دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Douran Duty Game Khelna Kaisa | دوران ڈیوٹی گیم کھیلنا کیسا

book_icon
دوران ڈیوٹی گیم کھیلنا کیسا

اور (۴)قرآنِ کریم کہ جو سب سے افضل کتاب ہے وہ سب سے افضل رَسُول، نبیٔ اکرمصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  پر نازل ہوا ۔  ([1])

تورات شریف اور اِنجیلِ مُقَدَّس کس زبان میں تھیں؟

سُوال : اِنجیل اور تورات کن زبانوں میں تھیں نیز کیا قرآنِ پاک صِرف عربی میں ہی نازل ہوا تھا؟ (بابُ المدینہ کراچی سے ایک اسلامی بھائی کا سُوال)

جواب : اِنجیل اور تورات کس زبان میں تھیں ان دونوں کے بارے میں الگ الگ اَقوال ہیں ایک قول ہے :  انجیل عِبرانی زبان میں تھی اور تورات شریف سُریانی زبان میں تھی ۔  ([2]) دوسرا قول ہے :  تورات شریف عِبرانی زبان میں تھی اور اِنجیل سُریانی زبان میں تھی ۔ ([3])جبکہ قرآنِ کریم پورا عربی زبان ہی میں نازل ہوا ، اس پر نَص یعنی قرآنِ کریم کی آیت بھی موجود ہے ۔ ([4])

گھریلو جھگڑوں سے بچنے کیلئے مُنہ میں رکھنے کا تعویذ

سُوال : اگر بیٹا اور بہو والدین کے ساتھ بد تمیزی سے پیش آئیں تو والدین کیا کریں؟ (سوشل میڈیا کے ذَریعے سُوال)

جواب : مُنہ میں رکھنے کاتعویذ حاصِل کر لیں یا خود ہی یہ تعویذ بنا لیں ۔ اس کا طریقہ یہ ہے  کہ ایک کاغذ لیں اور اس میں ایک بڑا دائرہ بنائیں اور سیدھی طرف سے بنانا شروع کریں پھر اس کے اندر ایک اور دائرہ بنائیں اور اس طرح اس کے اندر 11دائرے بنالیں اور اس کاغذ کو سیدھی طرف سے طے کر لیں ۔  پھر اس تعویذ کو پلاسٹک کوٹنگ کر کے رکھ لیں اور جب جب بیٹا اور بہو تنگ کریں اور زبان چلائیں تو اس وقت ساس یا سُسَر جس کا ان سے واسطہ پڑے وہ ترکیب سے اس تعویذ کو سیدھی طرف والی داڑھ کے دَرمیان دَبالے ، سامنے والا جتنا زیادہ شور کرے اتنا ہی اس تعویذ کو دَباتے جائیں ۔ گھرمیں عام طور پر ماں بیٹی، باپ بیٹا، ساس بہو یا نند بھاوج کے جھگڑے ہوتے ہیں یہ تعویذ ان جھگڑوں کی خَلاصی کے لیے مفید ہے ، اِنْ شَآءَ اللّٰہ  آپ   خود اس کے فَوائد دیکھیں گے بشرطیکہ اس پر پابندی کی جائے ، یہ نہیں کہ سامنے والا بَرس رہا ہے تو آپ بھی مُنہ سے تعویذ نکال کر  شروع ہو جائیں اگر ایسا کیا تو ہو سکتا ہے بات کچھ کی کچھ ہو جائے ۔  لہٰذا  مُنہ سے یہ تعویذ نہیں نکالنا بس صبر کے ساتھ اس کو مُنہ میں ڈالے رکھنا ہے ۔ سامنے والا جتنا شور کرے اتنا دباتے جائیں   اِنْ شَآءَ اللّٰہ  مدینہ مدینہ ہو جائے گا ۔

دونوں ہاتھوں سے مُصافحہ کرنا سُنَّت ہے

سُوال : کیاLeft Hand(یعنی اُلٹے ہاتھ) سے ہاتھ ملانا گناہ ہے ؟ (سوشل میڈیا کے ذَریعے سُوال)

جواب : دونوں ہاتھوں سے مُصافحہ کرنا سُنَّت ہے ۔ ([5])ایک ہاتھ ملانا سُنَّت نہیں ہے لہٰذا صِرف سیدھا ہاتھ  بھی ملائیں گے تو سُنَّت ادا نہیں ہو گی ۔  اُلٹے اور سیدھے  ہاتھ سے ملانے کا بھی ایک طریقہ ہے مگر وہ عوام میں رائج نہیں ہے ۔ بعض لوگ سیدھا  ہاتھ اس طرح ملاتے ہیں جو صرف ایک دوسرے کے ہاتھ پر زور سے تالی مارنا ہوتا ہے پھر وہ ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ لیتے ہیں، یہ بالکل غَلَط طریقہ ہے اسلامی انداز نہیں ہے ۔ ([6])

کولر کا ڈھکن کھول کر پانی نکالا جائے یا ٹونٹی کے ذَریعے ؟

سُوال : بعض لوگ کولر کا ڈھکن کھول کر اس میں گلاس ڈال کر پانی نکال کر پیتے ہیں کیا یہ طریقہ دُرُست ہے یا ٹونٹی کے ذَریعے ہی پانی نکال کر پینا چاہیے ؟ (اسلام آباد سے ایک مَدَنی منی  کا سُوال)

جواب : ایسا عموماً اس وقت کیا جاتا ہے جب کولر کا نل بوریت دِلا رہا ہو یعنی ایک تو اس کو دَباکر رکھو پھر اس کی دَھار بھی باریک آ رہی ہو تو جلدی کی وجہ سے ڈھکن کھول کر اس میں گلاس وغیرہ ڈال کر پانی نکال لیتے ہیں ۔  مگر یہ انداز چار دیواری میں تو چل سکتا ہے عوام کے دَرمیان یا کسی کے گھر میں ایسا کریں گے تو مَعیوب سمجھا جائے گا  اور بالکل اچھا نہیں لگے گا ۔ اس میں کافی اِحتیاط بھی کرنا ہو گی مثلاً اس طرح پانی نکالتے وقت یہ خیال رکھنا بہت مشکل ہے کہ ہاتھ پانی میں نہ پڑے اور اگر بے دُھلا یعنی وُضو ٹوٹنے کے بعد جو ہاتھ دھویا نہ گیا ہو اس کی انگلی یا  انگلی کا پورا پانی میں چلا گیا تو کولر کا پانی جوکہ ٹھہرے ہوئے پانی کے حکم میں ہے سارا مستعمل ہو جائے گا اور  وُضو کے قابل نہیں رہے گا ۔ ([7])اور اس کا پینا مکروہِ تنزیہی یعنی ناپسندیدہ ہو گا اگرچہ گناہ نہیں مگر بچنا بہتر ہو گا ۔ ([8])لہٰذا نل سے پانی نکالنے میں ہی عافیت ہے کہ اسی میں صفائی ہے ۔  

مسجد کے لیے وقف شُدہ قرآنِ پاک گھر نہیں لے جا سکتے

سُوال : مسجد میں قرآنِ پاک پڑے ہوتے ہیں جن کو پڑھنے والا کوئی نہیں ہوتا کیا وہ قرآنِ پاک ہم کسی کو گھر میں پڑھنے کے لیے دے سکتے ہیں؟ (لیہ سے ایک اسلامی بھائی کا سُوال)

جواب : قرآنِ پاک کے لیے ”پڑے ہوتے ہیں “کے اَلفاظ بولنا مناسب نہیں ہے کہ اس میں اَدب نہیں پایا جا رہا ۔ یوں کہا جائے کہ ”قرآنِ کریم تشریف فرما ہوتے ہیں یاقرآنِ کریم



[1]    تکمیل الایمان،ص۶۳ باب المدینه کراچی

[2]    ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت،ص۴۴۷

[3]    زاد المسیر،پ۱۲، یوسف،تحت الآية:۲،الجزء الرابع،۲/ ۱۳۵دار الکتب العلمية بيروت

[4]    جیسا کہ پارہ 12،سورۂ یوسف کی آیت نمبر 2 میں اِرشاد ہوتا ہے:( اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ قُرْءٰنًا عَرَبِیًّا لَّعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ(۲))ترجمۂ کنز الایمان:بیشک ہم نے اسے عربی قرآن اتارا کہ تم سمجھو ۔

[5]    بہارِ شریعت،۳/۴۷۱،حصہ:۱۶ ماخوذاً

[6]    صَدرُالشَّریعہ، بَدرُالطَّریقہ حضرتِ علّامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمیرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ مصافحے کا طریقہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: مصافحہ یہ ہے کہ ایک شخص اپنی ہتھیلی دوسرے کی ہتھیلی سے ملائے، فقط انگلیوں کے چھونے کا نام مصافحہ نہیں ہے۔ سُنَّت یہ ہے کہ دونوں ہاتھوں سے مصافحہ کیا جائے اور دونوں کے ہاتھوں کے مابین کپڑا وغیرہ کوئی چیز حائل نہ ہو۔(بہارِ شریعت،۳/۴۷۱،حصہ:۱۶)

[7]    فتاویٰ رضویہ،جزء:الف،۱/۳۴۰ ماخوذاً- فتاویٰ ھندیة،کتاب الطھارة،الباب الثالث فی المیاہ،۱/۲۲ ماخوذاً  دار الفکر بیروت

[8]    درمختار،کتاب الطھارة،باب المیاہ،۱/۳۹۱ 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن