30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سوال تصوُّف کا انکار کرنا کیسا ؟
جواب حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں: اگر اس کے معانی و حقائق سے انکار ہے تو یہ انکار کُل شریعتِ اسلامی کا انکار بن جائے گا صرف یہی نہیں بلکہ حضورِاکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے اخلاقِ حمیدہ اور خصائلِ جمیلہ اور اسوۂ حسنہ کا انکار بھی کہلائے گا۔([1])
سوال شیخ وپیر بنانے کا فائدہ بیان کریں؟
جواب شیخ مرید کو تزکیۂ نفس پر چلاتا ہے جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ بندہ اپنے پَروَردگار عَزَّ وَجَلَّ سے محبت کرنے لگتا ہے۔([2])
سوال بیعت سے پیر اور مرید میں کیا تعلق قائم ہوتا ہے؟
جواب بیعت کے سبب پیر اور مرید میں روحانی رشتہ قائم ہوجاتا ہے کہ شیخ روحانی اور معنوی باپ کی حیثیت رکھتا ہے۔([3])
سوال مشائخ اور پیرانِ عُظام کی خلافت سے کیا مراد ہے؟
جواب مرید اپنے شیخ سے علوم و احوال حاصل کرتے ہیں، پھر اسے دوسرے کی امانت میں دے دیتے ہیں اور وہ لوگ دوسروں کو اسی طرح فیض پہنچاتے ہیں جس طرح ان کو اپنے مشائخ کے ذریعہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے حاصل ہوا ہے، اسی عمل کا نام خلافتِ مشائخ ہے۔([4])
سوال طریقت کے چار مشہور سلسلے کون سے ہیں؟
جواب چارمشہور سلسلے یہ ہیں: (۱)سلسلہ قادریہ (۲)سلسلہ نقشبندیہ (۳)سلسلہ چشتیہ (۴)سلسلہ سہروردیہ۔([5])
سوال سلسلہ قادریہ کے پیشوا کون ہیں؟
جواب سلسلہ قادریہ کے پیشوا حضرت سَیِّدُنَاغوثِ اعظم شیخ عبدُالقادر جیلانی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ الِی ہیں۔([6])
سوال سلسلہ چشتیہ کے پیشوا کون ہیں؟
جواب بَرصغیر میں سلسلۂ چشتیہ کے پیشوا خواجہ معین الدین چشتی اجمیریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَا لِی ہیں۔
سوال سلسلہ نقشبندیہ کے پیشوا کون ہیں؟
جواب سلسلہ نقشبندیہ کے پیشواحضرت سَیِّدُنَا خواجہ محمد بہاؤ الدین نقشبند رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ہیں۔([7])
سوال سلسلہ سہروردیہ کے پیشوا کون ہیں؟
جواب حضرت سَیِّدُنَا شیخ شہاب الدین ابو حفص عمر بن محمد سہروردیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ۔([8])
سوال اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے پیر کی کونسی شرائط بیان کی ہیں؟
جواب مجدِّد اعظم امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان فرماتے ہیں: ایسے شخص سے بیعت کا حکم ہے جو کم از کم یہ چاروں شرطیں رکھتا ہو: (۱)سُنی صحیح العقیدہ ہو(۲)علمِ دین رکھتا ہو(۳)فاسق نہ ہو(۴)اُس کا سلسلہرسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تک متصل ہو۔اگر ان میں سے ایک بات بھی کم ہے تو اُس کے ہاتھ پر بیعت کی اجازت نہیں۔وَاللہُ تَعَالٰی اَعْلَمُ([9])
سوال حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی مکہ مکرمہ کیلئے مانگی گئی قرآنی دعا بتائیے؟
جواب (وَ اِذْ قَالَ اِبْرٰهٖمُ رَبِّ اجْعَلْ هٰذَا بَلَدًا اٰمِنًا وَّ ارْزُقْ اَهْلَهٗ مِنَ الثَّمَرٰتِ مَنْ اٰمَنَ مِنْهُمْ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِؕ-) (پ ۱، البقرۃ، ۱۲۶) ترجمۂ کنز الایمان: ”اور جب عرض کی ابراہیم نے کہ اے رب میرے اس شہر کو امان والا کردے اور اس کے رہنے والوں کو طرح طرح کے پھلوں سے روزی دے جو ان میں سے اللہاور پچھلے دن پر ایمان لائیں ۔“اور سورۂ ابراہیم میں آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی یہ دعا مذکور ہے: (وَ اِذْ قَالَ اِبْرٰهِیْمُ رَبِّ اجْعَلْ هٰذَا الْبَلَدَ اٰمِنًا وَّ اجْنُبْنِیْ وَ بَنِیَّ اَنْ نَّعْبُدَ الْاَصْنَامَؕ(۳۵)) (پ۱۳، ابراھیم: ۳۵)ترجمۂ کنز الایمان: ”اور یاد کرو جب ابراہیم نے عرض کی اے میرے رب اِس شہر کو امان والا کردےاور مجھے اور میرے بیٹوں کو بتوں کے پوجنے سے بچا۔“
سوال پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے مدینہ منورہ کیلئے کیا دعا فرمائی ؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع