دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dunya se be Raghbati aur Umeedon ki Kami | دنیا سے بے رغبتی اور امیدوں کی کمی

book_icon
دنیا سے بے رغبتی اور امیدوں کی کمی

            حضورنبی ٔکریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے خطبہ دیتے ہوئے ارشادفرمایا: اے لوگو!  یقینا دنیا تمہارے لئے جائے عمل ہے تواپنے اعمال کوبخوبی پوراکرو ۔اور تمہارا ایک انجام  (موت) ہے تو اپنے انجام کی تیاری کرو ۔مسلمان دو خوفوں کے درمیان رہتاہے  (۱) ایک اُس مدت کاخوف جو گزر چکی، وہ نہیں جانتا کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اس کے بارے کیافیصلہ فرمایاہے۔اور (۲) دوسرے اس مدت کاخوف جو ابھی باقی ہے ، وہ نہیں جانتا کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس میں اس کے ساتھ کیامعاملہ فرماتاہے پس بندے کوچاہئے کہ دنیا میں بڑھاپاآنے سے قبل جوانی ہی میں آخرت کے لئے زادِ راہ اکٹھا کرلے ، کیونکہ تم آخرت کے لئے پیداکئے گئے ہواور دنیاتمہارے لئے بنائی گئی ہے ، قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے !  موت کے بعد (عبادت کے لئے) تھکنے کاکوئی موقع نہیں اوردنیا کے بعد جنت اوردوزخ کے علاوہ کوئی گھرنہیں میں اللہ تعالیٰ سے اپنے اورتمہارے لئے استغفارکرتاہوں ۔ ‘‘  (المرجع السابق، الحدیث: ۱۰۵۷۱، ص۳۶۰)

٭…٭…٭…٭…٭…٭

دنیاکی مذمت پرفرامینِ صحابہ رضی اللہ عنہم

حضرت سیدنا صدیق اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ:

             (۱) حضرت سیدناابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ خطبہ دیتے وقت ارشاد فرمایا کرتے تھے:   ’’ اپنی جوانی پرنازاں خوبصورت چہروں والے کہاں گئے ؟ …کہاں گئے وہ بادشاہ جنہوں نے بڑے بڑے شہر تعمیرکئے اوران کی حفاظت کے لئے اونچی اونچی دیواریں بنائیں ؟ …اور کدھرچلے گئے وہ لوگ جوجنگی معرکوں میں فتح اور غلبہ پاتے تھے ؟ …ان کے اجزاء بکھر گئے جب زمانے نے انہیں تباہ وبربادکردیا اور وہ قبروں کی تاریکی میں چلے گئے  (تواے لوگو! ) اپنی جانوں کو ہلاکت سے بچائو اور جلدی کرو۔ ‘‘

             (۲) امیر المؤمنین حضرت سیدناابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے حضرت سیدناسلمان فارسی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو وصیت کرتے ہوئے ارشادفرمایا:  ’’ یقینا اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے تمہارے لئے دنیاکو پھیلادیا ہے توتم اس میں سے بقدر ضرورت ہی حصہ لینا۔ ‘‘

             (۳) ام المؤمنین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا اپنے والد حضرت سیدنا ابوبکرصدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی خدمت میں حاضر ہوئیں ، اس وقت وہ  مرض الموت میں مبتلاتھے  جب حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہانے ان کا سانس سینے میں اٹکا ہوا دیکھا تو اس کی مثال اس شعرسے بیان فرمائی:

أَ مَاوِیُّ مَایُغْنِی الثَّرَائُ عَنِ الْفَتَی                                                    اِذَاحَشْرَجَتْ یَوْمًاوَضَاقَ بِھَاالصَّدْرُ

ترجمہ: کیا سخی وبہادر شخص کواس کا مال ودولت موت کے منہ میں جانے سے بچالے گا،  اس دن کہ جب سانس حلق میں اٹک رہاہوگااورسینہ تنگ ہوجائے گا۔

حضرت سیدناعمرفاروق اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ:

            امیر المؤمنین حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہآخرت کے معاملے میں سستی کوبالکل پسند نہ کرتے تھے ۔اورآپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرمایا کرتے تھے:  ’’ ہر کام میں آہستگی ہونی چاہئے  سوائے آخرت کے معاملے میں ۔ ‘‘

            اور آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ایسے نہیں تھے کہ دنیاکوآخرت پرترجیح دیتے ، چنانچہ، ایک بار آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی صاحبزادی اُم المؤمنین حضرت حفصہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہانے آپ سے عرض کی:   ’’ اگر آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہاپنے ان کپڑوں کے بجائے زیادہ نرم وملائم کپڑے پہنیں اور اپنے اس کھانے سے زیادہ عمدہ کھاناکھائیں توکیاحرج ہے ؟  کیونکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکا رزق وسیع کردیا ہے اور آپ کو خیر کثیر عطا فرمائی ہے ۔ ‘‘ توامیرالمؤمنین حضرت سیدناعمرفارق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے ارشادفرمایا:   ’’ میں تجھے سرزنِش کروں گا کیاتمہیں یاد نہیں کہ اللہ کے محبوب ،  دانائے غیوب ، منزہ عنِ العُیُوب عَزَّ وَجَلَّ  و صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَزندگی کی ٹھاٹھ باٹھ پسند نہیں فرماتے تھے ؟  ‘‘

            حضرت سیدنا عمرفاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ اپنی صاحبزادی کوباربار یہی کہتے رہے حتی کہ  انہیں رُلا دیا پھراُن سے ارشادفرمایا:  ’’ میں تمہیں پہلے بھی بتاچکاہوں کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی قسم ! اگر مجھے توفیق ملی تو میں ان دونوں یعنی حضورنبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اورحضرت ابو بکر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی طرح کٹھن زندگی اختیار کروں گاہو سکتا ہے میں ان کی پسندیدہ زندگی پا لوں ۔ ‘‘

حضرت سیدناعثمان غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ:

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن