30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو خوش کرنا ہے۔جب ہم اس طرح خوشی کا پرچم لہرانے ، نفر تیں مٹانے اور محبتوں کو پھیلانے کا کام شروع کرد یں گے تو اِن شاءَ اللہ وہ دن دور نہیں ہے کہ ہر طرف سنّتوں کی بہاریں آجائیں گی، قافلوں کی قطاریں لگ جائیں گی اور ہر طرف نیک اعمال کی دھومیں مچ جائیں گی ۔
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! ہمارا مدنی مقصد بھی یہی ہے کہ ”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ اِن شاءَ اللہ “ لہٰذا اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے قافلوں میں سفر کو اپنا معمول بنالیجئے اور روزانہ نیک اعمال کا رسالہ پُر کرکے ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے ذِمّہ دار کو جمع کروانے کا معمول بنا لیجئے اِن شاءَ اللہ اس کی برکت سےآپ نیک اور پرہیزگار بن کر معاشرے میں اُبھریں گے۔ چونکہ نیک اعمال پر عمل کرنے والا اللہ پاک کے کرم سے نیک و پرہیزگار بن جاتا ہے اس لیے شیطان آپ کونیک اعمال کا رسالہ نہ تو خریدنے دے گا اور نہ ہی پڑھنے دے گا۔چاہے آپ کا عمل 12 نیک اعمال پر ہو آپ عمل جاری رکھیے اِن شاءَ اللہ آہستہ آہستہ آپ کا 72 نیک اعمال پر بھی عمل ہوجائے گا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع