دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dunya se be Raghbati aur Umeedon ki Kami | دنیا سے بے رغبتی اور امیدوں کی کمی

book_icon
دنیا سے بے رغبتی اور امیدوں کی کمی

٭۔۔۔۔۔۔ بعض مقامات پر مفید حواشی بھی دیئے گئے ہیں ۔

            اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے دعاہے کہ ہمیں  ’’ اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش ‘‘  کرنے کے لئے مدنی اِنعامات پرعمل اور مدنی قافلوں میں سفرکرنے کی توفیق عطا فرمائے اوردعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المدینۃ العلمیۃکودن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّم               

شعبہ تراجِم کتب (مجلس المدینۃ العلمیۃ)

ابتدائیہ

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

  {۱} اللہ عَزَّ وَجَلَّ ارشادفرماتاہے:

یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَاٙ-وَ لَا یَغُرَّنَّكُمْ بِاللّٰهِ الْغَرُوْرُ (۵)   (پ۲۲، فاطر: ۵)

ترجمۂ کنزالایمان: اے لوگو! بے شک اللہ کا وعدہ سچ ہے توہرگزتمہیں دھوکا نہ دے دنیا کی زندگی اور ہرگز تمہیں اللہ کے حکم پر فریب نہ دے وہ بڑافریبی۔

 {۲}

وَ ابْتَغِ فِیْمَاۤ اٰتٰىكَ اللّٰهُ الدَّارَ الْاٰخِرَةَ وَ لَا تَنْسَ نَصِیْبَكَ مِنَ الدُّنْیَا  (پ۲۰، القصص: ۷۷)

ترجمۂ کنزالایمان: اور جو مال تجھے اللہ نے دیا ہے اس سے آخرت کا گھر طلب کرواور دنیا میں اپنا حصہ نہ بھول۔

            حضورنبی کریم ، رء وف رحیم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشادفرمایا:  ’’ دنیا سے بے رغبتی مال کو ضائع کردینے اور حلال کو حرام کردینے کا نام نہیں ، بلکہ دنیاسے کنارہ کشی تویہ ہے کہ جوکچھ تیرے ہاتھ میں ہے وہ اس سے زیادہ قابل اعتمادنہ ہوجواللہ عَزَّ وَجَلَّ کے پاس ہے ۔ ‘‘  (جامع الترمذی، کتاب الزھد، باب ماجاء فی الزھادۃ۔۔۔۔۔الخ ، الحدیث : ۲۳۴۰، ص ۱۸۸۷)

            رحمتِ عالم ، نورِمجسم ، شاہِ بنی آدم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمان ذیشان ہے :   ’’ جنت میں کوڑا  (یعنی ہنٹر/دُرَّہ) رکھنے کی جگہ دنیا اور اس میں موجود ہرچیز سے بہتر ہے۔ ‘‘    (صحیح البخاری، کتاب الجھاد، باب فضل رباط یوم فی سبیل اللہ، الحدیث: ۲۸۹۲، ص۲۳۳)

عرضِ مؤلف

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَاَفْضَلُ الصَّلَاۃِ وَاَتَمُّ التَّسْلِیْمِ عَلٰی

 سَیِّدِنَامُحَمَّدٍوَّعَلٰی آلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ ، وَبَعْدُ

             (ترجمہ : تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لئے جو تمام جہانوں کاپالنے والاہے۔ اورافضل ترین درود اور کامل ترین سلام ہو حضرت سیدنا محمدمصطفی ، احمدمجتبیٰ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پراور آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی آل اور تمام صحابہ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْنپر رحمتوں اور بھلائیوں کا نزول ہو)

            ایمان کے شعبوں میں سے ایک شعبہ یہ بھی ہے جس کو  ’’ اَلزُّھْدُوَقَصْرُالْاَمْل ‘‘  کہا جاتاہے۔

            میں نے اس موضوع سے متعلق یہ باتیں حضورنبی اکرم، رسول مُعَظَّم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی صحیح احادیث اور سلف صالحین کے نصیحت آموزاقوال سے جمع کی ہیں ،  اللہ سبحانہٗ وتعالیٰ سے دعا گوہوں کہ وہ میرے اس کام کوپایۂ تکمیل تک پہنچائے اور مجھے ،  پڑھنے والوں اور اس کی اشاعت میں حصہ لینے والوں کو اس کی برکات سے مستفیض فرمائے اوراس کوخالص طورپر اپنی رضاوخوشنودی کاذریعہ بنائے بے شک وہی دعائوں کوسننے والااورقبول فرمانے والاہے ۔ (اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)

                                                                        خادم ِعلم :  اسعدالصاغرجی      

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰلنِ الرَّ حِیْم ط

دنیاکی مذمت پرآیاتِ قرآنیہ:

 {۱} اللہ عَزَّ وَجَلَّ ارشادفرماتاہے:

وَ مَا هٰذِهِ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَاۤ اِلَّا لَهْوٌ وَّ لَعِبٌؕ-وَ اِنَّ الدَّارَ الْاٰخِرَةَ لَهِیَ الْحَیَوَانُۘ-لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ (۶۴)  (پ۲۱، العنکبوت: ۶۴)  

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن