دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Douran Duty Game Khelna Kaisa | دوران ڈیوٹی گیم کھیلنا کیسا

book_icon
دوران ڈیوٹی گیم کھیلنا کیسا

دیجیے ۔  (نگرانِ شُوریٰ کا سُوال)

جواب : شَعْبَانُ الْمُعَظَّم عظمت والا، رِفعت والا مہىنا ہے اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ لوگ اسے  آقا کا مہىنا کہتے  ہىں ۔  شَعْبَانُ الْمُعَظَّم  کو آقا کا مہینا کہنے کی وجہ پىارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا یہ  فرمانِ عالیشان ہے :  شعبان مىرا مہىنا ہے اور رَمَضان اللہپاک کا مہىنا  ہے ۔ ([1])پىارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا شَعْبَانُ الْمُعَظَّم کو اپنا مہینا فرمانا ہی ساری عظمتوں کی اصل ہے ۔  شَعْبَانُ الْمُعَظَّم کے بہت سے فَضائِل کتابوں مىں موجود ہیں اور دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدىنہ نے شَعْبَانُ الْمُعَظَّم کے فَضائِل سے متعلق ”آقا کا مہىنا“نامى ایک مَدَنی رِسالہ شائع کىا ہے جس میں شَعْبَانُ الْمُعَظَّم کے  کافى فَضائِل موجود  ہىں ۔  

نبیٔ پاکصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم پر دُرُود بھیجنے کا مہینا

 سرکار غوثِ اعظم شیخ عبدُالقادر جیلانی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ لفظ ِ”شعبان“کے پانچ حُروف”ش، ع، ب، ا ، ن“ کے متعلق فرماتے ہىں : ”ش“ سے مُراد شَرف ىعنى بزرگى، ”ع“سے مُراد عُلُوّ ىعنى بلندى، ”ب“سے مُراد بِر ىعنى اِحسان و بھلائى، ”ا“سے مُراد اُلفت  اور”ن“ سے مُراد نور ہے ۔  اللہ پاک  ىہ تمام چىزىں اپنے بندوں کو اِس  مہىنے مىں عطا فرماتا ہے ۔ ىہ وہ مہىنا ہے جس مىں نىکىوں کے دَروازے کھول دىئے جاتے ہىں، بَرکتىں نازل ہوتى ہىں، خَطائىں مِٹائى جاتى ہىں اور گناہوں کا کفارہ ادا کىا جاتا ہے اور خَیْرُ الْبَرِیَّہ، سَیِّدُ الْوَرَیٰ جنابِ محمدِ مصطفے ٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم پر دُرُود ِپاک کى کثرت کى جاتى ہے اورىہ نبیٔ مُختار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم پر دُرُود بھىجنے کا مہىنا ہے ۔ ([2])ىہ آىتِ مُبارَکہ : ( اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ- )(پ۲۲، الاحزاب : ۵۶) (ترجمۂ کنز الایمان : بیشک اللّٰہ اور اس کے فرشتے دُرُود بھیجتے ہیں اس غیب بتانے والے (نبی) پر ۔ ) آیتِ دُرُود کہلاتی ہے یہ بھی شَعْبَانُ الْمُعَظَّممیں نازِل ہوئی ۔ ([3])شَعْبَانُ الْمُعَظَّم بڑا بابرکت مہینا ہے اور ىہ رَمَضانُ المُبارک کی آمد کا پتا دىتا ہے ۔ اس مُبارک مہینے کی دوسری تاریخ  کروڑوں حنفیوں کے عظیم پیشوا حضرتِ سَیِّدُنا امامِ اعظم ابو حنیفہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ  کا یومِ عُرس ہے ۔ ([4])

شَعْبَانُ الْمُعَظَّم میں صَحابۂ کِرام رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ کے معمولات

سُوال :  شَعْبَانُ الْمُعَظَّم میں صَحابۂ کِرام رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ کے کیا معمولات ہوا کرتے تھے ؟([5])

جواب : حضرتِ سَیِّدُنا اَنَس بِن مالِک رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فرماتے ہىں :  ماہِ شعبان کا چاند نظر آتے ہى صَحابۂ کِرام رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ  تلاوتِ قرآنِ پاک کى طرف خوب متوجہ ہو جاتے ، اپنے اَموال کى زکوٰة نکالتے تاکہ غُربا اور مَساکىن مسلمان ماہِ رَمَضان کے روزوں کے لىے تىارى کر سکىں ، حُکام قىدىوں کو طلب کر کے جس پر حَد ىعنى سزا قائم کرنا ہوتى اس پر  حَد قائم کرتے ، بقىہ مىں سے جن کو مناسب ہوتا انہىں آزاد کر دىتے ۔  تاجر اپنے قرضے ادا کرتے اور دوسروں سے اپنے قرضے وُصُول کر لىتے ، ىوں رَمَضانُ المبارک سے قبل ہى اپنے آپ کو فارغ کر لىتے اور رَمَضان شرىف کا چاند نظر آتے ہی بعض حضرات غسل کر کے اِعتکاف مىں بىٹھ جاتے ۔ ([6])

پہلے کے اور اب کے لوگوں میں فرق

پہلے کے نیک  لوگوں کا شَعْبَانُ الْمُعَظَّم میں یہ  طرىقۂ  کار ہوتا تھا مگر اب مُعاملہ اُلٹ ہوگىا ہے ۔  پہلے کے لوگوں کو  مُتَبَرَّک اَىَّام یعنی بابرکت دِنوں میں اللہ پاک کو منانے اورثواب کمانے کا شوق ہوتا تھا لىکن اب شَعْبَانُ الْمُعَظَّم اور رَمَضانُ المبارک مىں خوب مال کمانے کى  حرص بڑھ جاتى ہے ۔ پہلے کے مَدَنى سوچ رکھنے والے مسلمان مُتَبَرَّک اَىَّام مىں اللہ پاک کى زىادہ سے زىادہ عبادت کرکے اس کا قُرب پانے ىعنى نزدىکى حاصِل کرنے کى کوشش کرتے تھے اور آج کل کے مسلمان مُبارک دِنوں میں خُصُوصاً ماہِ رَمَضان مىں دُنىا کى ذَلىل دولت کمانے کى نئى نئى ترکىبىں سوچتے ہیں ۔ اللہ  پاک اپنے بندوں پر مہربان ہو کر نىکىوں کا اَجرو ثواب خوب بڑھا دىتا ہے لىکن دُنىا کى دولت سے محبت کرنے والے لوگ رَمَضانُ المبارک مىں اپنى چىزوں کا بھاؤ بڑھا کر اپنے ہى مسلمان بھائىوں مىں لوٹ مار مچا دىتے ہىں ۔ صَد کروڑ  افسوس !مسلمانوں کى خىرخواہى کا جَذبہ دَم توڑتا نظر آ رہا ہے ۔  بہرحال رَجَبُ الْمُرَجَّب عبادت کا بىج بونے کا مہىنا تھا اور اب یہ  شَعْبَانُ الْمُعَظَّم آبىارى یعنی  پانى دىنے اور آنسوؤں سے سىرابى کا مہىنا ہے لہٰذا  اس مىں خوب عبادت و رىاضت کى جائے ، دُعائىں مانگی جائىں، جن سے بن پڑے وہ اس مہىنے مىں خوب نفل روزے رکھىں اور اِس طرح  ماہِ رَمَضانُ المبارک سے مِل جائىں، پىارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم شَعْبَانُ الْمُعَظَّم مىں کثرت کے ساتھ روزے رکھا کرتے تھے ۔ ([7])

اے خاصۂ خاصانِ رُسُل وقتِ دُعا ہے                                       اُمّت پہ تری آ کے عجب وقت پڑا ہے

 



[1]    جامع صغیر،حرف الشین،  ص:۳۰۱،حدیث:۴۸۸۹  دار الکتب العلمیة  بیروت

[2]    غنیة الطالبین،القسم الثالث:مجالس مواعظ القرآن و الالفاظ النبویة،مجلس فی فضل شھر شعبان و ماینزل فی لیلة النصف من المغفرة والرضوان، فصل شعبان خمسة احرف،۱/۳۴۱  - ۳۴۲ دار الکتب العلمیة بیروت

[3]    ‫مواھب اللدنية،المقصد السابع فی وجوب محبتہ ...الخ،الفصل الثانی فی حکم الصلاة علیہ والتسلیم...الخ،۲/۵۰۶ دار الکتب العلمیة  بیروت

[4]    حضرتِ سَیِّدُنا امامِ اعظم ابو حنیفہ نعمان بن ثابترَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ  کی وِلادت 70 یا 80 ہجری کو کوفہ(عراق)میں ہوئی اور وِصال بغداد میں 2 شعبان 150ہجری کوہوا۔ مزار مُبارَک بغداد (عراق)میں مَرجعِ خَلائق ہے ۔آپ تابعی بزرگ،مجتہد،مُحَدِّث،عالَمِ اِسلام کی مُؤثر شخصیت ، فقہِ حنفی کے بانی اور کروڑوں حنفیوں کے امام ہیں۔ (نزھۃ القاری،مقدمہ،۱/۱۶۵فرید بک سٹال مرکز الاولیا لاہور-خیرات الحسان،ص۳۱-۹۲ دار الکتب العلمیة بیروت)

[5]    یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیر اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ  ہی ہے۔(شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)

[6]    غنیة الطالبین،القسم الثالث:مجالس مواعظ القرآن و الالفاظ النبویة،مجلس فی فضل شھر شعبان ...الخ ،۱/۳۴۱  

[7]    حضرتِ سیِّدُنا عبدُاللہ بن ابی قَیس رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ سے رِوایت ہے کہ اُنہوں نے حضرتِ سیِّدَتُنا عائشِہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا کو فرماتے ہوئے سُنا ، رَسُوْلُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا پسندیدہ مہینا شَعْبَانُ الْمُعَظَّم تھا کہ اس میں روزے رکھا کرتے پھر اسے رَمَضان سے ملا دیتے۔ (ابو داود، کتاب الصوم،باب فی صوم شعبان،۲/۴۷۶،حدیث:۲۴۳۱ دار احیاء التراث العربی بیروت) 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن