سلام اور مصافحہ
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dilchasp Maloomat Sawalan Jawaaban (Hissa 2) | دلچسپ معلومات (سوالاجوابا) حصہ دوئم

book_icon
دلچسپ معلومات (سوالاجوابا) حصہ دوئم

جواب     اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے :  ( وَ عِبَادُ الرَّحْمٰنِ الَّذِیْنَ یَمْشُوْنَ عَلَى الْاَرْضِ هَوْنًا)  (  پ۱۹ ، الفرقان :  ۶۳)  تَرْجَمَۂ کنز الایمان  : اور رحمٰن کے وہ بندے کہ زمین پر آہستہ چلتے ہیں ۔  یعنی اِطمینان و وقار کے ساتھ مُتَواضعانہ شان سے نہ کہ متکبرانہ طریقہ پر ،  جُوتے کھٹکھٹاتے ، پاؤں زور سے مارتے ، اِتراتے کہ یہ متکبرین کی شان ہے اور شَرَع نے اس کو منع فرمایا  ۔  (  [1])

سوال      پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکس طرح چلتے تھے ؟

جواب      حضرت سیدنا انس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  سے مروی ہے کہ جب رسولِ كريم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ چلتے تو جُھکے ہوئے معلوم ہوتے تھے ۔  (  [2])

سوال      چلتے چلتے دو آدمیوں کے بیچ کوئی چیز حائل ہوجائے تو دوبارہ ملنے پر وہ کیا کریں؟

جواب     راستے میں چلتے ہوئے دو آدمیوں کے بیچ میں کوئی چیز حائل ہوجائے تو دوبارہ ملاقات پرپھر سلام  کیا جائے  ۔ حضرت سیدناابو ہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  سے مروی ہے کہ حضورتا جدارِمدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا  :   جب تم میں سے کوئی شخص اپنے اسلامی بھائی کو ملے تو اس کو سلام کرے اور اگر ان کے درمیان درخت دیوار یا پتھر وغیرہ حائل ہوجائے اوروہ پھر اس سے ملے تو دوبارہ اس کو سلام کرے ۔  (  [3])

سوال      وہ کون سی زمین ہے جس  پر چلنا حرام ہے  ؟

جواب     (  قبرِستان میں قبریں مِٹا کر) جونیاراستہ نکالا گیاہو اُس پرچلنا حرام ہے ۔  (  [4]) ­­بلکہ نئے راستے کا صِرف گمان ہو تَب بھی اُس پر چلنا ناجائز وگناہ ہے ۔  (  [5])

سوال      راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹا دینے کا کیا ثواب ہے ؟

جواب     اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے حبیب ، حبیبِ لبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا :  جس نے مسلمانوں کے راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹادی اُس کے لئے ایک نیکی لکھی جائے گی اور جس کے لئے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے ہاں ایک نیکی لکھ دی گئی تو وہ اُس نیکی کے سبب اُسے جنّت میں داخِل فرمادے گا ۔  (  [6]) نیز مروی ہے کہ حضور نبیٔ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : ایک شخص نے کبھی کوئی نیک عمل نہیں کیا تھاسوائے یہ کہ  اس نے راستے سے کانٹے دار شاخ کو ہٹادیاتو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے اس کا یہ عمل قبول فرما کر اُسے جنت میں داخل فرما دیا ۔  (  [7])

سلام اور مصافحہ

سوال      سب سے پہلے  ’’ اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ‘‘کے الفاظ کس نے ادا کئے ؟            

جواب     سب سے پہلے ’’ اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ‘‘کے الفاظ حضرت سیدناآدم عَلَیْہِ السَّلَام نے ادا کئے اور جواب میں فرشتوں نے ”وَعَلَیْکَ السَّلَامُ وَرَحْمَۃُ اللہِ“کے الفاظ کہے ۔  (  [8])

سوال      سلام میں بخل کرنے والے کوحدیث شریف میں کیا فرمایا گیا ہے ؟

جواب     حضور نبیِ پاک ، صاحب ِلولاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا :  لوگوں میں سب سے بڑابخیل وہ ہے جو سلام کرنے میں بخل کرے ۔  (  [9])

سوال      اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کون سے تین افراد کا ضامن ہے ؟

جواب     حضرتِ سیدنا ابواُمَامَہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ حضور نبیِ رحمت ، شفیع ِاُمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا :  تین  اشخاص کا ضامن اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہے ، اگر زند ہ رہیں تورزق دئیے جائیں اور اگر مرجائیں تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ انہیں جنت میں داخل فرمائے گا :   (  1) جو اپنے گھر میں داخل ہوکر سلام کرے اللہ عَزَّوَجَلَّاس کا ضامن ہے (  2) جو مسجد کی طرف چلے اللہ عَزَّ  وَجَلَّاس کاضامن ہے اور (  3) جوراہِ خدا میں نکلے اللہ عَزَّ  وَجَلَّاس کا ضامن ہے ۔  (  [10])

سوال      حدیثِ پاک کی روشنی میں بتائیے کہ کون کس کو سلام کرے ؟

جواب   حضورتاجدارِرِسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا : سوار پیدل کو سلام کرے ، چلنے والا بیٹھے ہوئے کو ، تھوڑ ے لوگ زیادہ کواور چھوٹا بڑے کو سلام کرے ۔  (  [11])



[1]     خزائن العرفان ، پ۱۹ ، الفرقان ، تحت الآیۃ : ۶۳ ، ص٦٧٨ ۔

[2]      ابو داود ، کتاب الادب ، باب فی ھدی الرجل ، ۴ / ۳۴۹ ، حدیث : ۴۸۶۳ ۔

[3]     ابو داود ، کتاب الادب ، باب فی الرجل یفارق الرجل ۔ ۔ ۔ الخ ، ۴ / ۴۵۰ ، حدیث : ۵۲۰۰ ۔

[4]     ردالمحتار ، کتاب الطھارة ، مطلب القول مرجح علی الفعل ، ۱ /  ۶۱۲ ۔

[5]     درمختار ، کتاب الصلاة ، باب صلاة الجنازة ، ۳ /  ۱۸۳ ۔

[6]     معجم اوسط ، ۱ /  ۱۹ ، حدیث : ۳۲ ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن