دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dilchasp Maloomat Sawalan Jawaaban (Hissa 2) | دلچسپ معلومات (سوالاجوابا) حصہ دوئم

book_icon
دلچسپ معلومات (سوالاجوابا) حصہ دوئم

اٰتٰىهُمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖۚ )(  پ۵ ، النساء : ۵۴) ترجمۂ کنزالایمان : یا لوگوں سے حسد کرتے ہیں  اس پر جو اللہ  نے انہیں اپنے فضل سے دیا ۔  (  [1])

سوال      اہل کتاب مسلمانوں سے کس طرح کا حسد کرتے تھے ؟

جواب     اللہعَزَّوَجَلَّارشادفرماتاہے : ( وَدَّ كَثِیْرٌ مِّنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ لَوْ یَرُدُّوْنَكُمْ مِّنْۢ بَعْدِ اِیْمَانِكُمْ كُفَّارًا ۚۖ-حَسَدًا مِّنْ عِنْدِ اَنْفُسِهِمْ) (  پ۱ ، البقرة : ۱۰۹) ترجمۂ کنز الایمان :  بہت کتابیوں نے چاہا کاش تمہیں ایمان کے بعد کفر کی طرف پھیر دیں اپنے دلوں کی جلن سے ۔ وضاحت  : اس آیت ِمُبارَکہ میںاللہ عَزَّ  وَجَلَّنے خبر دی ہے کہ  ان کا نعمتِ ایمان کا زوال چاہنا حسد ہے ۔

سوال      حسد کی بنیاد کیا چیزیں بنتی ہیں؟

جواب     یہ سات چیزیں حَسَد کی بنیاد بن سکتی ہیں :   (  1) بُغض و عداوت   (  2) خود ساختہ عزت (  3) تکبر  (  4) اِحساسِ کمتری (  5) مَن پسند مقاصد کے فوت ہونے کا خوف     (  6) حبِّ جاہ     (  7) قلبی خباثت ۔  (  [2])

سوال      حسد کے مراتب بتائیے ؟

جواب     حسد کے چار مراتب ہیں :   (  1) کسی کی نعمت کے زوال کی اس طرح تمنا کرنا کہ خود کو اس نعمت کے حصول کی خواہش نہ ہو یہ حسد کاانتہا ئی درجہ ہے  (  2 ، 3) غیر کی نعمت کے زوال کے ساتھ ساتھ اسی نعمت یااس جیسی دوسری نعمت کے حصول کی تمنا کرنا ، اگر سامنے والے کی نعمت یااس جیسی نعمت حاسد کو حاصل نہ ہو تو محض اس سے نعمت کے زوال کی تمنا اس لئے کرنا کہ وہ اس سے ممتاز نہ ہوسکے اور  (  4) غیر سے نعمت کے زائل ہونے کی خواہش تو نہ ہو مگر آدمی یہ پسند کرے کہ وہ اس سے ممتا ز بھی نہ ہو ۔  (  [3])

سوال      حسد کرنے والے کی تین نشانیاں بتائیے ؟

جواب     (  1) محسود (  جس سے حسدہو) کی موجودگی میں چاپلُوسی کرنا  (  2) پیٹھ پیچھے غیبت کرنااور (  3) اُس کی مصیبت پر خوش ہونا ۔  (  [4])

سوال      حاسد کو حسد کب نقصان دیتا ہے ؟

جواب     حضور نبیٔ کریم ، رَءُ وْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا :  حاسد کو اس کا حسد اس وقت تک نقصان نہیں دیتا جب تک وہ زبان سے نہ بولے یا ہاتھ سے اس پر عمل نہ کرے ۔  (  [5])

سوال      وہ کونسی چیز ہے جو حسد میں کمی کا سبب بنتی ہے ؟

جواب     حضرت سیدنا ابو دَرداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے : جو موت کو کثرت کے ساتھ یاد کرے اُس کے حَسَد اور خوشی میں کمی آجائے گی ۔  (  [6])

سوال      ’’مَخْمُومُ الْقَلْب‘‘کسے کہتے ہیں؟

جواب     بارگاہِ رسالت میں عرض کی گئی  : لوگوں میں افضل کون ہے ؟ حضورنبی رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا :  مَخْمُومُ الْقَلْب صَدُوْقُ اللِّسَان ۔  صحابۂ کرام  نے عرض کی  :  صَدُوْقُ اللِّسَانیعنی سچی زبان والے کو تو ہم جانتے ہے مگر یہ مَخْمُومُ الْقَلْب کون ہوتا ہے ؟ ارشاد فرمایا :  وہ جواللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے ڈرنے والا ، ہر قسم کے گناہ ، سَرکشی ، دھوکا دہی اور حَسَد سے بچنے والا  ہو ۔  (  [7])

سوال      حدیث مبارکہ میں حسد سے بچنے کا کیا علاج بتایا گیا ہے ؟

جواب     حضورنبیِ اکرم ، شفیعِ اعظمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : تین بیماریاں میری اُمت کو ضرور ہوں گی :  حسد ، بدگمانی اور بدشگونی ۔ کیا میں تمہیں ان سے چھٹکارے کا طریقہ نہ بتادوں ؟ جب تم میں بدگمانی پیدا ہو تو اس پر یقین نہ کرو ، جب تم حسد میں مبتلا ہو تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے استغفار کرو اور جب بدشگونی پیدا ہو تو اس کام کو کر گزرو ۔  (  [8])

انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام   

سوال      جنّت  میں کس ہستی کو کنیت کے ساتھ پکارا جائے گا؟

جواب     حضرت سیدناآدم عَلَیْہِ السَّلَام کو جنت میں ابو محمد کہہ کر بلایا جائے گا ۔  (  [9])

 



[1]     شعب الایمان ، باب فی الحث علی ترک الغل والحسد ، ۵ /  ۲۶۳ ۔

[2]     احیاء علوم الدين ، کتاب ذم الغضب والحقد والحسد ، بیان ذم الحسد ، ۳ /  ۲۳۷ ۔

[3]     احیاء علوم الدين ، کتاب ذم الغضب والحقد والحسد ، بیان ذم الحسد ، ۳ /  ۲۳۷ ۔

[4]     حلیة الاولیاء ، وھب بن منبہ ، ۴ /  ۵۰ ، رقم : ۴۷۰۹ ۔

[5]     کنزالعمال ، کتاب الاخلاق ، الحسد ، ۳ /  ۱۸۶ ، حدیث : ۷۴۴۴ ۔

[6]     احیاء علوم الدين ، کتاب ذم الغضب والحقد والحسد ، بیان ذم الحسد ، ۳ /  ۲۳۳ ۔

[7]     ابن ماجہ ، کتاب الزھد ، باب الورع والتقوی$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن