دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dulha Par Phool Nichawar Krnay Kaisa | دُولھا پرپھول نچھاورکرناکیسا؟

book_icon
دُولھا پرپھول نچھاورکرناکیسا؟

بچوں کا دِل خوش کرنے والوں  کیلئے جنَّت میں گھر کی بشارت

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ میں نے بعض اوقات اپنے بچوں سے بھی مشورے کیے ہیں اگرچہ مجھے معلوم ہوتا ہے  کہ کرنا کیا ہے ،   اِس کے باوجود صِرف ان کا دِل رکھنے کے لیے ان سے مشورہ کر لیتا ہوں ۔  بچہ مشورہ دینے کا اہل نہیں ہوتا مگر میرے مشورہ کرنے سے اس کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے کہ باپا نے مجھ سے مشورہ کیا ہے  ۔ بعض اوقات بچہ ایسی بات کر دیتا ہے کہ اپنی ساری کی ساری حکمتِ عملی دَھری کی دَھری رہ جاتی ہے کہ یار اس بچے نے واقعی کام کی بات کی ہے  ۔ بچوں کی دِل جوئی کی نیت سے میں نے بارہا ان کے مشوروں پر عمل بھی کیا ہے ۔ میرے ذہن میں ایک حدیث پاک بیٹھ گئی ہے کہ  جَنَّت میں ایک مکان ہے جس کو دَارُ الفرح کہا جاتا ہے یہ اس کے لیے ہے جو بچوں کا دِل خوش کرتا ہے  ۔ ([1])

کوئی حرج لازم نہ آئے تو بچوں کی بات مان لینی چاہیے

آج(۱۸ جمادی الاخریٰ ۱۴۴۰؁ھ بمطابق 23فروری 2019)ہی کی بات ہے میں نے مَدَنی مذاکرے میں آنے کے لیے سفید کرتا پہن لیا تھا مگر حسن رضا نے جبہ پہنا ہوا تھا،  وہ اپنی زبان میں مجھ سے بھی جبہ پہننے کا  کہنے لگا ،  میں نے اس سے کہا کہ میں نے تو کرتا پہن لیا ہے ۔ کہنے لگا: نہیں جبہ ہی پہنو ۔ بعض لوگ بچوں کو جھاڑ دیتے ہیں کہ چل یہاں سے ،   آیا جبہ پہنانے والا ۔  لیکن میرے ذہن میں یہ  حدیثِ پاک تھی تو میں نے کہا اِس حدیث پر عمل کر کے ثواب حاصِل کرنا چاہیے تا کہ اس کا دِل خوش ہو جائے  ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ   پھر میں نے اپنا کرتا اُتار کر  جبہ پہن لیا تاکہ اس کا دِل خوش ہو جائے  ۔ پھر واقعی حسن رضا بہت خوش بھی ہوا ۔   میرے دُنیا سے چلے جانے کے بعد حسن رضا کے والد اسے  بتائیں گے تو جس کو  ”باپا ،  باپا“ کہتا  تھا وہ تجھے یُوں پیار کرتا تھا اور تیرے لیے کُرتا اُتار کر جبہ بھی پہنا تھا ۔  ہو سکتا ہے اس کے دِل میں یہ جَذبہ پیدا ہو جائے کہ ہٹ جاؤ،   میں ہوں اور دعوتِ اسلامی ہے ،  یوں یہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں میں لگ جائے اور میرا یہی عمل اس کے دعوتِ اسلامی میں آگے بڑھنے کا سبب بن جائے  ۔ لہٰذا جہاں جائز صورت ہو اور کوئی حرج بھی لازم نہ آئے تو بچوں کی بات مان لینی چاہیے ،  خواہ مخواہ  اَنَا   کا مسئلہ بنا کر اَڑ جانا کہ یہ بچہ ہے میں اس کی بات کیوں مانوں؟ یہ نہیں ہونا چاہیے ۔ بچے کی بات مان لینے میں نقصان نہیں ہے بلکہ فائدہ ہی ہے کہ جنَّت میں دارُ الفرح نامی مقام اس خوش نصیب کے لیے ہے جو بچوں کو خوش کرتا ہے  ۔ جب  بچوں کو خوش کرنے کا اتنا بڑا اَجر ہے تو میں نے  اگر بچے کی خوشی کے لیے کُرتا اُتار کر جبہ پہن لیا اور اللہ پاک نے مجھے اپنے کرم سے دارُ الفرح عطا فرمادیا تو ایمان داری کی بات ہے کہ یہ سودا مہنگا نہیں ہے بلکہ مُفت کا سودا ہے گویا جَنَّت مُفت میں مل رہی ہے  ۔

وہ تو نہاىت سستا سودا بىچ رہے ہىں جنت کا

                  ہم مفلس کىا مول چکائىں اپنا ہاتھ ہى خالى ہے   (حدائقِ بخشش)

بچے کی تعریف کیا ہے ؟

سُوال: بچے کی تعریف کیا ہے ؟نیز کتنی عمر تک کسی کو بچہ کہا جا سکتا ہے ،   اِس کی کوئی حَد ہے یا  بچہ کتنا ہی بڑا ہوجائے وہ اپنے والدین کے لیے بچہ ہی رہے گا؟آپ نے حسن رضا کی مثال دی کہ وہ بچہ ہے اسے خوشی،  غمی،  فرحت اور دِل جوئی وغیرہ کا کچھ علم ہی نہیں ہو گا،   تو کیا اُسے بچہ کہا جائے گا جو یہ باتیں نہ سمجھتا ہو اور جب سے یہ سمجھنے لگ جائے تب سے اسے بچہ شمار نہ کیا جائے ؟ (نگرانِ شُوریٰ کا سُوال)

جواب: بالغ ہونے تک بچے کو ”صبی“ کہا جاتا ہے ۔ جیسے میرا حسن رضا ابھی جمادی الاولیٰ میں تین سال کا ہوا ہے یہ بچہ ہی ہے اور جب تک بالغ نہیں ہوجاتا بچہ ہی رہے گا اور جب بالغ ہوجائے گا بچہ نہیں رہے گا ۔ البتہ ایک دِن کی عمر کے بچے کو بھی خوشی اور غمی کا اِحساس ہوتا ہے مثلاً اسے دودھ نہ ملے تو غم ہوتا ہے اور وہ  رو رو کر اِحتجاج شروع کر دیتا ہے ۔ جب ماں اسے دودھ پلائے ،  اس کے سامنے چٹکیاں بجائے ،  اس کے ہونٹوں پر شش شش کرے تو وہ  مسکراتا ہے تو اندر خوشی کی کیفیت پیدا ہوتی ہے تبھی تو بچہ مسکراتا ہے  ۔ دودھ پیتا بچہ غصے میں روتا ہے اِس طرح کی کیفیات اس کے ساتھ پیش آتی ہیں چونکہ بے چارہ بول نہیں سکتا تو رو کر یا ہنس کر اِس کا اِظہار کرتا ہے  ۔

چل مدینہ کے خواہش مندوں کے لیے ضروری معلومات

سُوال: چل مدینہ کی خواہش رکھنے والوں کے لیے پاسپورٹ وغیرہ سے متعلق کچھ مَدَنی پھول اِرشاد فرما دیجیے  ۔

جواب: چل مدینہ کی خواہش رکھنے والے مَدَنی اِنعامات کے عاملین کافی ہیں مگر یہ بے چارے اتنی رقم کہاں سے لائیں گے ؟ہمارے پاس جو فارم بھرے جا رہے ہیں اس میں 570000 )پانچ لاکھ ستر ہزار کا خرچ سننے میں آیا ہے ۔ پھر  کاروان والوں کے پاس اس سے بھی زائد رقم جمع  ہوتی ہے ۔ بہرحال جن کا مَدَنی اِنعامات پر عمل مکمل ہے ان کو اپنی ساری چیزیں  تیار رکھنی چاہئیں پاسپورٹ نہیں بنا ہوا  تو اپنا پاسپورٹ بنوا لینا چاہیے  اور جن کا بنا ہوا ہے وہ چیک کر لیں کیونکہ ویزہ اسی کا لگے گا جس کا پاسپورٹ چھ ماہ تک کے لیے ویلڈ ہو گا ۔  (رُکنِ شُوریٰ حاجی عبدُ الحبیب  نے بتایا:)جب بھی کسی ملک کے لیے ویزہ لگوائیں  تو اس وقت سے کم از کم چھ ماہ تک پاسپورٹ کا ویلڈ ہونا ضَروری ہے  ۔ اس سال حج کے ویزے کے لیے وہی اپلائی کر سکے گا جس کا پاسپورٹ  20فروری2020 تک ویلڈ ہو گا ۔  (امیرِ اہلسنَّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے فرمایا:)ابھی سے اس کی ترکیب فرما لیجیے ورنہ ایمرجنسی میں ارجنٹ کے لیے ترکیب کریں گے تو خرچہ زیادہ ہو گا ۔  

چل مدینہ کے لیے قرض لینے کی اِجازت نہیں

پھر رقم کا بھی اِنتظام ہونا  چاہیے ،  صِرف بول دیں گے کہ ہو جائے گا ،  کَرم پر نظر ہے یا آپ کَرم فرمادیں تو ترکیب نہیں بن پائے گی ۔ ظاہر ہے میں کسی کے لیے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی عطیات کے دَروازے نہیں کھول سکتا ۔ رقم اپنی جیب سے ہی دینی ہو گی،  اس میں قرض لینے کی بھی اِجازت نہیں ہے ،  البتہ والدین سے لینے کی اور بات ہے ۔ دِیگر رشتے داروں مثلاً چاچا یا  ماموں وغیرہ سے لینے کی اِجازت نہیں کیونکہ ماموں وغیرہ سے لیں گے پھر دے نہیں سکے تو یہ ماموں ما موں نہیں ہوں گے کچھ اور ہی ہوں گے ظاہر ہے  وہ اتنی بڑی رقم نہیں چھوڑیں گے ۔ لہٰذا نہ کسی سے قرض لینا ہے اور نہ ہی کسی



[1]    الکامل لابن عدی،  من اسمه احمد،  احمد بن حفص بن عمر بن حاتم…الخ،  ۱ / ۳۲۸،   رقم:۴۵ دار الکتب العلمية بیروت

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن