دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dunya se be Raghbati aur Umeedon ki Kami | دنیا سے بے رغبتی اور امیدوں کی کمی

book_icon
دنیا سے بے رغبتی اور امیدوں کی کمی

کے لئے کچھ نہیں تھا،  اگرآپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ تھوڑی دیر بیٹھ جائیں تو میں حضرت فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا کے لئے یہ بچی ہوئی کھجوریں چن لوں ۔ ‘‘ پس حضورصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ تشریف فرماہوگئے۔ اور حضرت علی المرتضٰیکَرَّمَ اللہ تَعَالٰی وَجْھَہُ الْکَرِیْم نے بچی ہوئی کھجوریں اکھٹی کرکے ایک کپڑے میں جمع کیں پھر چل دیئے ، ایک شہزادے کو حضور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اوردوسرے کوحضرت علی کَرَّمَ اللہ تَعَالٰی وَجْھَہُ الْکَرِیْم نے اٹھالیایہاں تک ان کوگھر پہنچادیا۔ ‘‘  (المعجم الکبیر، ج۲۲، ص۴۲۲)

(۲) …حضرت سیدناابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ:

            زہدوتقوی والے ان سرداروں میں سے ایک حضرت سیدنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہہیں ۔

            حضرت سیدنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے ،  آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرمایا کرتے تھے:  ’’  اللہ عَزَّ وَجَلَّ وہ ہے جس کے سواکوئی معبودنہیں ۔میں کبھی بھوک کی شدت سے اپنا پیٹ زمین سے لگادیتااور کبھی اپنے پیٹ پر پتھر باندھ لیتا،  ایک دن میں لوگوں کی گزرگاہ پر بیٹھ ہواتھا (جبکہ بھوک کی شدت تھی )  حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہوہاں سے گزرے تو میں نے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے قرآن پاک کی ایک آیت کا مطلب پوچھا اورپوچھنے کی غرض یہ تھی کہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہمجھے اپنے ساتھ گھر لے جائیں لیکن حضرت سیدنا ابوبکر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ گزر گئے اور مجھے ساتھ چلنے کے لئے نہ کہا ، پھر میرے پاس سے حضرت سیدنا عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہگزرے اُن سے بھی میں نے قرآن کی ایک آیت کے بارے میں پوچھا اورغرض یہی تھی کہ مجھے اپنے ساتھ لے جائیں گے لیکن حضرت سیدنا عمررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبھی گزرگئے اورمجھے اپنے ساتھ نہ لیا ۔

            اس کے بعددوجہاں کے والی حضوررحمت عالم، نورِمجسم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ میرے پاس سے گزرنے لگے تو مجھے دیکھ کر مسکر ائے اور میرے چہرے پر بھوک کے آثار اور میرے د ل کی تمنا کوسمجھ گئے پھر آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:   ’’ اے ابوہریرہ !  ‘‘ میں نے عرض کی :  ’’ لَبَّیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ ! یعنی میں حاضرہوں اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے رسولصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ۔ َ ‘‘  فرمایا:  ’’ آؤچلیں ۔ ‘‘ آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ چلے اورمیں آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے پیچھے پیچھے چل دیا ۔

            پس حضورنبیٔ پاک، صاحبِ لولاک صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ گھرمیں داخل ہوئے اورمجھے بھی اجازت عطافرمائی جب اندرگئے توحضورصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ایک پیالے میں دودھ دیکھا، توگھروالوں سے استفسارفرمایا:  ’’ یہ دودھ کہاں سے آیا ؟  ‘‘  انہوں نے عرض کی :  ’’  فلاں شخص یافلاں عورت (یہاں راوی کوشک ہے)  نے آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے لئے تحفہ بھیجا ہے۔ ‘‘ آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے مجھ سے ارشاد فرمایا :  ’’ اے ابوہریرہ !  ‘‘ میں نے عرض کی:   ’’ لَبَّیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ ! یعنی میں حاضر ہوں اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کے رسولصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ۔ َ ‘‘ ارشادفرمایا:  ’’   اہل صفّہ   ([1])  کے پاس جائواوران سب کومیرے پاس بلالاؤ۔ ‘‘

            حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں کہ ’’  اہل صفہ اسلام کے مہمان تھے ،  اہل وعیال ، مال اورکسی شخص کے پاس نہیں جاتے تھے۔ جب سرکارِدوعالم،  رسولِ محتشم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے پاس کوئی  ’’ صدقہ  ‘‘ آتا تو اسے  اصحابِ صفہ کو بھیج دیتے اورخود اس میں سے کچھ نہ لیتے اور جب آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہِ اقدس میں کوئی ہدیہ (یعنی تحفہ)  آتا تواہل صفہ کو بھیجتے، خود بھی اس میں سے لیتے اور انہیں بھی ساتھ شریک کرتے ۔پھرآپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے فرمایا:   ’’ مجھ پریہ معاملہ بہت شاق گزرا اور میں نے اپنے دل میں کہاکہ یہ دودھ اہل صفہ کوکفایت نہیں کرے گا، میں اس کا زیادہ حقدار تھا کہ یہ دودھ پینے کو ملتا اور اس سے اپنی کمزوری دور کرتا پس جب آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ گھر آئے تھے تو مجھے پینے کا حکم فرمادیتے،  پس اگر میں نے یہ دودھ ان کوپلادیاتومجھے اس میں سے کچھ بھی ملنے کی امیدنہیں ،  لیکن اللہ عَزَّ وَجَلَّ اوراس کے رسول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اطاعت بھی ضروری ہے ، اس لئے میں جاکر اہل صفہ کوبلالایا، انہوں آکرداخل ہونے کی اجازت چاہی ،  آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اجازت عطافرمائی اور وہ سب گھر میں آکر بیٹھتے گئے۔

 



[1]     مُجَدِّدِاعظم سیدی اعلی حضرت امام احمدرضاخان علیہ رحمۃالرحمن فتاوی رضویہ شریف میں مجمع بحارالانوارکے حوالے سے نقل کرتے ہیں :’’اہل الصفۃ فقراء المھاجرین ومن لم یکن لہ منھم منزل یسکنہ فکانوایاوون الی موضع مظل فی مسجدالمدینۃ ترجمہ:اہل صفہ مہاجرین فقراء میں سے تھے اورجس کے لئے گھرنہ ہوتاوہ وہیں ٹھہرتا،پس اہلِ صفّہ مسجدنبوی میں ایک چھت دارجگہ میں رہتے تھے   (فتاوی رضویہ،ج۸،ص۶۴)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن