30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مغرب کے ، چار فرض نمازِ عشا کے اور تىن وتر ۔ ([1])سُنَّتوں اور نوافل کی قضا نہىں ہوتى ۔ ([2])
ناپاکی کی حالت میں پڑھی گئی نمازوں کا حکم
سُوال : کوئی شخص ناپاک ہو اور اسے یاد نہ رہے کہ وہ ناپاک ہے اور اسی حالت میں نمازیں پڑھ لے تو ان نمازوں کا کیا حکم ہو گا؟ (SMS کے ذَریعے سُوال)
جواب : ناپاکی یعنی بے غسل ہونے کی حالت میں پڑھی گئیں نمازیں ہوئی ہی نہیں ان کو پھر سے پڑھنا ضَروری ہے ۔ ([3]) اگر وقت نکل چکا ہے تو فرضوں کی قضا کرے اور وتر میں ایسا ہوا ہے تو ان کی بھی قضا کرے ۔ سُنَّت اور نفل کی قضا نہیں ہے ۔ ([4])البتہ اگر فجر میں یہ مُعاملہ ہو ا ہو تو اس کی قضا اسی دِن نصفُ النہار شرعی سے پہلے کی تو سُنَّتِ فجر ادا کرنا مستحب ہے ورنہ صرف فرض ہی ادا کرے ۔ ([5])
سُوال : کىا بکرىاں پالنا سُنَّت ہے ؟(سوشل میڈیا کے ذَریعے سُوال)
جواب : سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے ىہاں بکرىاں خدمت مىں حاضر رہتی تھیں اور اىک بکری کا دُودھ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نوش بھی فرماتے تھے ۔
مریض کی عیادت کے وقت پڑھی جانے والی دُعا
سُوال : ”لَا بَاْسَ طُہُوْرٌ اِنْ شَآءَ اللّٰہ “ کیا یہ مریض کو دیکھتے وقت کی دُعا ہے ؟ (سوشل میڈیا کے ذَریعے سُوال)
جواب : یہ مریض کو دیکھتے وقت کی دُعا نہیں ہے بلکہ مریض کی عیادت کے وقت پڑھی جانے والی دُعا ہے ۔ یعنی جب مریض کی مزاج پُرسی کرنے یا طبیعت پوچھنے کے لیے جائیں تو اُس وقت یہ دُعا پڑھیں : ”لَابَاْسَ طُہُوْرٌ اِنْ شَآءَ اللّٰہ یعنی گھبرانے کی ضَرورت نہیں اِنْ شَآءَ اللّٰہ (اگر اللہ پاک نے چاہا تو )یہ بیماری آپ کو گناہوں سے پاک کرنے والی ثابت ہو گی ۔ “
مصیبت زدہ کو دیکھ کر پڑھنے والی دُعا کس طرح پڑھی جائے ؟
سُوال : ہمارے مَدَنی ماحول میں مصیبت زدہ کو دیکھ کر پڑھنے کی یہ دُعا یاد کروائی جاتی ہے : اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِمَّابْتَلَاکَ بِہٖ وَ فَضَّلَنِیْ عَلٰی کَثِیْرٍ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیْلًا ۔ میری معلومات کے مُطابق یہ دُعا کسی مصیبت زدہ یا کوئی نامناسب چیز کو دیکھ کر پڑھنے کی ہے ۔ بعض اوقات ایسے مریض ہوتے ہیں جنہیں دیکھ کر افسردگی سی ہو رہی ہوتی ہے اگر ایسے مریض کو دیکھ کر یہ دُعا پڑھی جائے اور مریض سمجھ جائے کہ مجھے دیکھ کر یہ دُعا پڑھ رہا ہے تو کیا اس مریض کو ہمارے اس عمل سے صَدمہ نہیں ہوگا؟نیز یہ دُعا پڑھنے میں کیا حکمت اِختیار کرنی چاہیے ؟ (نگرانِ شُوریٰ کا سُوال)
جواب : کسی بھی مریض کو دیکھ کر یہ دُعا پڑھی جائے تو پڑھنے والے کو وہ مَرض اور بیماری نہیں ہو گی([6]) چاہے وہ بیماری جسمانی ہو یا روحانی یا وہ مرض گناہوں کا ہو جیسے کسی شراب کے نشے میں مَست شخص کو دیکھ کر پڑھی تاکہ پڑھنے والا اس سے محفوظ رہے یا کسی غیر مسلم کو دیکھ کر یہ دُعا پڑھی تاکہ میں اس کفر کی بیماری سے بچا رہوں وغیرہ البتہ جس مصیبت زدہ کو معلوم ہو کہ یہ دُعا کس لیے پڑھی جاتی ہے تو اس کے سامنے پڑھنے سے ممکن ہے کہ اسے اِیذا ہو لہٰذا ایسے موقع پر اِس انداز سے پڑھیں کہ وہ سمجھ نہ سکے کہ مجھے دیکھ کر میری بیماری سے بچنے کی دُعا پڑھی جا رہی ہے ۔
کیا جس لڑکی کی شادی قریب ہو اس کی دُعا قبول ہوتی ہے ؟
سُوال : بعض لوگ کہتے ہیں کہ جس لڑکی کی شادی قریب ہو اس کی دُعا قبول ہوتی ہے کیا یہ بات صحیح ہے ؟ (SMS کے ذَریعے سُوال)
جواب : قرآنِ کریم میں مطلقاً اِرشاد ہے : ( اُدْعُوْنِیْۤ اَسْتَجِبْ لَكُمْؕ- )(پ۲۴، المؤمن : ۶۰) ترجمۂ کنز الایمان : ” مجھ سے دُعا کرو میں قبول کروں گا ۔ “البتہ قبولیتِ دُعا کے مختلف مقامات ہوتے ہیں نیز بعض لوگوں کی دُعا جلد قبول ہو جاتی ہے انہیں مُسْتَجَابُ الدَّعَوَات کہا جاتا ہے ۔ مگر یہ خصوصیت کہ جس لڑکی کی شادی قریب ہو اس کی دُعا قبول ہوتی ہے پہلی بار سنا ہے مجھے اِس کا عِلم نہیں ہے ، نہ ایسا کہیں پڑھا اور نہ ہی کسی عالِم سے سُنا ہے ۔
چار مشہور آسمانی کتابیں کن اَنبیائے کِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پر نازِل ہوئیں
سُوال : آسمانی کتابیں کتنی ہیں اوریہ کن کن اَنبیائے کِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَام پر نازل ہوئیں؟
جواب : اللہپاک نے مختلف اَنبیائے کِرامعَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَام پرصحیفے اور آسمانی کتابیں نازل فرمائیں ان میں سے چار کتابیں کافی مشہور ہیں : (۱)تورات شریف حضرتِ سَیِّدُنا موسیٰ کَلِیْمُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامپر(۲) زبور شریف حضرتِ سَیِّدُنا داود عَلٰی نَبِیِّنا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامپر(۳)اِنجیل شریف حضرتِ سَیِّدُنا عیسیٰرُوْحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پر نازل ہوئیں
[1] ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت، ص ۱۲۵ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی
[2] جنتی زیور،ص۲۷۴مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی -فتاویٰ رضویہ،۸/۱۴۶-۱۴۸ ماخوذاً رضا فاؤنڈیشن مرکز الاولیا لاہور
[3] بہارِ شریعت،۱/۲۸۲،حصہ:۲ ماخوذاً
[4] درمختار مع رد المحتار،کتاب الصلاة،باب قضاء الفوائت،۲/۶۳۳ ماخوذاً
[5] اعلیٰ حضرت،امام اہلسنَّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے:(سُنَّتِ فجر) اگر مَع فرض قضا ہوئی ہوں تو ضحوہ کبریٰ آنے تک ان کی قضا ہے اس کے بعد نہیں اور اگر فرض پڑھ لئے سنتیں رہ گئی ہیں تو بعد بلندیِ آفتاب ان کا پڑھ لینا مستحب ہے قبل طلوع َروَا(یعنی جائز) نہیں۔ (فتاویٰ رضویہ،۸/۱۴۵)
[6] ترمذی،کتاب الدعوات،باب ما یقول اذا رای مبتلی، ۵/۲۷۳،حدیث:۳۴۴۳ ماخوذاً دار الفکر بیروت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع