دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dilchasp Maloomat Sawalan Jawaaban (Hissa 2) | دلچسپ معلومات (سوالاجوابا) حصہ دوئم

book_icon
دلچسپ معلومات (سوالاجوابا) حصہ دوئم

کا اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے حکم دیا ہے اس کو پامال کرنے والااور (  6) میری سنت کو چھوڑ نے والا ۔  (  [1])

سوال      وہ کونسے صحابی ہیں جو گرمیوں میں سردیوں کے اور سردیوں میں گرمیوں کے کپڑے پہنتے تھے ؟

جواب     اَمیرالْمُؤْمنین حضرت مولیٰ علی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم گرمیوں میں گرم کپڑے اور سردیوں میں ٹھنڈے کپڑے پہنتے تھے ، کسی نے وجہ پوچھی تو فرمایا  :  جب جنابِِ رسالت مآب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے میری آنکھوں میں اپنے مبارک منہ سے لُعاب لگایا تو ساتھ ہی یہ دعا بھی دی  : ”اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ !  علی سے گرمی اور سردی دور فرمادے ۔ “اس دن سے مجھے نہ گرمی لگتی ہے اور نہ ہی سردی ۔  (  [2])

سوال      حسنینِ کَرِیمَیْن کی محبت اور ان سے بُغْض کے مُتعلِّق کوئی حدیثِ پاک سنائیے ؟

جواب     مالکِ کَوْنَیْن ، نانائے حسنین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا :  جس نے حسن  وحسین سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے ان دونوں سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض رکھا ۔  (  [3])

سوال      کس خاتون کے پُل صراط سے گزرنے پر اہلِ محشر کو نگاہیں جُھکانے کا حکم ہوگا؟

جواب     شہزادیٔ کونین ، اُمِّ حسنین ، سیّدۂ کائنات حضرت سیّدتُنا فاطمۃُ الزّہرا رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا جب پلِ صراط سے گزریں گی تو اہلِ محشر کو حکم ہوگا کہ اپنی نگاہیں جھکا لیں ۔  (  [4])

سوال      حضرت سیدناامام حسن مجتبیٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی ولادت کب ہوئی؟

جواب     حضرت سیدناامام حسن مجتبیٰرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی ولادت باسعادت 15رمضان المبارک3ہجری کوہوئی ۔  (  [5])

سوال      حضرت سیدنا امام حسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی ولادت کب  اور کہاں ہوئی نیز آپ کی کنیت اور لقب بھی بتائیے ؟

جواب     امام عالی مَقام حضرت امام حسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی ولادت 5شعبان 4ھ کو مدینۂ منوّرہ میں ہوئی ، حضور پُر نور ، شافعِ یَوْمُ النشور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے آپ کا نام ’’حسین‘‘ اور ’’شبیر‘‘ رکھا اور آپ کی کنیت ’’ابو عبد اللہ‘‘ اور لقب’’سِبْط رسولِ اللہ‘‘اور’’رَیْحانَۃُالنَّبِی‘‘ہے ۔  (  [6])

سوال      امام حسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی شہادت کے بدلے کتنے یزیدی کس طرح قتل ہوئے ؟

جواب     اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیبِ مکَرَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر وحی بھیجی تھی کہ امام حسین  (  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ) کے خون کے بدلے ایک لاکھ چالیس ہزار کوفی و شامی مقتول ہوں گے ۔  (  [7])  اللہ تعالیٰ کا وعدہ اس طرح پورا ہوا کہ مختار بن عبید کی لڑائی میں ستر ہزار کوفی و شامی قتل ہوئے اور پھر عباسی سلطنت کے بانی عبداللہ سَفَّاح کے حکم سے ستر ہزار کوفی و شامی مارے گئے ۔  (  [8])

اِمامِ اَعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم

سوال      امام اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم کی کنیت ابوحنیفہ کیوں ہے ؟

جواب     حنیف اَوراق کو کہتے ہیں ، حضور کو اِبتدا ہی سے لکھنے کا بہت شوق تھا ۔  (  [9])  اور ایک وجہ یہ بھی بیان کی گئی ہے کہ آپ کے پاس ہر وقت دوات (  Ink) ہواکرتی تھی جسے ’’حنیفہ‘‘ کہاجاتا تھا ۔  (  [10])

سوال      حضرت سیدنا امام ابوحنیفہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کاحلیہ مبارک کیسا تھا ؟

جواب     آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا قد درمیانہ تھا ، حسین چہرہ والے تھے ، اچھالباس زيبِ تَن فرماتے ، بکثرت خوشبواستعمال فرماتے تھے ۔  (  [11])

سوال      حضرت سیدنا امام اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم کی سخاوت کا کیا حال تھا؟

جواب   حضرت سیِّدُناقیس بن ربیع عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ  الْقَوِي فرماتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا امام اعظم ابوحنیفہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اپنی کمائی سے مالِ تجارت جمع کرتے پھر اس سے کپڑے اور



[1]     ترمذی ، کتاب القدر ، باب۱۷ ، ۴ /  ۶۱ ، حدیث : ۲۱۶۱ ۔

[2]     ابن ماجہ ، کتاب السنة ، باب فضل علی بن ابی طالب ، ۱ / ۸۳ ، حدیث : ۱۱۷ ۔

[3]     ابن ماجہ ، کتاب السنة ، باب فضل الحسن والحسین ، ۱ /  ۹۶ ، حدیث : ۱۴۳ ۔

[4]     معجم کبیر ، ۱ /  ۱۰۸ ، حدیث : ۱۸۰ ۔

[5]     اسد الغابة ، رقم ۱۱۶۵ ، الحسن بن علی ، ۲ /  ۱۶ ۔

[6]     اسد الغابة ، رقم ، ۱۱۷۳ ، الحسین بن علی ، ۲ /  ۲۵ ، ۲۶  ۔

سیر اعلام النبلاء ، $&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن