نبوّت
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dilchasp Maloomat Sawalan Jawaaban (Hissa 2) | دلچسپ معلومات (سوالاجوابا) حصہ دوئم

book_icon
دلچسپ معلومات (سوالاجوابا) حصہ دوئم

سوال       اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کو ’’عاشق‘‘ کہنا کیسا ہے ؟

جواب     اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنّت ، امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن نے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے لئے عاشق یا معشوق کے لفظ کے استعمال کو ناجائز قرار دیا ، جس کا خلاصہ یہ ہے کہ عشق کا معنی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے لئے قَطعی طور پر مُحال ہے اور اس طرح کے الفاظ بغیر کسی شرعی  ثبوت کے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی شان میں استعمال کرنا قطعی طور پر منع ہیں ۔  (  [1])

سوال      مُشکِلات سے تنگ آکر يہ کہنا کہ اگر واقعی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہوتا تو غریبوں کا ساتھ دیتا ، مجبوروں کا سَہارا ہوتا ۔  ایسا کہنا کیسا ہے ؟

جواب     مذکورہ جُملے سے صاف ظاہِر ہے کہ کہنے والا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے وُجُود ہی کا اِنکار کررہا ہے کہ غریبوں مجبوروں کی مدد نہ ہونا اِس وجہ سے ہے کہ  (  مَعَاذَاللہ عَزَّوَجَلَّ) اللہ عَزَّ وَجَلَّ نہيں ہے اگر ہوتا تو ان کی مدد ہوتی ۔  کہنے والاکافِر و مُرتَد ہے ۔  (  [2])

نبوّت

سوال      انبیاءورُسُل عَلَیْہِمُ السَّلَام کو دنیا میں بھیجنے کا مقصد بیان کیجئے ؟

جواب           اللہعَزَّ  وَجَلَّ نے پیغمبروں اور رسولوں کو دنیا میں بھیجا تاکہ وہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے احکام اس کی مخلوق تک پہنچائیں  ۔  (  [3])

سوال      کیا عبادت و ریاضت کے ذَریعہ منصبِ نبوّت حاصل کیا جاسکتا ہے ؟

جواب     نبوّت کسبی نہیں ۔  آدمی عبادت و ریاضت کے ذریعہ اسے ہرگزحاصل نہیں کرسکتا بلکہ یہ محض عطائے الٰہی ہے ۔  (  [4])

سوال      جو شخص منصبِ نبوّت کو کسبی مانے اس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟

جواب     جو نبوت کوکسبی مانے  (  یعنی یہ عقیدہ رکھے ) کہ آدمی اپنے کَسْب وریاضت سے منصبِ نبوّت تک پہنچ سکتا ہے توایسا شخص کافر ہے ۔  (  [5])

سوال      کیا جِن یا عورت بھی نبی بنا کر بھیجے گئے ہیں؟

جواب     جی نہیں !  انبیا سب بشر اور مرد تھے ، نہ کوئی جِن نبی ہوااور  نہ ہی عورت ۔  (  [6])

سوال      کیا رسولوں کے پاس اپنی رسالت کی کوئی دلیل ہوتی ہے ؟

جواب     جی ہاں ! رسولوں کے پاس اپنی رسالت کی دلیل ہوتی ہے جسے معجزہ کہتے ہیں ۔  (  [7])

سوال      مَعْصُوم کس کو کہتے ہیں؟

جواب     جو اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں ہو اور اس وجہ سے اس کا گناہ کرنا ناممکن ہو ۔  (  [8])

سوال      مَعْصُوم ہونا کن کی خُصوصیّت ہے ؟

جواب     مَعْصُوم ہونا انبیا اور فرشتوں کا خاصہ ہے یعنی نبی اور فرشتہ کے سوا کوئی معصوم نہیں ۔  (  [9])

سوال      انبیا کی تعدادکے بارے میں ہمارا کیا عقیدہ ہے ؟

جواب     انبیا کی تعداد مُعَیَّن کرنا جائز نہیں کیونکہ ان کی تعداد کے بارے میں مختلف روایات  ہیں اگرمخصوص  تعداد پر ایمان رکھا تو اس بات کا امکان ہے کہ کسی نبی کی نبوّت کا انکار ہوجائے یا کسی غیر نبی کو نبی مان لیا جائے اور یہ دونوں باتیں کفر ہیں لہٰذا یہ عقیدہ رکھنا چاہئے کہ اللہعَزَّ وَجَلَّکے ہرنبی پر ہمارا ایمان ہے ۔  (  [10])

سوال      نبی کو خواب میں بتائی جانے والی چیز کی کیا حیثیت ہے ؟

جواب     نبی کو خواب میں جو چیز بتائی جائے وہ بھی وحی ہے جیسے حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کو خواب میں حضرت اسماعیل عَلَیْہِ السَّلَام کی قربانی کا حکم ہوا  ۔  (  [11])

 



1     فتاویٰ رضویہ ، ۲۱ /  ۱۱۴ ، ملخصاً ۔

2    کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب ، ص۹۶ ۔

3    شرح عقائد نسفیة ، خبر الرسول ، ص۸۲ ۔

4     الیواقیت والجواھر ، المبحث الثلاثون فی حکمۃ بعثۃالرسل ۔ ۔ ۔   الخ ، ص۲۲۴ ، ملتقطاً ۔

5     المعتقد المنتقد ، الباب الثانی فی النبوات ،  ص۱۰۷ ۔

6     تفسیر قرطبی ، پ ۱۳ ، یوسف ، تحت الآیة : ۱۰۹ ، ۹ / ۱۹۳ ۔

7     شرح عقائد نسفیة ، فی ارسالِ الرسل حکمة ، ص۲۹۸ ۔

8     بنیادی عقائد اور معمولات اہلسنت ، ص۱۸ ۔

9     المعتقد المنتقد ، ص ۱۱۰ ۔

الشفا ، الباب الاول فیما یختص بالامور الدینیۃ ، فصل فی القول فی عصمة الملائکة ، ص۱۷۵ ، الجزء الثانی ۔

10     مسامرة شرح مسایرة ، الاصل التاسع ، ص۲۲۵ ۔

11     بخاری ، کتاب الوضوء ، باب التخفیف فی الوضوء ، ۱ / ۷۲ ، حدیث : ۱۳۸ ، ملخصاً ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن