لئے نقصان دہ اورحرام ہے،  اُس کے ازالہ کی کوشش کرے، پس یوں وہ محفوظ رہے گا جس طرح چوپایہ جگالی کرتاہے تو وہ کھانے کے آسانی سے نگلنے اور دوسری مرتبہ ہاضمے میں مدد دیتی ہے ،  اور اس کے سبب چوپایہ تندرست رہتاہے ۔

دنیاسے بقدرِ ضرورت حصہ لو:

            بہرحال سب سے اچھا، بہترین اور اولیٰ یہ ہے کہ انسان حسبِ ضرورت دنیا سے حصہ لے اسی بات کورسول اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے بیان فرمایا:  ’’  جو حق کے ساتھ اس  (یعنی مال)  کو حاصل کرے اورٹھیک جگہ پرخرچ کرے تو (ثواب حاصل کرنے میں )  بہت اچھامددگارہے ۔ ‘‘ اورجس نے ناحق طریقے سے مال کمایا تووہ  (یعنی مال ) اس کا معاون نہیں بلکہ اس کے لئے عبث اوربے کارشئے ہوگا۔نیزاس حدیث پاک میں مثال بیان ہوئی ہے اس کافرکے لئے جوکفرکوچھوڑنے سے غافل ہے، اوراُس گناہگار کے لئے جوتوبہ سے غافل ہے،  اوراس شخص کے لئے جوتوبہ کی طرف جلدی کرتاہے،  اوراس کے لئے جودنیا کوچھوڑکرآخرت میں رغبت رکھتاہے۔

            اورعقلمندتووہ ہے جوشرعی حدودکے اندررہ کرجائزذرائع سے دنیاسے فائدہ حاصل کرتا ہے اورپھرجائز جگہ اس کوخرچ کرتا ہے۔

اوپروالاہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہترہے:

            حضرت سیدنا حکیم بن حِزام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے ،  آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں :  ’’  میں نے رحمتِ عالمیان ، شہنشاہِ کون ومکان ، مالکِ دوجہان صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  سے مال کاسوال کیا آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے مجھے عطافرمایا، میں نے دوبارہ سوال کیا آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے پھرعطافرمایا، میں نے تیسری بارسوال کیا توآپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے پھرمجھے عطا فرمایا اور ارشادفرمایا:  ’’ بیشک یہ مال سرسبزاورمیٹھاہے پس جس نے اسے اچھی نیت سے لیا تو اسے اس میں برکت دی جائے گی اورجس نے دل کے حرص ولالچ سے حاصل کیا اسے اس میں برکت نہیں دی جائے گی اور وہ ایسا ہے کہ کھا کر بھی سیر نہیں ہوتا ، اور (آگاہ رہوکہ) اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے افضل ہے ۔ ‘‘  (صحیح البخاری، کتاب الرقاق، باب قول النبی صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ  وَسَلَّمَھذاالمال۔۔۔۔۔الخ، الحدیث: ۶۴۴۱، ص۵۴۱)

دوفرشتوں کی صدائیں :

             تمام مسلمانوں کے لئے طلبِ دنیامیں میانہ روی بہتر ہے ، کیونکہ یہ انہیں کسی کا محتاج کرتی اور نہ ہی اُس اہم کام سے روکتی ہے جواللہ عَزَّ وَجَلَّ نے ان کے سپرد کیاہے اوروہ اہم کام  اس کلمہ یعنی لَااِلٰہَ اِلَّااللہکوسربلندکرنا ہے۔چنانچہ،

            حضرت سیدنا ابودرداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ سردارِمکہ مکرمہ ،  سلطانِ مدینہ منورہصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کافرمان ذیشان ہے:  ’’ جب بھی سورج طلوع ہوتاہے توا س کے دونوں جانب دوفرشتے بھیجے جاتے ہیں جوصدالگارہے ہوتے ہیں ،  اوراس صداکوجن وانس کے علاوہ تمام زمین والے سنتے ہیں ، وہ فرشتے کہتے ہیں :   ’’ اے لوگو! اپنے رب عَزَّ وَجَلَّ  کی بارگاہ میں آجاؤ، بیشک  (دنیاکامال) جوتھوڑا ہو اورکفایت کرے وہ بہترہے اس  (مال)  سے جوزیادہ ہواور غفلت میں ڈال دے ۔ ‘‘  (المسندللامام احمدبن حنبل، الحدیث: ۲۱۷۸۰، ج۸، ص۱۶۸)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن