دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dunya se be Raghbati aur Umeedon ki Kami | دنیا سے بے رغبتی اور امیدوں کی کمی

book_icon
دنیا سے بے رغبتی اور امیدوں کی کمی

            اَمیرالمؤمنین حضرت سیدنا عثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے اپنے آخری خطبہ میں ارشاد فرمایا:  ’’  اے لوگو ! یقینا اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے تمہیں دنیا اس لئے عطا فرمائی ہے کہ تم اس کے ذریعے آخرت کی تیاری کرو، اس لئے عطانہیں فرمائی کہ تم اس کی طرف جھک جاؤ، …کیونکہ دنیاتوفانی ہے اورآخرت باقی رہنے والی ، …توکہیں فانی تمہیں اپنی طرف نہ کھینچ لے اورباقی رہنے والی سے غافل کردے، …تم فانی ہونے والی ( دنیا)  پرباقی رہنے والی  (آخرت)  کوترجیح دو، … یقینا دنیا ختم ہوکررہے گی ، …اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں ہی لوٹ کرجاناہے، … اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے ڈرتے رہوکیونکہ خوفِ خدا عَزَّ وَجَلَّ   عذاب کے آگے ڈھال اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں وسیلہ ہے ۔ ‘‘

حضرت سیدناعلی المرتضٰیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ:

            حضرت سیدنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمنے کوفہ میں خطبہ دیتے ہوئے ارشادفرمایا:  ’’ اے لوگو! مجھے تم پرسب سے زیادہ خوف لمبی امیدوں ،  اورنفسانی خواہشات کی پیروی کاہے، … کیونکہ لمبی امیدیں آخرت کو بھلادیتی ہیں اورنفسانی خواہشات کی پیروی حق سے بھٹکا دیتی ہے ، …خبردار ! بے شک دنیا پیٹھ پھیر نے والی ہے اوریقینا آخرت آنے والی ہے، … اور ان دونوں ہی کے چاہنے والے ہیں ، …پس تم آخرت کے چاہنے والے بنواور دنیا کے چاہنے والے نہ بنو، …آج عمل ہے حساب نہیں اورکل  ( قیامت میں ) حساب ہوگا، عمل کا موقع نہیں ہوگا ۔ ‘‘

حضرت سیدناعبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ:

            حضرت سیدناعبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے اپنی مجلس میں شریک لوگوں سے ارشا د فرمایا:  ’’ تم لوگ حضورنبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صحابہ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْنسے زیادہ نمازیں پڑھنے والے ، ان سے زیادہ روزے رکھنے والے اوران سے زیادہ جہاد کرنے والے ہو لیکن وہ حضرات تم سے بہتر تھے ۔ ‘‘ تو لوگوں نے عرض:  ’’ اے ابو عبد الرحمن ! اس کی کیاوجہ ہے ؟  ‘‘  آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے ارشادفرمایا:  ’’ یہ اس لئے کہ حضوررحمت عالمصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صحابہ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْنتم سے زیادہ دنیا سے کنارہ کشی کرنے والے اورتم سے زیادہ آخرت میں رغبت رکھنے والے تھے ۔ ‘‘

حضرت سیدناابو درداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ:

            حضرت سیدناابو درداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ارشادفرماتے ہیں :  ’’ اے بنی آدم!  تو ساری زمین  اپنے پاؤں تلے روندڈال  (اوراس کامالک بن جا) پھربھی تیری قبر زمین کے تھوڑے سے ٹکڑے پر ہی بنے گی ، …اے ابن آدم ! تیری زندگی دنوں میں بٹی ہوئی ہے جب بھی ایک دن گزرتا ہے تیری زندگی کا کچھ حصہ کم ہوجاتا ہے، …اے ابن آدم !  جس دن سے تیری ماں نے تجھے جناہے تو اپنی عمر کے خاتمے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ‘‘

حضرت سیدنا عبد اللہ بن عباس رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَا:

            حضرت سیدنا عبد اللہ بن عباس رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَانے ارشاد فرمایا: ’’ بروزِقیامت دنیاکوایک بد صورت نیلی آنکھوں والی بوڑھی عورت کے روپ میں لایا جائے گاجس کے  (ڈرا ؤنے )  دانت نظرآرہے ہوں گے اوروہ تمام انسانوں کے سامنے ہوجائے گی ،  اُن سے پوچھاجائے گا :  ’’ کیا تم اس کو جانتے ہو؟  ‘‘ وہ جواب دیں گے :  ’’ ہم اس کی پہچان سے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی پناہ مانگتے ہیں ۔ ‘‘ توکہاجائے گا :  ’’ یہی ہے وہ دنیا ہے جسے حاصل کرنے کے لئے تم ایک دوسرے کا خون بہاتے تھے ، اس کو پانے کے لئے قطع رحمی (یعنی رشتے داری توڑدیا)  کرتے تھے ، اس کی خاطرایک دوسرے پر غروراور حسدکرتے تھے اوراسی کے لئے ایک دوسرے سے بغض رکھتے تھے ۔‘‘

            پھردنیاکوبوڑھی عورت کے روپ میں جہنم میں ڈال دیاجائے گاتووہ کہے گی:  ’’ اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ !  میرے چاہنے والے، میرے پیچھے آنے والے کہاں گئے ؟  تواللہعَزَّ وَجَلَّ  ارشاد فرمائے گا:  ’’ اس کے پیچھے بھاگنے والوں اورچاہنے والوں کوبھی اس کے پاس ( جہنم میں )  پہنچا دو۔ ‘‘

 حضرت سیدنا انس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ:

            حضرت سیدنا انس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ارشادفرماتے ہیں :  ’’ کیامیں تمہیں ان دودنوں اوردوراتوں کے بارے میں نہ بتائوں جن کی مثل مخلوق نے نہیں سنی،  (۱) ایک دن وہ ہے جب اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی طرف سے آنے والاتیرے پاس رضائے الہی عَزَّ وَجَلَّ  کامژدہ لے کرآئے گا یا اس کی ناراضگی کاپیغام ۔اور (۲) دوسرا دن وہ جب تواپنانامۂ اعمال لینے کے لئے بارگاہِ الہی عَزَّ وَجَلَّ  میں حاضرہوگااوروہ نامۂ اعمال تیرے دائیں ہاتھ میں دیاجائے گایا بائیں میں ۔ (اور دوراتوں میں سے)  (۱) ایک

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن