دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dilchasp Maloomat Sawalan Jawaaban (Hissa 2) | دلچسپ معلومات (سوالاجوابا) حصہ دوئم

book_icon
دلچسپ معلومات (سوالاجوابا) حصہ دوئم

جواب     آپ کی والدہ کا نام اَرْوٰی بنت کَرِیْز تھا اور یہ رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پھوپھی زاد بہن تھیں ۔  (  [1])

سوال      سیدنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا حُلیہ مبارک بیان کیجئے ؟

جواب     آپ درمیانے قد کے خُوبْرُو شخص تھے ، رنگ میں سفیدی کے ساتھ ساتھ سرخی شامل تھی ، داڑھی بہت گھنی تھی ، جسم کی ہڈیاں چوڑی اور شانے کافی پھیلے ہوئے تھے ۔  پنڈلیاں بھری ہوئی تھیں ، ہاتھ لمبے تھے جن پر کافی بال تھے ، سَرکے بال گھنگھریالے تھے ، دانت بے حد خوبصورت تھے اور سونے کے تار سے بندھے ہوئے تھے ، کنپٹیوں کے بال کانوں تک آتے تھے ، زَرْد رنگ کا خِضاب کرتے تھے ۔  (  [2])

سوال      حضور نبیِ رحمت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ایک شخص کا جنازہ پڑھانے سے انکار کیوں فرمایا؟

جواب     حدیث پاک میں ہے :  بارگاہِ رسالت میں ایک جنازہ لایا گیا تاکہ حضورنبی رحمت ، شفیعِ اُمت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اس  کی نماز پڑھیں لیکن آپ نے نمازِ جنازہ نہ پڑھی ، عرض کی گئی :  یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! اس سے پہلے ہم نے آپ کو کسی کی نمازِ جنازہ چھوڑتے نہیں دیکھا  ۔ ارشادفرمایا :  یہ شخص عثمانرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ) سے بغض رکھتا تھا تو اللہتعالیٰ کا مبغوض ہوا ۔  (  [3])

سوال      سیدنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کا خوفِ آخرت کیسا تھا؟

جواب     امیر المومنین حضرتِ سیِّدُنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُجب کسی قَبْر پر تشریف لاتے تو اس قَدرآنسو بہاتے کہ آپ کی داڑھی مبارَک تَر ہو جاتی ۔ عرض کی گئی :   جنّت و دوزخ کا تذکِرہ کرتے وَقْت آپ نہیں روتے مگر قَبْر پر روتے ہیں اِس کی کیا وجہ ہے ؟ جواب دیاکہ حضورنبی پاک ، صاحبِ لَولاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا : قبرآخرت کی سب سے پہلی منزل ہے ، اگر بندے نے اِس سے نَجات پائی تو بعد کا مُعاملہ اس سے آسان ہے اور اگر اس سے نَجات نہ پائی تو بعد کا مُعاملہ زِیادہ سخت ہے ۔  (  [4])

سوال      کون سے خلیفۂ  راشدبَیْتُ الْمال سے  وَظیفہ (  تنخواہ) نہیں لیتے تھے ؟

جواب     حضرت سیدنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ ۔ سوائے ان کے باقی تینوں خلفاء نے بیت المال سے خلافت کی تنخواہ وصول کی ہے ۔  (  [5])

سوال      حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی حیا کا عالَم کیا تھا ؟

جواب     حضر تِ سیِّدُناحسن بصری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اَمِیْرُ الْمُؤمِنِین حضرت سیِّدُنا عُثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کی شرم و حیا کی شدّت یوں بیان فرمائی  :  اگرآپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ   کسی کمرے میں ہوتے اوراُس کا دروازہ بھی بند ہوتاتب بھی نہانے کے لئے کپڑے نہ اتارتے اورحیا کی وجہ سے کمر سیدھی نہ کرتے تھے ۔  (  [6])

سوال      اسلام میں سب سے پہلا فتنہ کونسا ہوا؟

جواب     حضرت سیدناحُذیفہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ اسلام میں سب سے پہلا فتنہ اَمیرالمؤمنین حضرت سیدناعثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی شہادت ہے اور سب سے آخری فتنہ دَجّال کاخُرُوج ہوگا  ۔  (  [7])

سوال      بوقتِ شہادت سیدنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کی عمر کیا تھی ؟

جواب     حضرت سیدنا امام سیوطی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے نقل فرمایا :  شہادت کے وقت آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی عمر 82 سال تھی ۔  (  [8])

سَیِّدُنا علیُّ الْمُرْتَضی کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم

سوال      سیدنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمکا حضورنبیِ اکرمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے کیا رشتہ ہے ؟

جواب     آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہحضور تاجدار دو عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے چچا کے بیٹے ہیں ۔  (  [9])

سوال      حضرت  سیدناعلی المرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمکا حلیہ مبارک کیسا تھا؟

جواب       آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکا رنگ گندمی ، آنکھیں بڑی ، قد مبارک درمیانہ ، داڑھی چوڑی اور سفید تھی ۔  (  [10])

سوال      بنی ہاشم میں سے پہلے خلیفہ کون تھے ؟

 



[1]     معجم کبیر ، ۱ /  ۷۴ ، حدیث : ۹۰ ۔

[2]     تاریخ ابن عساکر ، رقم۴۶۱۹ ، عثمان بن عفان ، ۳۹ /  ۱۲ ، تاریخ الخلفاء ، عثمان بن عفان ، ص۱۱۹ ۔

[3]     ترمذی ، کتاب المناقب ، باب مناقب عثمان بن عفان ، ۵ /  ۳۹۶ ، حدیث : ۳۷۲۹ ۔

[4]     ابن ماجہ ، کتاب الزھد ، باب ذکر القبر والبلی ، ۴ /  ۵۰۰ ، حدیث : ۴۲۶۷ ۔

[5]     مرآۃ المناجیح ، ۳ /  ۶۷ ۔

[6]     حلیة الاولیاء ، عثمان بن عفان ، ۱ /  ۹۴ ، رقم : ۱۵۹$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن