دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dunya se be Raghbati aur Umeedon ki Kami | دنیا سے بے رغبتی اور امیدوں کی کمی

book_icon
دنیا سے بے رغبتی اور امیدوں کی کمی

نے کبھی بھی لگاتاردودن تک سیرہوکر  ’’ جَو ‘‘  کی روٹی نہیں کھائی ، یہاں تک کہ آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ وصال ظاہری فرماگئے ۔ ‘‘

 (جامع الترمذی ، باب ماجاء فی معیشۃالنبی صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ  وَسَلَّمَ۔۔۔۔الخ ، الحدیث: ۲۳۵۷، ص۱۸۸۸)

            حضرت سیدناابن عباس رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے مروی ہے ، آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہارشاد فرماتے ہیں کہ ’’  سرکارِ مکۂ مکرمہ، سلطانِ مدینۂ منورہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  مسلسل کئی راتیں بھوک کی حالت میں گزارتے اور آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے گھر والوں کوشام کا کھاناتک میسرنہ آتا اوراُن کے کھانے میں اکثر جَو کی روٹی ہوتی ۔ ‘‘   (المرجع السابق، الحدیث۲۳۶۰)

کبھی کثرتِ مال کاسوال نہیں کیا:

            اللہ کے محبوب، دانائے غیوب ، منزہ عنِ العُیُوب عَزَّ وَجَلَّ  وصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے دنیاپرآخرت کو ترجیح دی اور کبھی اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے مال کی کثرت کاسوال نہ کیااوراگر سوال کیاتو بقدرِکفایت کاسوال کیا ۔چنانچہ،

             حضرت سیدنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ حضورنبیٔ کریم ، رء وف رحیم  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے دعا مانگی :  ’’ اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ !  محمد  (صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ )  کی آل کواتنارزق عطافرماجوبقدرِضرورت ہو۔ ‘‘  (المرجع السابق، الحدیث: ۲۳۶۱)

حقیقی تونگری،  دل کی تونگری ہے:

             رحمتِ عالم ، نورِ مجسم ، شاہِ بنی آدم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے یہ بھی بیان فرمادیا کہ حقیقی تونگری یہ نہیں کہ لوگوں کے پاس مال کی کثرت ہوبلکہ حقیقی تونگری تودل کی تونگری کانام ہے  (یعنی سوال کرنے کو پسند نہ کرے اور جو موجود ہے اسی پر قناعت کرے) ۔چنانچہ،

            حضرت سیدناابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ روایت کرتے ہیں کہ سرکارِ مدینہ،  قرارِ قلب وسینہ ،  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکافرمانِ ذیشان ہے :  ’’ تونگری یہ نہیں کہ سازوسامان کی کثرت ہو بلکہ اصل تونگری تو دل کا تونگر ہوناہے ۔ ‘‘  (صحیح البخاری، کتاب الرقاق، باب الغنی غنی النفس، الحدیث۶۴۴۶، ص۵۴۱)

اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس شاعرپررحم فرمائے جس نے یہ کہا:

غِنَی النَّفْسُُ مَایُغْنِیْکَ عَنْ سَدِّ حَاجَۃٍ                                                                               فَاِنْ زَادَشَیْئًاعَادَذَاکَ الْغِنٰی فَقْرًا

ترجمہ: دل کی تونگری وہ ہے جو ضرورت کو پورا کرنے کے لئے تجھے کافی ہوجائے ،  تو اگروہ ضرورت سے زیادہ کرے تووہی تونگری،  فقر میں بدل جائے گی۔

ایک دوسرے شاعر نے کہاـ:

وَمَنْ یُنْفِقُ السَّاعَاتِ فِیْ جَمْعِ مَالِہٖ                                                                                                                                                 مَخَافَۃَ فَقْرٍ فَالَّذِیْ فُعِلَ الْفَقْرُ

ترجمہ: جوشخص فقرکے ڈرسے ساراوقت مال جمع کرنے میں خرچ کرتاہے پس وہی فقر میں مبتلاء کیاجاتاہے۔

مالکِ دوجہاں صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ  وَسَلَّمَکافقراختیاری تھا:

            یادرہے کہ رحمتِ عالمیان ، مالک دوجہان، ہادیٔ انس وجان حضورنبیٔ کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فقر (یعنی ظاہری مال واسباب کاکم ہونا)  اضطراری نہیں تھا بلکہ اختیاری   ([1]) تھا،  آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فقر کو دنیاوی تونگری پر اورآخرت کو دنیا پر ترجیح دی ۔ اوراس شخص کی تعریف فرمائی ہے جو کم مال پر قناعت کرے،  جسے روزی بقدرِ ضرورت عطا کی گئی ہو لیکن ذوق وشوق کے ساتھ عبادت میں مصروف رہے ۔چنانچہ،

 (۱) …حضرت سیدناعبداللہ بن عمرو رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ نبیوں کے سلطان ، سرورِ ذیشان ،  سردارِ دوجہان صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمان عالیشان ہے:  ’’ تحقیق فلاح پاگیا وہ شخص جس نے اسلام قبول کیااوراسے بقدرِ ضرورت رزق دیا گیا اوراللہ تعالیٰ نے اسے قناعت کی دولت سے نوازا ہو۔ ‘‘  (جامع الترمذی، کتاب



[1]      حضورنبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے فقرمبارک کے اختیاری ہونے پرکئی احادیث کریمہ دلالت کرتی ہیں کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فقرکوخوداختیارفرمایا۔چنانچہ،

                 اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے توحدیث قدسی میں یہ ارشادفرمایا:’’اِنْ شِئْتَ نَبِیًّاعَبْدًا اَوْاِنْ شِئْتَ نَبِیًّامَلِکًاترجمہ: اگرآپ چاہوتو’’نبی عبد‘‘بن جائواوراگرچاہوتوتمہیں ’’بادشاہ نبی‘‘ بنادوں ۔‘‘یعنی اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے آپ کوفقراوربادشاہی کے درمیان اختیار عطافرمایاتھامگربیکسوں کے آقا،مکی مدنی مصطفی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فقرکوپسندفرمایااورآپ کی دعایہ ہوتی تھی:’’اللھُمْ اَحْیِنِیْ مِسْکِیْنًاوَّاَمِتْنِیْ مِسْکِیْنًاوَّاحْشُرْنِیْ فِیْ زُمْرَۃِ الْمَسَاکِیْنَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ترجمہ:اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ !مجھے مسکینی اورفقرکی حالت میں زندہ رکھ اوراسی حالت میں وفات دے اورمجھے بروزقیامت بھی مساکین کے گروہ میں اٹھانا۔‘‘

(جامع الترمذی ،کتاب الزھد،باب ماجاء ان فقراء المھاجرین یدخلون الجنتہ ۔۔الخ،الحدیث:۲۳۵۲،ص۱۸۸۸)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن