دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dilchasp Maloomat Sawalan Jawaaban (Hissa 2) | دلچسپ معلومات (سوالاجوابا) حصہ دوئم

book_icon
دلچسپ معلومات (سوالاجوابا) حصہ دوئم

جواب     نماز ہوجائے گی اگر چہ نمایاں ہو ۔  (  [1])

سوال      نمازِ مغرب کا وقت کب سے کب تک ہے ؟

جواب     مغرب کی نماز کا وقت غُروبِ آفتاب سے غُروبِ شَفَق[2]) تک ہے ۔  (  [3])

سوال      وہ کون سی نمازیں ہیں جن کے اوقات میں اوّل سے آخر تک کوئی کراہت نہیں ؟

جواب     فجر اور ظہر کے اوقات میں اوّل سے آخر تک کوئی کَرَاہَت نہیں ہے بخلاف باقی  (  تین نمازوں کے ) اوقات کے کہ وہ آخر میں مکروہ ہوجاتے ہیں ۔  (  [4])

سوال      فجر کس وقت ادا کرنا مستحب ہے ؟

جواب     فجر میں تاخیر مستحب ہے یعنی اِسفار میں (  جب خوب اُجالا ہوکہ زمین روشن ہو جائے ) شروع کرے مگر ایسا وقت ہونا مستحب ہے کہ40 سے 60 آیات تک تَرتیل کے ساتھ پڑھ سکے پھر سلام پھیرنے کے بعد اتنا وقت باقی رہے کہ اگر نماز میں فَساد ظاہر ہو تو طَہارت کرکے تَرتیل کیساتھ چالیس سے ساٹھ آیت تک دوبارہ پڑھ سکے اور اتنی تاخیر مکروہ ہے کہ طُلوعِ آفتاب کا شک ہو جائے ۔  (  [5])

نماز کے فرائض

سوال      کونسی نمازوں میں تکبیرِ تحریمہ کے لیے کھڑے ہونا فرض ہے ؟

جواب     جن نمازوں میں قیام فرض ہے ان میں تکبیرِ تحریمہ کے ليے قیام فرض ہے ، تو اگر بیٹھ کر اَللّٰہُ اَکْبَر کہا پھر کھڑا ہوگیا ، نماز شروع ہی نہ ہوئی ۔  (  [6])

سوال      وہ کونسی نمازیں ہیں جن میں قیام فرض ہے ؟

جواب     فرض ، وتر ، عِیدَین اور سنتِ فجر میں قیام فرض ہے ۔ اگر بلاعذرِ صحیح کوئی یہ نمازیں بیٹھ کر ادا کرے گا تو نہ ہوں گی  ۔  (  [7])

سوال      اگر اس میں شک ہوجائے کہ امام سے پہلے تکبیر کہی یا بعد میں تو کیا کرے ؟

جواب     اگر غالب گمان ہے کہ امام سے پہلے کہی  (  تو نماز) نہ ہوئی اور اگر غالب گمان ہے کہ امام سے پہلے نہیں کہی تو  (  نماز) ہوگئی اور اگر کسی طرف غالب گمان نہ ہوتو احتیاط یہ ہے کہ (  نماز) قطع کرے (  یعنی توڑدے ) اورپھرسے تحریمہ باندھے ۔  (  [8])

سوال      گونگا یا وہ شخص جس کی زبان بند ہو وہ تکبیرِ تَحریمہ کس طرح کہیں؟

جواب     ان پر تلفظ واجب نہیں ، دل میں ارادہ کرلینا کافی ہے ۔  (  [9])

سوال      نماز میں کتنی دیر تک قیام ضروری ہے ؟

جواب     قیام اتنی دیر تک ہے جتنی دیر قِرَاءَت ہے ، یعنی بقدرِ قراءتِ فرض ، قیام بھی فرض ، بقدرِ واجب ، واجب اور بقدرِ سنت ، سنت ۔  (  [10]) لیکن پہلی رکعت میں قیامِ فرض میں مقدار ِتکبیرِ تحریمہ بھی شامل ہوگی ۔  (  [11])

سوال      کس صورت میں کھڑے ہوکر نماز پڑھنے کی طاقت ہونے کے باوجود بیٹھ کر نماز پڑھنا بہتر ہے  ؟

جواب     جو شخص قیام پر قادر ہے مگر سجدہ نہیں کر سکتا یعنی زمین پر یا زمین پر اتنی اونچی رکھی ہوئی چیز پر جس کی اونچائی بارہ  (  12) اُنگل سے زیادہ نہ ہو سجدہ کرنے سے عاجز ہوتو اس شخص سے قیام ساقِط ہوجائے گااس کے لئے بہتر یہ ہے کہ بیٹھ کر اشارے سے نماز پڑھے لیکن کھڑے ہو کر بھی پڑھ سکتا ہے ۔  (  [12])

سوال      وہ کون سی آیت ہے جسے پڑھنے سے قراءت کا فرض ادا نہیں ہوگا؟

جواب     سورتوں کے شروع میں بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ایک پوری آیت ہے ، مگر صرف اس کے پڑھنے سے فرض ادا نہ ہوگا ۔  (  [13])

سوال      اگر کسی نے پہلی رکعت میں سورۃُ النّاس پڑھ لی تو دوسری میں کیا پڑھے ؟

 



[1]     ردالمحتار ، کتاب الصلاة ، باب شروط الصلاة ، ۲ /  ۹۲ ۔

[2]     شفق اس سپیدی کا نام ہے جو جانبِ مغرب میں سُرخی ڈوبنے کے بعد جنوباً شمالاً صبحِ صادِق کی طرح پھیلی ہوئی رہتی ہے ۔  (  الھدایة ، کتاب الصلاة ، باب المواقیت ، ۱ /  ۴۰)

[3]     قدوری ، کتاب الصلاة ، ص۳۵ ۔

[4]     فتاوی رضویہ ، ۵ /  ۳۲۰ ۔

[5]     درمختار مع ردالمحتار ، کتاب الصلاة ، مطلب فی طلوع الشمس من مغربھا ، ۲ /  ۳۰ ۔

[6]     فتاوی ھندیة ، کتاب الصلاة ، الباب الرابع فی صفة الصلاة ، ۱ /  ۶۸ ۔

[7]     درمختار مع ردالمحتار ، کتاب الصلاة ، باب صفة الصلاة ، بحث القیام ، ۲ /  ۱۶۳ ۔

[8]     درمختار مع ردالمحتار ، کتاب الصلاة ، باب صفة الصلاة ، ۲ /  ۲۱۹ ۔

[9]     درمختار ، کتاب الصلاة ، باب صفة الصلاة ، ۲ /  ۲۲۰ ۔

[10]     درمختار ، کتاب الصلاة ، باب صفة الصلاة ، ۲ /  ۱۶۳ ۔

[11]     بہار شریعت ، حصہ۳ ، ۱ / ۵۱۰ ۔

[12]     درمختار ، کتاب الصلاة ، باب صفة الصلاة ، بحث القیام$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن