30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سُنہری جالیوں کے رُوبرو سلام عرض کرنے حاضر ہوئیں اور اپنے ٹوٹے پھوٹے اَلفاظ میں صلوٰۃ وسلام عرض کرنا شروع کیا،ناگاہ ایک خاتون کتاب سے دیکھ کر نہایت عمدہ اَلقاب کے ساتھ صلوٰۃ و سلام کا نذرانہ عرض کر رہی تھی ، یہ دیکھ کر بے چاری اَن پڑھ بوڑھی عورت کا دل ڈوبنے لگا،اس نے بارگاہِ رسالت میں عرض کی: یَارسولَ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم !میں تو پڑھی لکھی نہیں ہوں جو اچھے اچھے الفاظ کے ساتھ سلام عرض کر سکوں،مجھ اَن پڑھ کا سلام آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو کہاں پسند آئے گا! اس بوڑھی عورت کا دِل بھر آیا، رو دھوکر چُپ ہورہی۔ رات جب سوئی تو سوئی ہوئی قسمت اَنگڑائی لے کر جاگ اُٹھی! کیا دیکھتی ہے کہ سرہانے اُمَّت کے والی،سرکارِ عالی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم تشریف لائے ہیں، لب ہائے مُبارَکہ کوجُنْبِش ہوئی،رحمت کے پھول جھڑنے لگے، الفاظ کچھ یوں ترتیب پا ئے : تم مایوس کیوں ہوتی ہو؟ سُن لو! ہم نے سب سے پہلے تمہارا سلام قبول فرمایا۔
اے عاشقانِ رسول!دیکھا آپ نے! پیارے آقا،مدینے والے مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اپنے غلاموں کی دلجوئی کا کتنا خیال فرماتے ہیں کہ کسی بھی طرح میرے غلام کا دل نہ ٹوٹے۔
تم اُس کے مددگار ہو تم اُس کے طَرفدار
جو تم کو نِکمّے سے نکمّا نظر آئے
پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی شانِ عظمت نشان پر قربان ! ٹوٹے ہوئے دل آپ کی بارگاہ میں مقبول ہیں اور آپ ٹوٹے ہوئے دِلوں کی دلجوئی فرماتے ہیں، میرے آقا اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ نے بِالکل بَجا فرمایا ہے :
سنتے ہیں کہ مَحشر میں صرف اُن کی رَسائی ہے گر اُن کی رَسائی ہے لو جب تو بن آئی ہے
یُوں تو سب اُنہیں کا ہے پَر دل کی اگر پوچھو یہ ٹوٹے ہوئے دِل ہی خاص اُن کی کمائی ہے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع