خوفِ خداعَزَّ وَجَلَّ اورمال ودولت
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dunya se be Raghbati aur Umeedon ki Kami | دنیا سے بے رغبتی اور امیدوں کی کمی

book_icon
دنیا سے بے رغبتی اور امیدوں کی کمی

            مذکورہ حدیث پاک کے عربی متن میں یہ لفظ ’’ مَحْبِس ‘‘ حَبْس کے معنی میں ہے یعنی روکنااور  ’’ حَمْض ‘‘ ایک بُوٹی کانام ہے جس کا ذائقہ کڑواہوتا ہے اور یہ ا ونٹوں کے لئے ایسی ہی  (لذیذ) ہے جیسے انسان کے لئے پھل کیونکہ اونٹ جب میٹھی بُوٹی چرنے سے اُکتا جاتا ہے تواس  بُوٹی (یعنیحَمْض) کوکھانے کی خواہش کرتا ہے اوراس کی طرف ہوجاتاہے پس جب  ’’ حَمْض ‘‘  چر لیتا ہے تو اس کے اوپرپانی پیتا ہے ۔

درسِ حدیث :

          پیارے اسلامی بھائی ! اللہ عَزَّ وَجَلَّ تجھ پر رحم فرمائے  (آمین) ، ……اس حدیث پاک میں غورکر، ……دیکھ کہ اس غنی کوتھوڑی دیرکے لئے جنت میں داخلے سے روک دیاگیا ……تو اس کے بدن سے اتنا پسینہ  نکلاجو ہزار پیاسے اونٹوں کی سیرابی کے لئے کافی ہوجاتا ، ……پس اگرتوبھی غنی (یعنی مالدار) ہے تواپنے معاملے میں غوروفکرکرلے ، ……اور اپنا مال اچھی جگہ خرچ کر، ……اوراگرتوغریب ہے تواپنی اس حالت پراللہ عَزَّ وَجَلَّ کا شکرادا کر، ……بالخصوص جب تجھے صحت اور عافیت کی نعمت بھی دی گئی ہے۔چنانچہ،

            حضرت سیدناعبید اللہ بن مِحْصَن الخَطْمی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ حضورِ پاک،  صاحبِ لَوْلاک،  سیّاحِ اَفلاکصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ ذیشان ہے: ’تم میں جس نے اس حال میں صبح کی کہ اس کادل مطمئن ، بدن تندرست اور اس کے پاس ایک دن کی خوراک ہوتوگویا  اس کے لئے دنیا جمع کردی گئی ہے۔ ‘‘  (جامع الترمذی، کتاب الزھد، باب فی الوصف۔۔۔۔الخ، الحدیث: ۲۳۴۶، ص۱۸۸۷)

خوفِ خداعَزَّ وَجَلَّ  اورمال ودولت :

            حضرت سیدنا یسار بن عبد رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے ، آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں کہ ’’  ہم ایک مجلس میں بیٹھے تھے کہ نبی ٔکریم رؤف رحیم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہمارے پاس تشریف لائے اورآپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے بالوں پرپانی کی تری تھی،  ہم نے عرض کی :  ’’ یا رسول اللہصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ! ہم آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کوقناعت پسندونیک طبیعت دیکھتے ہیں ۔ ‘‘ ارشاد فرمایا:  ’’ ہاں ! ایساہی ہے۔ ‘‘ پھرلوگ غناء یعنی مالداری کی باتیں کرنے لگے تواللہ کے حبیب ،  حبیب لبیب عَزَّ وَجَلَّ  و صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشادفرمایا:   ’’ جو شخص اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے ڈرتا ہو اس کے امیر ہونے میں حرج نہیں اورجواللہ عَزَّ وَجَلَّ سے ڈرتاہے اس کے لئے صحت ، مالداری سے زیادہ بہتر ہے اور قناعت پسند ونیک طبیعت ہوناکئی نعمتوں کا مجموعہ ہے ۔ ‘‘

 (المسندللامام احمدبن حنبل، احادیث رجال من اصحاب النبی صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہ وَسَلَّم، الحدیث: ۲۳۲۱۸، ج۹، ص۵۳)

درسِ حدیث:

            پس غناء یعنی مالداری بغیرتقوی کے ہلاکت ہے، کیونکہ ایساشخص ناحق طریقے سے مال اکٹھاکرتاہے، حق دارکومحروم کردیتاہے، اوروہ اسے ناجائز جگہوں میں خرچ کرتا ہے، اور جو صاحب مال خوفِ خدا عَزَّ وَجَلَّ  رکھتا ہے اس سے حرج ونقصان دُورہوجاتا ہے اور اسے بھلائی نصیب ہوتی ہے۔ چنانچہ،

            حضرت محمد بن کعب رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ مذکورہ ارشادات کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں :  ’’  (۱) جب مالدار، اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے ڈرنے لگ جائے تواس کودوہرا ثواب عطاکیاجاتاہے کیونکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے  (مال کے ذریعے)  اس کا امتحان لیاتواسے امتحان میں پورااترنے والا پایا اورجس کاامتحان لیاگیاہو وہ اس کی طرح نہیں جس کا امتحان نہ ہو۔ (۲) اوربدن کا تندرست رہنا عبادت کرنے میں معاون ہوتا ہے پس صحت ایک عظیم نعمت ہے جبکہ بیمارشخص عبادت کرنے سے لاچاروعاجزہوتا ہے ۔اور صحت و تندرستی کے ساتھ غربت کاہونااس بات سے بہترہے کہ لاچاری کے ساتھ تونگری اورمالداری ہو ،  (۳)  قناعت پسندی وطبیعت کانیک ہونا ایک ایسا  (روحانی)  سُروْرہے جس کے سبب اللہ عَزَّ وَجَلَّ اپنے بندے کو اپنی اطاعت کی توفیق ،  (عبادت کے لئے)  اکتاہٹ سے پاک زندگی اورتھکاوٹ سے پاک جسم عطافرماتاہے اوراسے (دنیا کے)  مہیب خطرات سے مامون کر دیتا ہے۔اورجب زندگی خدشات وخطرات سے محفوظ ہوجائے اورتنگی نہ رہے تو دل جِلاپاتا ہے اورنفس مطمئن ہوجاتا ہے اور ایساشخص نعمتوں سے مالامال ہوجاتا ہے ۔ ‘‘

غِناء افضل ہے یافقر؟

            اس مسئلہ میں تحقیق  یہ ہے کہ نہ توکلی طورپرفقر (یعنی غریبی)  کوغِنا (یعنی مالداری) پر فضیلت ہے اور نہ ہی غِناکلی طورپرفقرسے افضل ہے کیونکہ بہت سے اغنیاء ایسے ہیں کہ جن کومال ودولت اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی یاداور عبادت سے غافل نہیں کرتے اور کتنے ہی فقیر ایسے ہیں جن کو غربت نے عبادتِ الہی عَزَّ وَجَلَّ  سے دُورکررکھاہے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن